☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محرمہ عورت کا دستانے استعمال کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← محرمہ عورت کا دستانے استعمال کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 14433 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ " كَانَ يَكْرَهُ أَنْ تَتَلَثَّمَ الْمُحْرِمَةُ تَلَثُّمًا , وَلَا بَأْسَ أَنْ تُسْدِلَهُ عَلَى وَجْهِهَا , وَيَكْرَهُ الْقُفَّازَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ محرمہ عورت کے چہرے کے ڈھانپنے کو ناپسند کرتے تھے، اور فرماتے کہ اس میں کو کوئی حرج نہیں ہے کہ وہ چہرے پر کپڑا لٹکا لے، اور دستانے استعمال کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14808]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14808، ترقيم محمد عوامة 14433)
حدیث نمبر: 14434 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " تَلْبَسُ الْمُحْرِمَةُ مَا شَاءَتْ مِنَ الثِّيَابِ إلَّا الْبُرْقُعَ وَالْقُفَّازَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراھیم فرماتے ہیں کہ محرمہ جو چاہے کپڑے استعمال کرے سوائے برقع اور دستانوں کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14809]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14809، ترقيم محمد عوامة 14434)
حدیث نمبر: 14435 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " تَلْبَسُ الْمُحْرِمَةُ مَا شَاءَتْ مِنَ الثِّيَابِ إلَّا الْبُرْقُعَ وَالْقُفَّازَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے بھی یہی مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14810]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14810، ترقيم محمد عوامة 14435)
حدیث نمبر: 14436 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " تَلْبَسُ مَا شَاءَتْ إلَّا الْبُرْقُعَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ برقع کے علاوہ جو چاہے پہن سکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14811]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14811، ترقيم محمد عوامة 14436)
حدیث نمبر: 14437 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ وَعَطَاءٍ، قَالا: " تَلْبَسُ الْقُفَّازَيْنِ وَالسَّرَاوِيلَ وَلَا تَبَرْقَعُ وَتَلَثَّمُ , وَتَلْبَسُ مَا شَاءَتْ مِنَ الثِّيَابِ , إلَّا ثَوْبًا يَنْفُضُ عَلَيْهَا وَرْسًا أَوْ زَعْفَرَانًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت عطاء ارشاد فرماتے ہیں کہ محرمہ دستانے اور شلوار پہن سکتی ہے، لیکن برقع نہ پہنے اور چہرے کو نہ ڈھانپے، اور جونسے کپڑے چاہے استعمال کرے سوائے ان کپڑوں کے جن کو ورس یا زعفران سے رنگا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14812]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14812، ترقيم محمد عوامة 14437)
حدیث نمبر: 14438 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَرِهَ الْبُرْقُعَ وَالْقُفَّازَيْنِ لِلْمُحْرِمَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما محرمہ کے لیے برقعہ اور دستانوں کے استعمال کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14813]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14813، ترقيم محمد عوامة 14438)
حدیث نمبر: 14439 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، وعُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَا تَلْبَسُ الْقُفَّازَيْنِ , وَلَا تَلْبَسُ ثَوْبًا مَسَّهُ وَرْسٌ وَلَا زَعْفَرَانٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ محرمہ دستانے نہ پہنے، اور وہ لباس استعمال نہ کرے جس کو زعفران یا ورس لگا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14814]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14814، ترقيم محمد عوامة 14439)
حدیث نمبر: 14440 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " تَلْبَسُ الْمُحْرِمَةُ الْقُفَّازَيْنِ وَالسَّرَاوِيلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ محرمہ دستانے اور شلوار استعمال کرسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14815]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14815، ترقيم محمد عوامة 14440)
حدیث نمبر: 14441 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ وَحَمَّادًا عَنْ" الْقُفَّازَيْنِ , فَقَالَا: لَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دستانوں کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14816]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14816، ترقيم محمد عوامة 14441)
حدیث نمبر: 14442 مصنف ابن ابی شیبہ
يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَنْهَى النِّسَاءَ فِي الْإِحْرَامِ عَنِ الْقُفَّازَيْنِ وَالنِّقَابِ , وَمَا مَسَّهُ الْوَرْسُ وَالزَّعْفَرَانُ مِنَ الثِّيَابِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کو حالت احرام میں دستانوں اور نقاب سے منع فرمایا، اور ان کپڑوں سے جن کو ورس یا زعفران لگا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14817]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14817، ترقيم محمد عوامة 14442)
حدیث نمبر: 14443 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " تَلْبَسُ الْمُحْرِمَةُ مَا شَاءَتْ مِنَ الثِّيَابِ إلَّا الْبُرْقُعَ وَالْقُفَّازَيْنِ , وَلَا تَنَقَّبُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ محرمہ برقع اور دستانوں کے علاوہ جو چاہے کپڑا استعمال کرے اور وہ نقاب نہ اوڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14818]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14818، ترقيم محمد عوامة 14443)