☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات طلوع شمس سے قبل رمی کرنے کی اجازت دیتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات طلوع شمس سے قبل رمی کرنے کی اجازت دیتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 14804 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْعَمِّيُّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا جَعْفَرٍ " رَمَى الْجَمْرَةَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر کو طلوع شمس سے قبل رمی کرتے ہوئے دیکھا، او حضرت عطاء، حضرت طاؤس، حضرت مجاہد، حضرت نخعی، حضرت عامر اور حضرت سعید بن جبیر جب بھی آتے رمی کرلیتے وہ اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15209]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15209، ترقيم محمد عوامة 14804)
حدیث نمبر: 14805 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ كَانَ " لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يَرْمِيَ الرَّجُلُ جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء جمرہ عقبہ کی رمی طلوع شمس سے قبل کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15211]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15211، ترقيم محمد عوامة 14805)
حدیث نمبر: 14806 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، الْقَاسِمِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " وَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ اسْتَأْذَنْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا اسْتَأْذَنَتْهُ سَوْدَةُ: أَنْ تَأْتِيَ مِنًى بِلَيْلٍ , وَتَرْمِيَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ النَّاسُ , فَأَذِنَ لَهَا وَكَانَتِ امْرَأَةً ثَبِطَةً ثَقِيلَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میری خواہش تھی کہ میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت مانگ لوں جس طرح حضرت سودہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت لی تھی کہ وہ رات کو منیٰ آجائیں اور لوگوں کی آمد سے قبل ہی رمی کرلیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اجازت مرحمت فرما دی تھی کیونکہ وہ بھاری جسم والی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15212]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15212، ترقيم محمد عوامة 14806)
حدیث نمبر: 14807 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ " يَبْعَثُ بِصِبْيَانِهِ لَيْلَةَ الْمُزْدَلِفَةِ فَيُصَلُّونَ الصُّبْحَ بِمِنًى , وَيَرْمُونَ الْجَمْرَةَ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَ النَّاسُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عبد اللہ سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے بچوں کو مزدلفہ کی رات ہی منیٰ بھیج دیا تھا انھوں نے فجر کی نماز منیٰ میں ادا کی اور لوگوں کی آمد سے قبل ہی رمی کرلی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15213]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15213، ترقيم محمد عوامة 14807)