☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات بے وضو طواف کرنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات بے وضو طواف کرنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 14559 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ، قَالُوا: " لَا تَطُفْ بِالْبَيْتِ إلَّا وَأَنْتَ عَلَى وُضُوءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ بےوضو طواف ہرگز مت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14943]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14943، ترقيم محمد عوامة 14559)
حدیث نمبر: 14560 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَانَ لَا يَقْضِي شَيْئًا مِنَ الْمَنَاسِكِ إلَّا وَهُوَ مُتَوَضِّئٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بغیر وضو کے حج کا کوئی فعل ادا نہ فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14944]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14944، ترقيم محمد عوامة 14560)
حدیث نمبر: 14561 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عَطَاءٍ، وَالْحَسَنِ: أنهما " كَرِهَا أَنْ يَطُوفَ الرَّجُلُ عَلَى غَيْرِ طَهَارَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اور حضرت حسن بغیر وضو طواف کرنے کو ناپسند کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14945]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14945، ترقيم محمد عوامة 14561)
حدیث نمبر: 14562 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ وَحَمَّادًا، وَمَنْصُورًا، وَسُلَيْمَانَ عَنِ " الرَّجُلِ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عَلَى غَيْرِ طَهَارَةٍ؟ فَلَمْ يَرَوْا بِهِ بَأْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم، حضرت حماد اور حضرت منصور اور حضرت سلیمان سے دریافت کیا کہ بغیر وضو آدمی طواف کرسکتا ہے؟ آپ سب حضرات نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14946]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14946، ترقيم محمد عوامة 14562)
حدیث نمبر: 14563 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَابْنِ سِيرِينَ: أنهما " لَمْ يَرَيَا بَأْسًا أَنْ يَطُوفَ الرَّجُلُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ , وَكَانَ الْوُضُوءُ أَحَبَّ إلَيْهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین صفا ومروہ کی سعی بغیر وضو کے کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے، لیکن باوضو ہو کر کرنا ان کے نزدیک زیادہ پسندیدہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14947]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14947، ترقيم محمد عوامة 14563)