☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
طواف اور سعی میں تفریق کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← طواف اور سعی میں تفریق کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 14113 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ " كَانَ يَقْدَمُ مَكَّةَ فَيَطُوفُ ثُمَّ يَرْجِعُ فَيُقِيلُ , فَإِذَا كَانَ بِالْعَشِيِّ رَاحَ فَطَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم مکہ مکرمہ تشریف لائے اور آپ نے طواف کیا پھر آپ واپس چلے گئے اور کچھ دیر آرام کیا (قیلولہ) پھر جب شام ہوئی تو آپ چلے اور صفا ومروہ کی سعی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14463]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14463، ترقيم محمد عوامة 14113)
حدیث نمبر: 14114 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْقَاسِمِ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14464]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14464، ترقيم محمد عوامة 14114)
حدیث نمبر: 14115 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ إذَا طَافَ أَنْ يُؤَخِّرَ السَّعْيَ حَتَّى يُبْرِدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں ہے کہ طواف کرنے کے بعد صفا ومروہ کی سعی کو ٹھنڈے وقت تک مؤخر کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14465]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14465، ترقيم محمد عوامة 14115)
حدیث نمبر: 14116 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ مِسْعَرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي إِسْحَاقُ مَوْلًى لِقُرَيْشٍ، قَالَ: قَدِمَ عَلَيْنَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ " فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ , ثُمَّ أَخَّرَ السَّعْيَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ إلَى الْعِشَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر ہمارے پاس مکہ مکرمہ تشریف لائے اور آپ نے طواف کے سات چکر لگائے پھر دو رکعتیں ادا کیں، پھر آپ نے صفا ومروہ کی سعی کو شام تک مؤخر کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14466]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14466، ترقيم محمد عوامة 14116)
حدیث نمبر: 14117 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ " كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يُفَرِّقَ بَيْنَ الطَّوَافِ وَالسَّعْيِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن طواف اور سعی کے درمیان تفریق کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14467]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14467، ترقيم محمد عوامة 14117)