☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فيمن قرن بين الحج والعمرة
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الحج← فيمن قرن بين الحج والعمرة
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 15
حديث رقم: 14495 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو خَالِدٍ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَجَّاجٍ ، الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَبُو طَلْحَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو طَلْحَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَرَنَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو طلحہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج وعمرہ میں قران کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14871]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14871، ترقيم محمد عوامة 14495)
حديث رقم: 14496 مصنف ابن أبي شيبة
وكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، الْأَعْمَشِ ، مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ ، قَالَ: كُنَّا نَسِيرُ مَعَ عُثْمَانَ فَسَمِعَ رَجُلًا " يُلَبِّي بِهِمَا جَمِيعًا , فَقَالَ عُثْمَانُ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: عَلِيٌّ، قَالَ: فَأَتَاهُ عُثْمَانُ , فَقَالَ: أَلَمْ تَعْلَمْ أَنِّي نَهَيْتُ عَنْ هَذَا؟ فَقَالَ: بَلَى , وَلَكِنْ لَا أَدَعُ فِعْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مروان بن حکم فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت عثمان کے ساتھ جا رہے تھے، آپ نے ایک شخص کی آواز سنی کہ وہ حج وعمرہ دونوں کا تلبیہ پڑھ رہا ہے حضرت عثمان نے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ لوگوں نے جواب دیا حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں، حضرت عثمان آپ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ کیا آپ کے علم میں نہیں ہے کہ میں نے اس سے منع کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کیوں نہیں (میرے علم میں ہے) لیکن میں آپ کی بات کی وجہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فعل کو نہیں چھوڑ سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14872]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14872، ترقيم محمد عوامة 14496)
حديث رقم: 14497 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَاصِمٍ ، أَبِي وَائِلٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: خَرَجْنَا حُجَّاجًا وَمَعَنَا الصَّبِيُّ ابْنُ مَعْبَدٍ، قَالَ: " فَأَحْرَمَ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، قَالَ:
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حج کے لیے نکلے، اور ہمارے ساتھ حضرت صبی بن معبد بھی تھے، انھوں نے حج اور عمرہ کا اکٹھا احرام باندھا، پھر ہم لوگ حضرت عمر کے پاس آئے اور ہم نے آپ سے اس کا ذکر کیا، آپ نے فرمایا کہ تمہیں تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کی طرف ھدایت دی گئی، (راہنمائی کی گئی ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14873]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14873، ترقيم محمد عوامة 14497)
حديث رقم: 14498 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، الصَّبِيِّ بْنِ مَعْبَدٍ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنِ الصَّبِيِّ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنْ عُمَرَ بِمِثْلِهِ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14875]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14875، ترقيم محمد عوامة 14498)
حديث رقم: 14499 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، شَقِيقٍ ، الصَّبِيِّ بْنِ مَعْبَدٍ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنِ الصَّبِيِّ بْنِ مَعْبَدٍ، عَنْ عُمَرَ بِمِثْلِهِ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14876]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14876، ترقيم محمد عوامة 14499)
حديث رقم: 14500 مصنف ابن أبي شيبة
شَبَابَةُ ، لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، أَبِي عِمْرَانَ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ ، قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ مَوْلَاتِي فَدَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ , فَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَا آلَ مُحَمَّدٍ " أَهِّلُوا بِعُمْرَةٍ وَحَجٍّ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو عمران فرماتے ہیں کہ میں اپنے آقاؤں کے ساتھ حج کے لیے نکلا، میں حضرت ام سلمہ کے پاس گیا، آپ نے فرمایا کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ: اے آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! حج وعمرہ دونوں کا ایک ساتھ احرام باندھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14877]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14877، ترقيم محمد عوامة 14500)
حديث رقم: 14501 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَجَّاجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَرَنَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ , وَطَافَ لَهُمَا طَوَافًا وَاحِدًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج وعمرہ میں قران فرمایا اور ان دونوں کے لیے ایک ہی طواف فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14878]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14878، ترقيم محمد عوامة 14501)
حديث رقم: 14502 مصنف ابن أبي شيبة
