☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات مکہ مکرمہ کے گھروں کو بطور کرایہ دینے کو ناپسند کرتے ہیں اور اس کے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات مکہ مکرمہ کے گھروں کو بطور کرایہ دینے کو ناپسند کرتے ہیں اور اس کے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 14898 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، مُجَاهِدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَكَّةُ حَرَمٌ حَرَّمَهَا اللَّهُ , لَا يَحِلُّ بَيْعُ رِبَاعِهَا وَلَا إجَارَةُ بُيُوتِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ مکہ مکرمہ کو اللہ تعالیٰ نے قابل احترام بنایا ہے، اس کے گھروں کو فروخت کرنا اور کرایہ پر دینا جائز اور حلال نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15309]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15309، ترقيم محمد عوامة 14898)
حدیث نمبر: 14899 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " بُيُوتُ مَكَّةَ لَا تَحِلُّ إجَارَتُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ کے گھروں کا کرایہ پر دینا جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15310]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15310، ترقيم محمد عوامة 14899)
حدیث نمبر: 14900 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ كَانَ " يَكْرَهُ أُجُورَ بُيُوتِ مَكَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء مکہ مکرمہ کے گھروں کے کرایہ کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15311، ترقيم محمد عوامة 14900)
حدیث نمبر: 14901 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: " مَنْ أَكَلَ شَيْئًا مِنْ كِرَاءِ مَكَّةَ , فَإِنَّمَا يَأْكُلُ نَارًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ جو شخص مکہ مکرمہ کے گھر کو کرایہ پردے کر اس کی اجرت کھا رہا ہے وہ جہنم کی آگ کھا رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15312]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15312، ترقيم محمد عوامة 14901)
حدیث نمبر: 14902 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاش، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَنَا قَرَأْتُ كِتَابَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَلَى النَّاسِ بِمَكَّةَ " يَنْهَاهُمْ عَنْ كِرَاءِ بُيُوتِ مَكَّةَ وَدُورِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کا مکتوب لوگوں کو پڑھ کر سنایا (جس میں تحریر تھا کہ) مکہ مکرمہ کے گھروں اور رہائشی مکانوں کو کرایہ پر دینا جائز نہیں ہے (اس سے منع کیا گیا ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15313]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15313، ترقيم محمد عوامة 14902)
حدیث نمبر: 14903 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: " الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أُجُورَ بُيُوتِ مَكَّةَ إنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو لوگ مکہ مکرمہ کے گھر کرایہ پردے کر ان کا کرایہ کھاتے ہیں وہ لوگ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ بھر رہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15314، ترقيم محمد عوامة 14903)
حدیث نمبر: 14904 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ " يَمْنَعُ أَهْلَ مَكَّةَ أَنْ يَجْعَلُوا لَهَا أَبْوَابًا حِينَ يَنْزِلُ الْحَجُّ فِي عَرَصَاتِ الدُّورِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے اھل مکہ کو منع کیا تھا کہ وہ اپنے گھروں کے دروازے بنائیں تاکہ حاجی آ کر ان گھروں کے صحنوں میں اتریں (اور وہاں ٹھہریں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15315]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15315، ترقيم محمد عوامة 14904)
حدیث نمبر: 14905 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " لَمْ يَكُنْ لِدُورِ مَكَّةَ أَبْوَابٌ , كَانَ أَهْلُ مِصْرَ وَأَهْلُ الْعِرَاقِ يَأْتُونَ بِفِطْرَتِهِمْ فَيَدْخُلُونَ دُورَ مَكَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ مکہ کے گھروں کے دروازے نہیں ہونے چاہئے، مصر اور عراق والے اپنی اونٹوں کی قطار کے ساتھ آتے ہیں اور وہ مکہ مکرمہ کے گھروں میں داخل ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15316]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15316، ترقيم محمد عوامة 14905)