☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حالت احرام میں مچھر مارنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← حالت احرام میں مچھر مارنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 13435 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ: قُلْتُ: " أَقْتُلُ الْبَعُوضَ؟ قَالَ: وَمَا عَلَيْكَ"؟
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: میں مچھر کو مار سکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا: کیا اس کے بدلے تجھ پر کچھ نہیں ہے؟۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13746]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13746، ترقيم محمد عوامة 13435)
حدیث نمبر: 13436 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، قَالَ: رَأَيْتُ سَالِمًا قَتَلَ بَعُوضَةً بِمَكَّةَ فَقُلْتُ لَهُ: فَقَالَ: " إنَّهُ قَدْ أُمِرَ بِقَتْلِ الْحَيَّةِ وَالْعَقْرَبِ، قَالَ: إنَّهُمَا عَدُوٌّ، قَالَ: فَهَذِهِ عَدُوٌّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن ابو زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو دیکھا آپ نے مکہ میں مچھر مار ڈالا، میں نے ان سے اس کے بارے میں پوچھا؟ انہوں نے فرمایا سانپ اور بچھو کے مارنے کا ہمیں حکم دیا گیا، میں نے عرض کیا وہ تو ہمارے دشمن ہیں، آپ نے فرمایا یہ بھی تو دشمن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13747]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13747، ترقيم محمد عوامة 13436)
حدیث نمبر: 13437 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ تَقْتُلَ الذُّبَابَ وَالْبَعُوضَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں حالت احرام میں مکھی اور مچھر کو مارنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13748]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13748، ترقيم محمد عوامة 13437)
حدیث نمبر: 13438 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَرْزُوقٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فِي مُحْرِمٍ قَتَلَ ذُبَابًا، قَالَ: لَيْسَ عَلَيْهِ شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا گیا کہ محرم اگر مکھی مار ڈالے؟ آپ نے فرمایا: اس پر کچھ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13749]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13749، ترقيم محمد عوامة 13438)