☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يصيبه طيب الكعبة ما يصنع به
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← في الرجل يصيبه طيب الكعبة ما يصنع به
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 13687 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً عَنِ " الرَّجُلِ يُصِيبُهُ الطِّيبُ مِنْ طِيبِ الْكَعْبَةِ , فَقَالَ: لَا يَضُرُّهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ اگر کسی شخص کو غلاف کعبہ کی خوشبو لگ جائے؟ آپ نے فرمایا اس کو کوئی نقصان نہیں دے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14014]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14014، ترقيم محمد عوامة 13687)
Hadith No.: 13688 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ حَيَّانَ، قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ " أَصَابَ ثَوْبَهُ مِنْ خَلُوقِ الْكَعْبَةِ وَهُوَ مُحْرِمٌ , فَلَمْ يَغْسِلْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت صالح بن حیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو حالت احرام میں دیکھا آپ کے کپڑوں کو غلاف کعبہ کی خوشبو لگی ہوئی تھی لیکن آپ نے اس کو دھویا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14015]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14015، ترقيم محمد عوامة 13688)
Hadith No.: 13689 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ " خَارِجًا مِنَ الْكَعْبَةِ , وَقَدْ تَلَطَّخَ صَدْرُهُ مِنْ طِيبِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا آپ کعبہ سے نکلے تو آپ کا سینہ اس کی خوشبو میں لت پت تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14016]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14016، ترقيم محمد عوامة 13689)
Hadith No.: 13690 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: رَأَيْتُ فِي ثَوْبِ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ رَدْعًا مِنْ خَلُوقِ الْكَعْبَةِ , فَقُلْتُ لَهُ: هَذَا فِي ثَوْبِكَ وَأَنْتَ مُحْرِمٌ؟ فَقَالَ:" إنَّ هَذَا لَا يُكْرَهُ هَهُنَا , إنَّمَا سُمِّيَتْ بَكَّةُ لِأَنَّ النَّاسَ يَتَبَاكَوْنَ بِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن شعیب کے کپڑوں کو کعبہ کی خوشبو میں لت پت دیکھا، میں نے ان سے عرض کیا: یہ آپ کے کپڑوں میں لگا ہوا ہے حالانکہ آپ حالت احرام میں ہیں؟ آپ نے فرمایا یہ چیزیں یہاں پر ناپسندیدہ اور مکروہ نہیں ہیں بیشک اس کا نام (مکہ) بکہ رکھا گیا تھا کیونکہ یہاں پر لوگ ایک دوسرے کو دھکا دیتے ہیں اور دھکم پیل ہوتی ہے، (جس کی وجہ سے یہ خوشبو وغیرہ کپڑوں کو لگ جاتی ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14017]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14017، ترقيم محمد عوامة 13690)