☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص طواف کے بعد دو رکعتیں ادا کرنا اگر بھول جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی شخص طواف کے بعد دو رکعتیں ادا کرنا اگر بھول جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 14778 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، وَطَاوُسٍ في " الرَّجُلِ يَنْسَى الرَّكْعَتَيْنِ اللَّتَيْنِ لِلطَّوَافِ الْوَاجِبِ، قَالَا: إنْ صَلَّى بَعْدَهَا صَلَاةً أَجْزَأَهُ ذَلِكَ , وَإِنْ صَلَّى فِي أَدْنَى الْحَرَمِ وَأَقْصَاهُ أَجْزَأَهُ , وَإِنْ لَمْ يُصَلِّ حَتَّى يَخْرُجَ مِنَ الْحَرَمِ أَهْرَقَ دَمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اور حضرت طاؤس اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو طواف واجب کے بعد دو رکعتیں ادا کرنا بھول جائے، فرماتے ہیں کہ اگر اس کے بعد وہ کوئی نماز ادا کرلے تو اس کی طرف سے کافی ہوجائے گا، اگرچہ وہ حرم کے بالکل قریب ادا کرے یا کچھ دور ادا کرے اور اگر وہ نماز ادا کیے بغیر حرم سے باہر نکل گیا تو پھر اس کو قربانی کرنا پڑے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15181]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15181، ترقيم محمد عوامة 14778)
حدیث نمبر: 14779 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي " رَجُلٍ طَافَ بِالْبَيْتِ وَنَسِيَ أَنْ يُصَلِّيَ الرَّكْعَتَيْنِ حَتَّى مَضَى، قَالَ: يُصَلِّيهِمَا إذَا ذَكَرَ , وَلَيْسَ عَلَيْهِ شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو طواف کرنے کے بعد دو رکعتیں ادا کرنا بھول جائے، فرماتے ہیں کہ جب اس کو یاد آئے وہ ادا کرے اس پر کچھ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15182]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15182، ترقيم محمد عوامة 14779)
حدیث نمبر: 14780 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي " رَجُلٍ نَسِيَ رَكْعَتَيِ الطَّوَافِ؟ قَالَ: يُصَلِّيهِمَا حَيْثُ مَا ذَكَرَهُمَا مَا لَمْ يَغْشَ النِّسَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو طواف کے بعد دو رکعتیں ادا کرنا بھول جائے، فرمایا اس کو جہاں بھی یاد آئے وہ پڑھ لے جب تک وہ عورت کے قریب نہ آیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15183]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15183، ترقيم محمد عوامة 14780)