☽ 12 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الحجر: من أين هو؟
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الحج← في الحجر: من أين هو؟
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 7
حديث رقم: 14348 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَرْعَرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ ، " أَنَّ إبْرَاهِيمَ قَالَ لِابْنِهِ: أَبْغِنِي حَجَرًا، قَالَ: فَذَهَبَ ثُمَّ جَاءَ وَقَدْ رَكِبَهُ , فَقَالَ: مِنْ أَيْنَ هَذَا؟ قَالَ: جَاءَنِي بِهِ مَنْ لَمْ يَتَّكِلْ عَلَى بِنَائِكَ , جَاءَنِي بِهِ جِبْرِيلُ مِنَ السَّمَاءِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابراہیم نے اپنے فرزند سے فرمایا: میرے لیے پتھر تلاش کر کے لاؤ، وہ چلے گئے پھر جب واپس آئے تو (کیا دیکھتے ہیں کہ) حضرت ابراہیم پتھر پر سوار ہیں، حضرت اسماعیل نے عرض کیا (ابا جان) یہ کہاں سے آیا؟ آپ نے فرمایا میرے پاس لے کر آئے وہ جنہوں نے تیری بنا پر بھروسہ نہیں کیا، میرے پاس یہ پتھر حضرت جبرئیل آسمان سے لے کر آئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14718]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14718، ترقيم محمد عوامة 14348)
حديث رقم: 14349 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " الْحَجَرُ مِنْ حِجَارَةِ الْجَنَّةِ , وَلَوْلَا مَا مَسَّهُ مِنْ أَنْجَاسِ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ مَا مَسَّهُ مِنْ ذِي عَاهَةٍ إلَّا بَرَأَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ یہ جنت کے پتھروں میں سے ایک پتھر ہے، اور اگر اس کو اھل جاہلیت کے نجس لوگوں نے نہ چھوا ہوتا تو نہیں چھوتا اس کو کوئی آفت زدہ مگر اس سے بری (ٹھیک) ہوجاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14719]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14719، ترقيم محمد عوامة 14349)
حديث رقم: 14350 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: " لَقَدْ نزل الْحَجَرُ مِنَ الْجَنَّةِ وَإِنَّهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ الثَّلْجِ , فَمَا سَوَّدَهُ إلَّا خَطَايَا بَنِي آدَمَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس پتھر کو جنت سے نازل فرمایا: بیشک یہ پتھر برف سے زیادہ سفید تھا اس کو بنی آدم کے گناہوں نے کالا کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14720]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14720، ترقيم محمد عوامة 14350)
حديث رقم: 14351 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سُئِلَ كَعْبٌ عَنِ " الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ؟ فَقَالَ: حَجَرٌ مِنْ حِجَارَةِ الْجَنَّةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کعب سے حجر اسود کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا کہ یہ جنت کے پتھروں میں سے ایک پتھر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14721]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14721، ترقيم محمد عوامة 14351)
حديث رقم: 14352 مصنف ابن أبي شيبة
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " الْحَجَرُ مِنْ حِجَارَةِ الْجَنَّةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس ارشاد فرماتے ہیں کہ جنت کے پتھروں میں سے ایک پتھر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14722]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14722، ترقيم محمد عوامة 14352)
حديث رقم: 14353 مصنف ابن أبي شيبة
، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سَوَادَةَ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: " حُجُّوا هَذَا الْبَيْتَ وَاسْتَلِمُوا هَذَا الْحَجَرَ , فَوَاللَّهِ لَيُرْفَعَنَّ أَوْ لَيُصِيبَنَّهُ أَمْرٌ مِنَ السَّمَاءِ , إنْ كَانَا الْحَجَرَيْنِ أُهْبِطَا مِنَ الْجَنَّةِ فَرُفِعَ أَحَدُهُمَا وَسَيُرْفَعُ الْآخَرُ , وَإِنْ لَمْ يَكُنْ كَمَا قُلْتُ فَمَنْ مَرَّ عَلَى قَبْرِي فَلْيَقُلْ: هَذَا قَبْرُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو الْكَذَّابِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ بیت اللہ کا حج کرو اور حجر اسود کا استلام کرو، اللہ کی قسم ضرور بضرور یہ اٹھا لیا جائے گا یا اس کو آسمان سے کوئی امر پیش آئے گا، بیشک جنت سے دو پتھر اتارے گئے تھے ایک تو اٹھا لیا گیا ہے اور عنقریب دوسرا بھی اٹھا لیا جائے گا، اور جو میں کہہ رہا ہوں ایسا نہ ہوا تو جو شخص میری قبر پر سے گزرے وہ یوں کہے کہ یہ (حضرت) عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی قبر ہے جو (نعوذ باللہ) جھوٹا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14723]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14723، ترقيم محمد عوامة 14353)
حديث رقم: 14354 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ زِيَادٍ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ، قَالَ: " لَوْلَا مَا مَسَّ الْحَجَرَ مِنْ ذُنُوبِ بَنِي آدَمَ مَا مَسَّهُ ذِي عَاهَةٍ إلَّا بَرَأَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زیاد جو بنو مخزوم کے غلام ہیں ان سے مروی ہے کہ اگر اس پتھر کو بنی نوع آدم کے گناہوں نے (گناہ گاروں) نے نہ چھوا ہوتا، تو اس کو کوئی آفت زدہ نہ چھوتا مگر وہ اس سے بری ہوجاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14724]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14724، ترقيم محمد عوامة 14354)