☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص عمرہ کا احرام باندھنے کے بعد بیوی سے صحبت کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی شخص عمرہ کا احرام باندھنے کے بعد بیوی سے صحبت کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 15038 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّهُ قَالَ فِي " رَجُلٍ لَبَّى بِعُمْرَةٍ، ثُمَّ وَقَعَ بِامْرَأَتِهِ قَبْلَ أَنْ يَقْضِيَ عُمْرَتَهُ , قَالَ: يُعِيدُ عُمْرَةً , وَيُهْدِي بَدَنَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو عمرہ کا احرام باندھے پھر عمرہ مکمل کرنے سے پہلے ہی بیوی سے صحبت کرے تو وہ عمرہ کا اعادہ کرے اور اونٹ صدقہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15470]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15470، ترقيم محمد عوامة 15038)
حدیث نمبر: 15039 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ قَتَادَةَ، فِي " رَجُلٍ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ ثُمَّ وَقَعَ بِأَهْلِهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ، قَالَ: يَرْجِعُ إلَى حَيْثُ أَحْرَمَ , فَيُحْرِمُ مِنْ ثَمَّ وَيُهْرِيقُ دَمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو عمرہ کا احرام باندھے پھر کعبہ کا طواف کرنے سے پہلے ہی بیوی سے صحبت کرے تو وہ واپس جائے جہاں سے اس نے احرام باندھا تھا وہیں (اسی جگہ سے) احرام باندھے اور (دوبارہ عمرہ کرے) اور قربانی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15471]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15471، ترقيم محمد عوامة 15039)
حدیث نمبر: 15040 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا وَاقَعَ الْمُحْرِمُ بِعُمْرَةٍ امْرَأَتَهُ وَهِيَ مُحْرِمَةٌ بِعُمْرَةٍ، قَالَ: يُهْدِي فِي كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا هَدْيًا , وَيَمْضِيَانِ لِعُمْرَتِهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر عمرہ کرنے والا شوہر عمرہ کرنے والی بیوی کے ساتھ صحبت کرے تو وہ دونوں قربانی کریں اور دوبارہ اپنا عمرہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15472]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15472، ترقيم محمد عوامة 15040)
حدیث نمبر: 15041 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ " رَجُلٍ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ , ثُمَّ غَشِيَ امْرَأَتَهُ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إلَى الْبَيْتِ , أَنَّهُ قَالَ: يَرْجِعَانِ إلَى حَدِّهِمَا فَيُهِلَّانِ بِعُمْرَةٍ , وَيَتَفَرَّقَانِ حَتَّى يَقْضِيَا الْعُمْرَةَ , وَعَلَيْهِمَا هَدْيَانِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے عمرہ کا احرام باندھا پھر طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلی؟ آپ نے فرمایا کہ وہ دونوں واپس جائیں اور دوبارہ احرام باندھ کر آئیں اور جب تک عمرہ مکمل نہ ہوجائے الگ الگ ر ہیں اور ان دونوں پر قربانی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15473]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15473، ترقيم محمد عوامة 15041)
حدیث نمبر: 15042 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ وعَطَاءٍ، قَالَا:" عَلَيْهِ أَنْ يَرْجِعَ إلَى الْوَقْتِ فَيُهِلَّ بِعُمْرَةٍ وَيُهْرِيقَ دَمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایسا شخص واپس میقات پر جائے اور وہاں سے دوبارہ عمرہ کا احرام باندھے اور قربانی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15474]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15474، ترقيم محمد عوامة 15042)