شَبَابَةُ ، شُعْبَةَ ، حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ ، مُطَرِّفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ قَالَ: سَمِعْتُ مُطَرِّفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ: حَدَّثَنِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ ، قَالَ: " جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ , ثُمَّ لَمْ يَنْهَ عَنْهُ , وَلَمْ يُنَزِّلْ كِتَابًا يُحَرِّمُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج وعمرہ کو جمع فرمایا (قران کیا) پھر نہ تو آپ نے اس سے منع کیا اور نہ ہی کتاب اللہ میں اس کی حرمت نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14879]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14879، ترقيم محمد عوامة 14502)
حديث رقم: 14503 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو الْأَحْوَصِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي أسْمَاءَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي أسْمَاءَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي بِهِمَا جَمِيعًا: " لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج وعمرہ دونوں کا ایک ساتھ تلبیہ پڑھا، (اور فرمایا) حج وعمرہ کا ایک ساتھ تلبیہ پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14880]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14880، ترقيم محمد عوامة 14503)
حديث رقم: 14504 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُلَيَّةَ ، يَحْيَى ابْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يَحْيَى ابْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَبَّيْكَ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ حج وعمرہ کا ایک ساتھ تلبیہ پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14881]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14881، ترقيم محمد عوامة 14504)
حديث رقم: 14505 مصنف ابن أبي شيبة
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي قَتَادَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي قَتَادَةَ ، يَقُولُ: " إنَّمَا قَرَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , لِأَنَّهُ أُخْبِرَ أَنَّهُ لَيْسَ بِحَاجٍّ بَعْدَهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ابو قتادہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس لیے حج قران فرمایا تھا کیونکہ آپ کو بتلا دیا گیا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بعد دوبارہ حج نہ فرمائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14882]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14882، ترقيم محمد عوامة 14505)
حديث رقم: 14506 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ:" سَمِعْتُ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبُّونَ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ مَعًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ میں نے صحابہ کرام سے سنا وہ حج وعمرہ دونوں کا اکٹھا تلبیہ پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14883]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14883، ترقيم محمد عوامة 14506)
حديث رقم: 14507 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ جُمْهَانَ , قَالَ: خَرَجْنَا حُجَّاجًا وَمَعَنَا رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَبَلِ لَمْ يَحُجَّ قَطُّ , فَأَهَلَّ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ , فَعَابَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَصْحَابُنَا، قَالَ: فَنَزَلْنَا قَرِيبًا مِنَ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: فَقُلْنَا: إنَّ مَعَنَا رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْجَبَلِ لَمْ يَحُجَّ قَطُّ , فَأَهَلَّ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ , فَعَابَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَصْحَابُنَا فَمَا كَفَّارَتهُ؟ قَالَ:" كَفَّارَتُهُ أَنْ يَرْجِعَ بِأَجْرَيْنِ , وَتَرْجِعُونَ بِوَاحِدٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کثیر بن جمھان فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حج کے لیے نکلے ہمارے ساتھ اہل جبل کا ایک شخص بھی تھا جس نے پہلے حج نہ کیا ہوا تھا، اس نے حج اور عمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھا، ہمارے ساتھیوں نے اس کو معیوب اور ناپسند سمجھا، ہم لوگ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے قریب ہی ٹھہرے، ہم نے ان سے عرض کیا کہ ہمارے ساتھ اہل جبل کا ایک شخص ہے جس نے پہلے حج نہیں کیا ہوا اس نے حج وعمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھا ہے اور اس چیز کو ہمارے اصحاب نے معیوب سمجھا ہے اس کا کفارہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا اس کا کفارہ یہ ہے کہ وہ دوگنا اجر وثواب لے کر لوٹے گا اور تم لوگ ایک اجر کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14884]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14884، ترقيم محمد عوامة 14507)
حديث رقم: 14508 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُلَيَّةَ ، حُمَيْدٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَبَّيْكَ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج وعمرہ کا ایک ساتھ تلبیہ پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14885]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14885، ترقيم محمد عوامة 14508)
حديث رقم: 14509 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، حُمَيْدٍ وَمُصْعَبٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ وَمُصْعَبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَبَّيْكَ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14886]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14886، ترقيم محمد عوامة 14509)