☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص عرفہ میں اپنے کجاوے میں ہی نماز ادا کر لے امام کے ساتھ جماعت میں شریک نہ ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی شخص عرفہ میں اپنے کجاوے میں ہی نماز ادا کر لے امام کے ساتھ جماعت میں شریک نہ ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 14234 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَانَ إذَا فَاتَتْهُ الصَّلَاةُ مَعَ الْإِمَامِ بِعَرَفَةَ جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِي رَحْلِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی نماز عرفات میں اگر امام کے ساتھ فوت ہوجاتی تو آپ ظہر وعصر کی نماز اپنے کجاوے میں ادا کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14590]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14590، ترقيم محمد عوامة 14234)
حدیث نمبر: 14235 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا صَلَّيْتَ فِي رَحْلِكَ بِعَرَفَةَ فَصَلِّ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا لِوَقْتِهَا , وَاجْعَلْ لِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا أَذَانًا وَإِقَامَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر تم عرفات میں اپنے کجاوے میں نماز ادا کرو تو ہر نماز اپنے وقت پر ادا کرو، اور ہر نماز کے لیے اذان و اقامت بھی کہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14591، ترقيم محمد عوامة 14235)
حدیث نمبر: 14236 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إذَا صَلَّيْتَ فِي رَحْلِكَ فَإِنْ شِئْتَ فَاجْمَعْ بَيْنَهُمَا , وَإِنْ شِئْتَ فَصَلِّ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا لِوَقْتِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر تم نماز اپنے کجاوے میں ادا کر رہے ہو تو تمہاری مرضی ہے اگر چاہو تو دونوں نمازوں کو جمع کرلو اور اگر چاہو تو ہر نماز کو اپنے وقت پر ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14592، ترقيم محمد عوامة 14236)
حدیث نمبر: 14237 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " مَا صَلَّى أَبِي قَطُّ مَعَ الْإِمَامِ بِعَرَفَةَ , وَكَانَ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا , وَكَانَ يَتَطَوَّعُ بَيْنَهُمَا , وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ مِنَ الْجَلَدِ حَتَّى يَأْتِيَ مَكَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم نے کبھی بھی عرفات میں امام کے ساتھ نماز ادا نہیں فرمائی، اور وہ دونوں نمازوں کو جمع کرتے اور ان کے درمیان نفل پڑھتے، اور وہ مقام جند سے ہی ایسا کرتے یہاں تک کہ وہ مکہ مکرمہ پہنچ جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14593، ترقيم محمد عوامة 14237)
حدیث نمبر: 14238 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" يُصَلِّي كُلَّ صَلَاةٍ لِوَقْتِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہر نماز اپنے وقت پر ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14594، ترقيم محمد عوامة 14238)