☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات حجر اسود کے استلام کے بعد اپنے ہاتھوں کو چومتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات حجر اسود کے استلام کے بعد اپنے ہاتھوں کو چومتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 14771 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ " اسْتَلَمَ الْحَجَرَ بِيَدِهِ وَقَبَّلَ يَدَهُ , وَقَالَ: مَا تَرَكْتُهُ مُنْذُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا آپ نے حجر اسود کے استلام کے بعد ہاتھوں کو چوما اور فرمایا: میں نے جب سے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے کبھی بھی اس فعل کو ترک نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15171]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15171، ترقيم محمد عوامة 14771)
حدیث نمبر: 14772 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ ، وَأَبَاسَعِيدٍ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ وَأَبَاسَعِيدٍ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ " إذَا اسْتَلَمُوا الرُّكْنَ يَعْنِي: الْحَجَرَ قَبَّلُوا أَيْدِيَهُمْ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، حضرت ابو سعید اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ جب حجر اسود کا استلام کرتے تو اپنے ہاتھوں کو چومتے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بھی؟ آپ نے فرمایا کہ میرا خیال ہے ابن عباس رضی اللہ عنہما بھی، حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں رکن کو ہاتھ نہ لگاتا اگر میں اپنے ہاتھوں کو بوسہ نہ دیتا اور حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں جس نے رکن کو چھوا اور اپنے ہاتھوں کو نہ چوما اس نے بےرخی برتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15172، ترقيم محمد عوامة 14772)
حدیث نمبر: 14773 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُرْتَفِعِ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ وَعُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ " اسْتَلَمَا الْحَجَرَ , فَأَمَّا أَحَدُهُمَا فَقَبَّلَ يَدَهُ , وَالْآخَرُ مَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن المرتفع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر اور حضرت عمر بن عبد العزیز کو دیکھا کہ آپ دونوں نے حجر اسود کا استلام کیا، پھر ان میں سے ایک نے ہاتھوں کو چوما اور دوسرے نے اپنے چہرے پر اپنے ہاتھ مل لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15176، ترقيم محمد عوامة 14773)
حدیث نمبر: 14774 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَأَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: " مَا رَأَيْتُ أَبِي اسْتَلَمَ الْحَجَرَ إلَّا قَبَّلَ يَدَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو کبھی بھی نہ دیکھا کہ انھوں نے حجر اسود کا استلام کیا ہو پھر ہاتھوں کو نہ چوما ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15177]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15177، ترقيم محمد عوامة 14774)
حدیث نمبر: 14775 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، وَعَبْدَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ: رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ " يَمْسَحُ الْحَجَرَ , ثُمَّ يُقَبِّلُ يَدَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا کہ آپ نے حجر اسود کو چھوا پھر اپنے ہاتھوں کو چوما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15178]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15178، ترقيم محمد عوامة 14775)