☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جمرہ عقبہ کی رمی کہاں سے کی جائے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جمرہ عقبہ کی رمی کہاں سے کی جائے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 13582 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ ، الْأَعْمَشِ ، إبْرَاهِيمَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، لِعَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: قِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ : إنَّ نَاسًا يَرْمُونَ الْجَمْرَةَ مِنْ فَوْقِهَا , فَاسْتَبْطَنَ الْوَادِيَ , ثُمَّ قَالَ: مِنْ هَاهُنَا , وَالَّذِي لَا إلَهَ غَيْرُهُ" رَمَى الَّذِي أنزلت عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ سے عرض کیا: لوگ جمرہ عقبہ کی رمی اوپر سے کرتے ہیں، آپ وادی میں تشریف لائے اور پھر فرمایا یہاں سے رمی کرو، قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں، جن پر سورة البقرہ نازل ہوئی (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) انہوں نے یہاں سے رمی فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13902]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13902، ترقيم محمد عوامة 13582)
حدیث نمبر: 13583 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ سَنَتَيْنِ إحْدَاهُمَا فِي السَّنَةِ الَّتِي أُصِيبَ فِيهَا , كُلُّ ذَلِكَ يُلَبِّي حَتَّى يَرْمِيَ جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے ساتھ دو حج کیے، ایک حج اس سال کیا جس سال آپ کی شھادت ہوئی، آپ نے ہر حج میں تلبیہ پڑھا اور بطن وادی سے جمرہ کی رمی فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13903]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13903، ترقيم محمد عوامة 13583)
حدیث نمبر: 13584 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: " إذَا رَمَيْتَ الْجَمْرَةَ فَتَقَدَّمَ إلَى بَطْنِ الْمَسِيلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جب تم جمرہ کی رمی کرو تو بہنے والی وادی کے درمیان میں آ جاؤ وہاں سے کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13904]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13904، ترقيم محمد عوامة 13584)
حدیث نمبر: 13585 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَزْهَرُ السَّمَّانُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: رَأَيْتُ الْقَاسِمَ " اسْتَبْطَنَ الْوَادِيَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو دیکھا آپ رمی کرنے کے لیے وادی میں اترے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13905]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13905، ترقيم محمد عوامة 13585)
حدیث نمبر: 13586 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ , وَعَطَاءٍ، قال: " كَانَ أَحَبَّ إلَيْهِمَا أَنْ يَرْمِيَاهَا مِنْ بَطْنِ الْوَادِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ہمارے نزدیک پسندیدہ یہ ہے کہ بطن وادی سے جمرہ کی رمی کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13906]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13906، ترقيم محمد عوامة 13586)
حدیث نمبر: 13587 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ مُسْهِرٍ ، وَابْنُ فُضَيْلٍ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ ، أُمِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مُسْهِرٍ ، وَابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ ، عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن عمرو بن الاحوص کی والدہ محترمہ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بطن وادی سے جمرہ العقبہ کی رمی فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13907]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13907، ترقيم محمد عوامة 13587)