☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
لوگ منیٰ کس وقت آئیں گے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← لوگ منیٰ کس وقت آئیں گے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 14752 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِنَافِعٍ: " مَتَى كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَرُوحُ؟ قَالَ رَسُولُهُ: عِنْدَ الْإِمَامِ فَإِذَا رَاحَ عَجَّلَ أَوْ أَخَّرَ، قَالَ: وَكَانَ لَا يَخْرُجُ حَتَّى يَطُوفَ سَبْعًا , وَكَانَ يُحِبُّ أَنْ لَا يُصَلِّيَ الظُّهْرَ إلَّا بِمِنًى، قَالَ: وَأَخَّرَ الأَمِيرُ مَرَّةً فَصَلَّى دُونَ مِنًى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے عرض کیا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کب منیٰ جاتے تھے؟ آپ نے فرمایا: ان کا قاصد امام کے پاس ہوتا، جب وہ چلتا تو آپ بھی چلتے، چاہے وہ جلدی کرے یا تاخیر، اور وہ طواف کے سات چکر مکمل کرنے سے پہلے نہیں نکلتے تھے، اور آپ ظہر کی نماز منیٰ میں ادا کرنا پسند کرتے تھے، ایک دن امیر نے تاخیر کردی تو آپ نے ظہر کی نماز منیٰ سے پہلے ہی پڑھ لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15152]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15152، ترقيم محمد عوامة 14752)
حدیث نمبر: 14753 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسًا رَاكِبًا حِمَارًا إلَى مِنًى يَوْمَ التَّرْوِيَةِ، فَقُلْتُ لَهُ: أَيْنَ صَلِّي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ فِي هَذَا الْيَوْمِ؟ فَقَالَ:" انْظُرْ أَيْنَ يُصَلِّي أُمَرَاؤُكَ فَصَلِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد العزیز بن رفیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو یوم الترویہ (آٹھ ذوالحجہ) میں دراز گوش پر سوار منیٰ جاتے ہوئے دیکھا، میں نے ان سے عرض کیا کہ آج کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز کہاں ادا کی تھی؟ آپ نے فرمایا اپنے امیر کو دیکھو وہ کہاں ادا کرتا ہے وہی تم بھی ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15153]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15153، ترقيم محمد عوامة 14753)
حدیث نمبر: 14754 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يُصَلِّي الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ بِمَكَّةَ , ثُمَّ يَسِيرُ إلَى مِنًى فَيَبِيتُ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم یوم الترویہ میں ظہر کی نماز مکہ میں ادا کرتے پھر منیٰ آجاتے اور رات وہاں گزارتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15154]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15154، ترقيم محمد عوامة 14754)
حدیث نمبر: 14755 مصنف ابن ابی شیبہ
حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ,: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لَمَّا كَانَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ تَوَجَّهَ إلَى مِنًى , فَصَلَّى بِهَا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَالصُّبْحَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آٹھ ذوالحجہ منیٰ تشریف لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہاں پر ظہر وعصر، مغرب، عشاء اور صبح کی نماز ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15155]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15155، ترقيم محمد عوامة 14755)
حدیث نمبر: 14756 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " الرَّوَاحُ إلَى مِنًى إذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ فَلْيَرَحِ الْإِمَامُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ سورج جب غروب کی طرف مائل ہو تو منیٰ کی طرف نکلے، پھر امام کو چاہئے کہ وہ منیٰ کی طرف نکلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15156]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15156، ترقيم محمد عوامة 14756)
حدیث نمبر: 14757 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ: " صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ بِمِنًى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آٹھ ذوالحجہ کو ظہر کی نماز منیٰ میں ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15157]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15157، ترقيم محمد عوامة 14757)
حدیث نمبر: 14758 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: كَانَتْ عَائِشَةُ " تَمْكُثُ بِمَكَّةَ لَيْلَةَ عَرَفَةَ مَسَاءَ يَوْمِ التَّرْوِيَةِ عَامَّةَ اللَّيْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا عرفہ کی رات اور یوم الترویہ کی شام مکہ میں ٹھہرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15158]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15158، ترقيم محمد عوامة 14758)
حدیث نمبر: 14759 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَهُ بِمَكَّةَ الْعِشَاءَ لَيْلَةَ التَّرْوِيَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس کے ساتھ آٹھ ذوالحجہ کی رات عشاء کی نماز مکہ میں ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15159]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15159، ترقيم محمد عوامة 14759)
حدیث نمبر: 14760 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ يَقُولُ:" إنَّ مِنْ سُنَّةِ الْحَجِّ أَنَّ الْإِمَامَ يُصَلِّي بِمِنًى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَالْفَجْرَ , ثُمَّ يَغْدُو"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن زبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ حج کی سنتوں میں سے یہ ہے کہ امام ظہر، عصر مغرب اور عشاء اور فجر کی نماز منیٰ میں ادا کر پھر وہ آگے چلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15160]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15160، ترقيم محمد عوامة 14760)
حدیث نمبر: 14761 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ: " مَنْ شَاءَ صَلَّى بِمَكَّةَ الظُّهْرَ , وَمَنْ شَاءَ صَلَّى بِمِنًى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو چاہے ظہر مکہ مکرمہ ادا کرے اور جو چاہے منیٰ میں ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15161]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15161، ترقيم محمد عوامة 14761)
حدیث نمبر: 14762 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ: رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ " صَلَّى رَكْعَتَيْنِ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ , ثُمَّ خَرَجَ مِنْ مَكَّةَ مَاشِيًا حَتَّى انْتَهَى إلَى مِنًى , فَصَلَّى بِهَا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَالْفَجْرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو آٹھ ذوالحجہ کو دیکھا آپ نے مسجد حرام میں دو رکعتیں ادا فرمائیں، پھر آپ مکہ سے نکلے اور پیدل چلتے ہوئے منیٰ تشریف لائے اور ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نماز وہاں ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15162]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15162، ترقيم محمد عوامة 14762)