☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص فوت ہو جائے اور ابھی اس کے ذمے کچھ مناسک باقی ہوں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی شخص فوت ہو جائے اور ابھی اس کے ذمے کچھ مناسک باقی ہوں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 14323 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي الرَّجُلِ يَحُجُّ فَيَمُوتُ قَبْلَ أَنْ يَقْضِيَ نُسُكَهُ , قَالَ:" يُقْضَى عَنْهُ مَا بَقِيَ مِنْ نُسُكِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو مناسک حج مکمل کرنے سے قبل فوت ہوجائے، فرماتے ہیں کہ اس کے جو مناسک باقی رہ گئے ہیں وہ اس کی طرف سے پورے کیے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14688]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14688، ترقيم محمد عوامة 14323)
حدیث نمبر: 14324 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي نَهِيكٍ، قَالَ: سَأَلْتُ طَاوُسًا عَنِ " امْرَأَةٍ تُوُفِّيَتْ وَقَدْ بَقِيَ عَلَيْهَا مِنْ نُسُكِهَا؟ قَالَ: يُقْضَى عَنْهَا" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو نھیک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے دریافت کیا کہ ایک عورت فوت ہوگئی ہے اور اس کے ذمہ ابھی حج کے کچھ مناسک باقی تھے؟ آپ نے فرمایا اس کی طرف سے ادا کیے جائیں گے، میں نے حضرت قاسم سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت طاؤس نے جو فرمایا ہے مجھے اس بارے میں تو کوئی علم نہیں ہے (کیونکہ) اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ { لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14689]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14689، ترقيم محمد عوامة 14324)