☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص صاحب استطاعت ہونے کے باوجود حج کیے بغیر دنیا سے رخصت ہو جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی شخص صاحب استطاعت ہونے کے باوجود حج کیے بغیر دنیا سے رخصت ہو جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 14665 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ ، لَيْثٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ مَاتَ وَلَمْ يَحُجَّ حَجَّةَ الْإِسْلَامِ لَمْ يَمْنَعْهُ مَرَضٌ حَابِسٌ , أَوْ حَاجَةٌ ظَاهِرَةٌ , أَوْ سُلْطَانٌ جَائِرٌ , فَلْيَمُتْ عَلَى أَيِّ حَالٍ شَاءَ، يَهُودِيًّا، أَوْ نَصْرَانِيًّا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن سابط سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اس حال میں دنیا سے رخصت ہوا کہ اس نے حج فرض (حج اسلام) ادا نہ کیا، اور اس کو کسی بیماری، مجبوری یا ظالم بادشاہ نے بھی نہ روکا، تو وہ جس مرضی حال پر مرے، خواہ یہودی ہو کر خواہ نصرانی ہو کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15054]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15054، ترقيم محمد عوامة 14665)
حدیث نمبر: 14666 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ الْأَسْوَدُ لِرَجُلٍ مِنْهُمْ مُوسِرٍ: " لَوْ مِتَّ وَلَمْ تَحُجَّ لَمْ أُصَلِّ عَلَيْكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت الاسود نے ایک مالدار شخص سے فرمایا کہ اگر تو بغیر حج کیے مرگیا تو میں تیرا جنازہ نہ پڑھوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15055]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15055، ترقيم محمد عوامة 14666)
حدیث نمبر: 14667 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْمُجَاهِدِ بْنِ رُومِيٍّ، وَكَانَ ثِقَةً، قَالَ: سَأَلَتْ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى، وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَعْقِلٍ، عَنْ " رَجُلٍ مَاتَ، وَلَمْ يَحُجَّ وَهُوَ مُوسِرٌ؟ فَقَالَ سَعِيدٌ: النَّارَ، النَّارَ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد بن رومی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر، حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ اور حضرت عبد اللہ بن معقل سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جو صاحب استطاعت ہونے کے باوجود حج کیے بغیر مرجائے؟ حضرت سعید نے فرمایا اس کے لیے آگ ہے، حضرت ابن معقل نے فرمایا وہ اس حال میں مرا کہ وہ اللہ کا نافرمان ہے اور حضرت ابن ابی لیلیٰ نے فرمایا کہ میں اگر اس کا ولی اس کی طرف سے حج ادا کر دے تو مجھے امید ہے (یعنی عذاب الٰہی سے بچ جائے گا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15056]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15056، ترقيم محمد عوامة 14667)
حدیث نمبر: 14668 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " لَوْ كَانَ لِي جَارٌ مُوسِرٌ ثُمَّ مَاتَ وَلَمْ يَحُجَّ , لَمْ أُصَلِّ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر میرا مالدار پڑوسی حج ادا کیے بغیر مرجائے تو میں اس کی نماز جنازہ نہیں ادا کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15059]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15059، ترقيم محمد عوامة 14668)
حدیث نمبر: 14669 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، إسْرَائِيلَ ، ثُوَيْرٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ إسْرَائِيلَ ، عَنْ ثُوَيْرٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " مَنْ مَاتَ وَهُوَ مُوسِرٌ لَمْ يَحُجَّ , جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَبَيْنَ عَيْنَيْهِ مَكْتُوبٌ:" كَافِرٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ کوئی شخص صاحب استطاعت ہونے کے باوجود حج کیے بغیر مرجائے تو وہ قیامت کے دن اس حال میں حاضر ہوگا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15060]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15060، ترقيم محمد عوامة 14669)
حدیث نمبر: 14670 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، شُعْبَةَ ، الْحَكَمِ ، عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ ، أَبِيهِ ، عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : " مَنْ مَاتَ وَهُوَ مُوسِرٌ لَمْ يَحُجَّ , فَلْيَمُتْ عَلَى أَيِّ حَالٍ شَاءَ يَهُودِيًّا أَوْ نَصْرَانِيًّا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اس حال میں دنیا سے رخصت ہوا کہ اس نے حج فرض (حج اسلام) ادا نہ کیا، اور اس کو کسی بیماری، مجبوری یا ظالم بادشاہ نے بھی نہ روکا، تو وہ جس مرضی حال پر مرے، خواہ یہودی ہو کر خواہ نصرانی ہو کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15061]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15061، ترقيم محمد عوامة 14670)
حدیث نمبر: 14671 مصنف ابن ابی شیبہ
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، الْحَكَمِ ، عَدِيٍّ ، الضَّحَّاكِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَرْزَمٍ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَدِيٍّ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَرْزَمٍ ، عَنْ عُمَرَ مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15062]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15062، ترقيم محمد عوامة 14671)