☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المحرم يقتل النمل أم لا
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الحج← في المحرم يقتل النمل أم لا
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 7
حديث رقم: 13428 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " رُبَّمَا أَخَذْتُ النَّمْلَةَ بِعَرَفَةَ قَدْ عَضَّتْ بَطْنِي , فَأَقْطَعُ رَأْسَهَا وَيَبْقَى سَائِرُهَا فِي بَطْنِي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ بعض اوقات چیونٹی میرے پیٹ پر کاٹ لیتی ہے تو میں اس کے سر کو پکڑ کر کچل دیتا ہوں اور اس کا باقی حصہ میرے پیٹ پر رہتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13738]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13738، ترقيم محمد عوامة 13428)
حديث رقم: 13430 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ: سُئِلَ عَطَاءٌ عَنْ " رَجُلٍ قَتَلَ ذَرًّا كَثِيرًا لَا يَدْرِي مَا يُحَدِّدُهُ، قَالَ: يَتَصَدَّقُ بِتَمْرٍ كَثِيرٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے بہت سی چیونٹیاں مار ڈالیں لیکن ان کی تعداد کا علم نہیں ہے؟ آپ نے فرمایا وہ بہت سی کھجوریں صدقہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13739]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13739، ترقيم محمد عوامة 13430)
حديث رقم: 13429 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنِ الْوَلِيدِ الْبَجَلِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، فِي " مُحْرِمٍ أَصَابَ ذَرًّا كَثِيرًا , قَالَ:" يَتَصَدَّقُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا گیا کہ محرم اگر کافی زیادہ چیونٹیاں مار ڈالے؟ آپ نے فرمایا وہ صدقہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13740]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13740، ترقيم محمد عوامة 13429)
حديث رقم: 13431 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ طَاوُسًا وَسَأَلَهُ رَجُلٌ , فَقَالَ: " أَهْلَلْتُ فَقَتَلْتُ ذَرًّا كَثِيرًا، قَالَ: تَصَدَّقْ بِقَبَضَاتٍ مِنْ قَمْحٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس سے دریافت کیا کہ میں نے احرام باندھا اور پھر بہت سی چیونٹیاں مار ڈالیں؟ آپ نے فرمایا گیہوں کی کچھ مٹھیاں بھر کر صدقہ کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13741]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13741، ترقيم محمد عوامة 13431)
حديث رقم: 13432 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ فِي " النَّمْلِ يَقْتُلُهُ الْمُحْرِمُ , قَالَ: يُطْعِمُ شَيْئًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ محرم اگر چیونٹی مار ڈالے؟ آپ نے فرمایا کچھ کھلا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13742]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13742، ترقيم محمد عوامة 13432)
حديث رقم: 13433 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ رَافِعٍ، قَالَ: سَأَلْتُ طَاوُسًا عَنْ " قَتْلِ الذَّرِّ فِي الْحَرَمِ , فَقَالَ: إذَا آذَاكَ فَلَا بَأْسَ بِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس سے دریافت کیا گیا حرم میں چیونٹی کو مارنا کیسا ہے؟ آپ نے فرمایا اگر وہ تجھے تکلیف دے تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13743]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13743، ترقيم محمد عوامة 13433)
حديث رقم: 13434 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الْقَاسِمَ، وَمُجَاهِدًا، وَسَالِمًا، وَعَطَاءً، وَطَاوُسًا، عَنِ " النَّمْلِ وَالْجَنَادِبِ وَالْعِظَا، فَقَالُوا: إنْ كَانَ خَطَأً فَلَيْسَ عَلَيْهِ شَيْءٌ , وَإِنْ كَانَ عَمْدًا فَفِيهِ كَفٌّ مِنْ طَعَامٍ" ,
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قاسم، حضرت مجاہد، حضرت سالم، حضرت عطاء اور حضرت طاؤس سے چیونٹی، ٹڈی اور چھپکلی کے متعلق دریافت کیا گیا؟ سب حضرات نے فرمایا: اگر غلطی سے مار دے تو کوئی حرج نہیں اور اگر جان بوجھ کر مار ڈالے تو ایک مٹھی کھانا دے دے اور حضرت عامر فرماتے ہیں جان بوجھ کر مارے یا غلطی سے ایک مٹھی کھانا دینا پڑے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13744]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13744، ترقيم محمد عوامة 13434)