☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الاشتراط في الحج
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الحج← في الاشتراط في الحج
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 19
حديث رقم: 14951 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ كَانَ، يَقُولُ: " اللَّهُمَّ حَجَّةً إنْ تَيَسَّرَتْ أَوْ عُمْرَةً إنْ أَرَادَ الْعُمْرَةَ , وَإِلَّا فَلَا حَرَجَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ یوں کہے، اے اللہ میں حج کرتا ہوں اگر تو اس کو میرے لیے آسان کر دے اور اگر عمرہ کرنے کا ارادہ ہو تو یوں کہے اے اللہ! میں عمرہ کرتا ہوں (اگر تو اس کو میرے لیے آسان کر دے) اور اگر نہ کہے تو تب بھی اس پر کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15373]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15373، ترقيم محمد عوامة 14951)
حديث رقم: 14952 مصنف ابن أبي شيبة
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، أَبِي بِشْرٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى ضُبَاعَةَ ابْنَةِ الزُّبَيْرِ وَهِيَ تُرِيدُ الْحَجَّ , فَقَالَ لَهَا: " اشْتَرِطِي عِنْدَ إحْرَامِكِ , وَقُولِي: وَمَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتنِي فَإِنَّ ذَلِكَ لَكِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ضباعہ بنت زبیر کے پاس گئے وہ حج کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: احرام باندھتے وقت یوں شرط لگا لینا کہ میں اس جگہ سے احرام کھول دوں گی جہاں سے تو مجھے روک دے گا، پس یہ تیرے لیے کافی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15374]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15374، ترقيم محمد عوامة 14952)
حديث رقم: 14953 مصنف ابن أبي شيبة
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: " إذَا حَجَجْتَ فَاشْتَرِطْ , قُلْ: اللَّهُمَّ الْحَجَّ عَمَدْتُ وَإِيَّاهُ أَرَدْتُ , فَإِنْ تَيَسَّرَ الْحَجُّ فَهُوَ الْحَجُّ فَإِنْ حُبِسْتُ فَعُمْرَةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اگر تو حج کرنا چاہے تو یوں کہہ اے اللہ میں حج کرنا چاہتا ہوں اور یہی میرا مقصود ہے، پھر اگر حج اس کے لیے میسر آجائے (آسان ہوجائے) تو حج کرے اور اگر میں بیماری (یا کسی اور وجہ سے) روک دیا جاؤں تو عمرہ میرا مقصود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15375، ترقيم محمد عوامة 14953)
حديث رقم: 14954 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: رَأَيْتُهُ وَضَعَ رِجْلَهُ فِي الْغَرْزِ , ثُمَّ قَالَ: " اللَّهُمَّ إنِّي أُرِيدُ حَجَّةً إنْ تَيَسَّرَتْ , وَإِلَّا فَعُمْرَةٌ إنْ تَيَسَّرَتْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ کو دیکھا کہ انھوں نے اپنا پاؤں سواری کی رکاب (پاؤں رکھنے کی جگہ) میں رکھا اور یوں دعا کی کہ اے اللہ! میں حج کا ارادہ کرتا ہوں اگر تو اس کو میرے لیے آسان کر دے، وگرنہ عمرہ کی نیت کرتا ہوں اگر تو اس کو میرے لیے آسان کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15376، ترقيم محمد عوامة 14954)
حديث رقم: 14955 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَّامٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَ الْأَسْوَدُ تُعَادِلُهُ رَاحِلَتُهُ فَإِذَا أَتَى جِنَايَةً نَحَرَ دَمًا , وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَبَ، قَالَ: " اللَّهُمَّ حَجَّةً إنْ تَيَسَّرَتْ , وَإِلَّا عُمْرَةً إنْ تَيَسَّرَتْ ثُمَّ يُلَبِّي بِالْحَجِّ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسود ان کی سواری کو لے جایا جا رہا تھا (چونکہ وہ بیمار تھے اس لیے خود نہیں لے جاسکتے تھے) جب وہ مقام جبانہ عرزم (کوفہ) پر پہنچے اور سواری پر سوار ہونے کا ارادہ کیا تو یوں دعا مانگی، اے اللہ! میں حج کا ارادہ کرتا ہوں اگر تو اس کو میرے لیے آسان کر دے وگرنہ عمرہ کا اگر تو اس کو میرے لیے آسان کر دے، پھر آپ نے حج کے لیے تلبیہ پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15377]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15377، ترقيم محمد عوامة 14955)
حديث رقم: 14956 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: كَانَ أَبِي " لَا يَرَى الِاشْتِرَاطَ فِي الْحَجِّ شَيْئًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم حج میں شرط لگانے کے قائل نہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15378، ترقيم محمد عوامة 14956)
حديث رقم: 14957 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ،
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام حج میں شرط نہیں لگاتے تھے (تلبیہ پڑھتے وقت) اور نہ ہی شرط لگانے کے قائل تھے، حضرت سلام کی حدیث میں اس بات کا اضافہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی مرض وغیرہ میں مبتلا کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15379]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15379، ترقيم محمد عوامة 14957)
حديث رقم: 14958 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: رَأَى عُثْمَانُ رَجُلًا وَاقِفًا بِعَرَفَةَ , فَقَالَ لَهُ: أشَارَطْتَ؟ قَالَ: نَعَمْ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ حضرت عثمان نے ایک شخص کو دیکھا جو عرفہ میں موجود ہے، پس انھوں نے اس سے کہا کہ کیا تو نے تلبیہ پڑھتے وقت شرط لگائی تھی؟ کہا: ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15381]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15381، ترقيم محمد عوامة 14958)
