☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وقوف عرفہ کی شام اونچی آواز سے قرائت کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← وقوف عرفہ کی شام اونچی آواز سے قرائت کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 14374 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَا يَرْفَعُ الصَّوْتَ بِالْقِرَاءَةِ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء ارشاد فرماتے ہیں کہ وقوف عرفہ کی سہ پہر ظہر وعصر کی نماز میں بلند آواز سے قراءت نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14745]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14745، ترقيم محمد عوامة 14374)
حدیث نمبر: 14375 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: حَضَرْتُ إبْرَاهِيمَ بْنَ هِشَامٍ يَوْمَ عَرَفَةَ وَافَقَ يَوْمَ جُمُعَةٍ" فَجَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ" , فَقَالَ سَالِمٌ بِيَدِهِ أَيِ اسْكُتْ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج سے مروی ہے کہ حضرت ابراہیم بن ہشام وقوف عرفہ میں جمعہ کے دن کھڑے ہوئے اور بلند آواز سے قراءت (شروع) کی، حضرت سالم نے اپنے ہاتھ سے (اشارہ کر کے) فرمایا: اوئے! خاموش ہوجا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14746]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14746، ترقيم محمد عوامة 14375)
حدیث نمبر: 14376 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، أَوْطَاوُسٍ، قَالَ: " لَا يَجْهَرُ الْإِمَامُ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ وَلَوْ وَافَقَ ذَلِكَ يَوْمَ جُمُعَةٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد یا حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ امام وقوف عرفہ کی سہ پہر اگرچہ وہ جمعہ کے دن ہی کیوں نہ ہو بلند آواز سے قراءت نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14747]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14747، ترقيم محمد عوامة 14376)
حدیث نمبر: 14377 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِي، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ مِثْلَهُ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری سے بھی اسی طرح مروی ہے اور فرماتے ہیں کہ یہی حضرت سفیان کی رائے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14748]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14748، ترقيم محمد عوامة 14377)
حدیث نمبر: 14378 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنّ " الْإِمَامَ لَا يَجْهَرُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِالْقِرَاءَةِ يَوْمَ عَرَفَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ امام وقوف عرفہ میں ظہر وعصر کی نمازوں میں قراءت جہراً نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14750]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14750، ترقيم محمد عوامة 14378)