☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے کس دن خطبہ ارشاد فرمایا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے کس دن خطبہ ارشاد فرمایا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 14162 مصنف ابن ابی شیبہ
حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى عَرَفَاتٍ " إذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ أَمَرَ بِالْقَصْوَاءِ , فَرُحِلَتْ لَهُ فَأَتَى بَطْنَ الْوَادِي فَخَطَبَ النَّاسَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفات تشریف لائے، جب سورج زائل ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قصواء اونٹنی کا حکم فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے اس پر کجاوا ڈالا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بطن وادی میں تشریف لائے اور لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14514]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14514، ترقيم محمد عوامة 14162)
حدیث نمبر: 14163 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسِ بْنِ الْمُطَّلِبِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أُخْبِرْتُ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسِ بْنِ الْمُطَّلِبِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " خَطَبَ بِعَرَفَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن قیس ابن المطلب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفہ میں خطبہ ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14515]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14515، ترقيم محمد عوامة 14163)
حدیث نمبر: 14164 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، الزُّهْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ النَّحْرِ , فَشُغِلَتِ الْأُمَرَاءُ، فَأَخَّرُوهُ إلَى الْغَدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوم نحر میں خطبہ دیا کرتے تھے۔ بعد میں امراء کو مشغولیت درپیش ہوئی تو انہوں نے خطبہ کو اگلے دن تک موخر کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14516]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14516، ترقيم محمد عوامة 14164)
حدیث نمبر: 14165 مصنف ابن ابی شیبہ
يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، سُفْيَانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ طَارِقٍ ، مُجَاهِدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَارِقٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: " خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ النَّاسَ بَيْنَ الْجَمْرَتَيْنِ أَيَّامَ التَّشْرِيقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوم النحر میں لوگوں کو دو جمروں کے درمیان خطبہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14517]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14517، ترقيم محمد عوامة 14165)
حدیث نمبر: 14166 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ " خَطَبَهُمْ قَبْلَ التَّرْوِيَةِ بِيَوْمِ ضُحَى" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز لوگوں کو یوم الترویہ سے پہلے خطبہ دے دیتے اور حضرت ابن زبیر پورے دس دن خطبہ دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14518]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14518، ترقيم محمد عوامة 14166)
حدیث نمبر: 14167 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبِي صَعِدَ إلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ بِعَرَفَةَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَلَمَّا نزل، لَبَّى ابْنُ الزُّبَيْرِ، فَقُلْتُ لِأَبِي: مَا قُلْتَ لَهُ؟ قَالَ: قُلْتُ لَهُ: سَمِعْتُ عُمَرَ " يُلَبِّي هَهُنَا عَلَى الْمِنْبَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو دیکھا وہ منبر پر حضرت ابن زبیر کے پاس گئے، جب وہ واپس اترے تو حضرت ابن زبیر نے تلبیہ پڑھا، میں نے اپنے والد سے عرض کیا کہ آپ نے ان سے کیا کہا تھا؟ آپ نے فرمایا کہ میں نے ان سے کہا کہ میں نے سنا حضرت عمر یہاں منبر پر تلبیہ پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14520]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14520، ترقيم محمد عوامة 14167)
حدیث نمبر: 14168 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي الضُّحَى ، مَسْرُوقٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ: " خَطَبَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوم النحر میں لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14521]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14521، ترقيم محمد عوامة 14168)