☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حج قران کرنے والا اگر بیوی سے شرعی ملاقات کر لے تو اس پر کیا لازم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← حج قران کرنے والا اگر بیوی سے شرعی ملاقات کر لے تو اس پر کیا لازم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 13546 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ فِي " الرَّجُلِ يَكُونُ مُحْرِمًا بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ وَامْرَأَتُهُ مُحْرِمَةٌ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ فَيَقَعُ عَلَيْهَا، قَالَ: يَمْضِيَانِ بِحَجِّهِمَا وَلِعُمْرَتِهِمَا وَيُهْرِيقُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا دَمًا , وَعَلَيْهِمَا الْعُمْرَةُ وَالْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ , وَلَا يَمُرَّانِ بِالْمَكَانِ الَّذِي أَصَابَا فِيهِ مَا أَصَابَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص حج اور عمرے کا احرام باندھے اور اس کی بیوی بھی حج و عمرے کا احرام باندھے اور پھر وہ آپس میں شرعی ملاقات کرلیں، آپ نے فرمایا: وہ دونوں اپنے حج و عمرے کو جاری رکھیں اور ہر ایک پر قربانی لازم ہے اور آئندہ سال حج وعمرہ کی قضاء لازم ہے اور آئندہ سال اس جگہ سے نہ گزریں جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13864]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13864، ترقيم محمد عوامة 13546)
حدیث نمبر: 13547 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، فِي " الَّذِي يَقَعُ بِأَهْلِهِ وَقَدْ أَهَلَّ بِهِمَا، قَالَ: عَلَيْهِ بَدَنَتَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص حج وعمرہ کا احرام باندھے ہو اور وہ بیوی سے شرعی ملاقات کرلے؟ آپ نے فرمایا: اس پر دو قربانیاں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13865]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13865، ترقيم محمد عوامة 13547)
حدیث نمبر: 13548 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " الْقَارِنُ وَغَيْرُ الْقَارِنِ سَوَاءٌ فِي جَزَاءِ الصَّيْدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حج قران کرنے والا ہو یا قران کرنے والا نہ ہو شکار کی جزاء میں وہ دونوں برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13866]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13866، ترقيم محمد عوامة 13548)