حديث رقم: 14959 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ عُثْمَانَ نَحْوَهُ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عثمان سے اسی طرح منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15382]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15382، ترقيم محمد عوامة 14959)
حديث رقم: 14960 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ رَبِيعِ بْنِ صَبِيحٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَعَطَاءٍ، في " الْمُحْرِمِ يَشْتَرِطُ، قَالَا: لَهُ شَرْطُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت عطاء اس محرم کے متعلق فرماتے ہیں جو تلبیہ پڑھتے وقت شرط لگائے، اس کے لیے اسی کی شرط پر عمل کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15383]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15383، ترقيم محمد عوامة 14960)
حديث رقم: 14961 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ، أَنّ شُرَيْحًا كَانَ يَشْتَرِطُ فِي الْحَجِّ فَيَقُولُ:" إنَّكَ قَدْ عَرَفْتَ نِيَّتِي وَمَا أُرِيدُ , فَإِنْ كَانَ أَمْرًا أَتْمِمْهُ فَهُوَ أَحَبُّ إلَيَّ , وَإِنْ كَانَ غَيْرَ ذَلِكَ فَلَا حَرَجَ" ,
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمارہ سے مروی ہے کہ حضرت شریح نے حج کے تلبیہ پڑھتے وقت شرط لگائی اور یوں دعا مانگی کہ اے اللہ! بیشک تو میری نیت جانتا ہے اور اس کو بھی جس کا میں نے ارادہ کیا، پس اگر یہ کام میرے لیے مکمل کردیا جائے تو میرے لیے بہت پسندیدہ ہے، اور اگر اس کے علاوہ کوئی معاملہ ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ ابوبکر فرماتے ہیں کہ مجھ کو یہ بات پہنچی ہے کہ معاویہ نے اس حدیث سے رجوع کرلیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15384]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15384، ترقيم محمد عوامة 14961)
حديث رقم: 14962 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " الِاشْتِرَاطُ فِي الْحَجِّ لَيْسَ بِشَيْءٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طائؤس فرماتے ہیں کہ حج میں شرط لگانا کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15386، ترقيم محمد عوامة 14962)
حديث رقم: 14963 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، قَالَ: قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ: أَرَأَيْتَ الِاشْتِرَاطَ فِي الْحَجِّ؟ قَالَ: " إنَّمَا الِاشْتِرَاطُ فِي الْحَجِّ فِيمَا بَيْنَ النَّاسِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ھلال بن خباب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے عرض کیا: آپ حج میں شرط لگانے کو کیسا سمجھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا حج میں شرط لگانا لوگوں کے درمیان ہے، (صرف لوگوں کی حد تک ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15387، ترقيم محمد عوامة 14963)
حديث رقم: 14964 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، وَحَمَّادٍ في " الاشتراط، قال: لَيْسَ بِشَيْءٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم اور حضرت حماد شرط لگانے کے متعلق فرماتے ہیں کہ یہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15388، ترقيم محمد عوامة 14964)
حديث رقم: 14965 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، قَالَ: كَانَ عَلْقَمَةُ " يَشْتَرِطُ فِي الْحَجِّ وَلَا يَرَاهُ شَيْئًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم التیمی فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ حج میں شرط تو لگایا کرتے تھے لیکن اس کو ضروری نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15389، ترقيم محمد عوامة 14965)
حديث رقم: 14966 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " الْمُسْتَثْنِي وَغَيْرُ الْمُسْتَثْنِي سَوَاءٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حج میں استثناء کرنیوالا اور استثناء نہ کرنے والا دونوں ہی برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15390، ترقيم محمد عوامة 14966)
حديث رقم: 14967 مصنف ابن أبي شيبة
عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى ضُبَاعَةَ , فَقَالَ لَهَا:" مَا تُرِيدِينَ الْحَجَّ الْعَامَ؟" , قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إنِّي عَلِيلَةٌ، قَالَ: " حُجِّي وَاشْتَرِطِي"، قَالَتْ: كَيْفَ أَقُولُ؟ قَالَ:" قُولِي: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، مَحِلِّي مِنَ الْأَرْضِ حَيْثُ حَبَسْتنِي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ضباعہ بنت زبیر کے پاس تشریف لے گئے، اور ان سے فرمایا کہ کیا تو اس سال حج کرنا چاہتی ہے؟ انھوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میں بیمار ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تو حج کر اور احرام باندھتے وقت شرط لگا لے، انھوں نے عرض کیا کہ میں کیا کہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یوں کہہ: اے اللہ! میں حاضر ہوں میرے احرام کھولنے کی جگہ وہ ہے جہاں سے تو مجھے محبوس (روک) کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15391، ترقيم محمد عوامة 14967)
حديث رقم: 14968 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عُمَيْرَةَ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: " إذَا حَجَجْتَ فَاشْتَرِطْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جب تم حج کرو تو شرط لگا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15392، ترقيم محمد عوامة 14968)
حديث رقم: 14969 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحَارِثِ، أَنَّهُ " كَانَ يَشْتَرِطُ فِي الْعُمْرَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث عمرہ کرتے وقت شرط لگا لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15393، ترقيم محمد عوامة 14969)