☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص مکہ کے پرندوں میں سے کبوتر کو مار ڈالے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی شخص مکہ کے پرندوں میں سے کبوتر کو مار ڈالے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 13378 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، ويُوسُفَ بْنِ مَاهِكٍ، ومَنْصُورٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنّ " رَجُلًا أَغْلَقَ بَابَهُ عَلَى حَمَامَةٍ وَفَرْخَيْهَا , ثُمَّ انْطَلَقَ إلَى عَرَفَاتٍ وَمِنًى , فَرَجَعَ وَقَدْ مُوِّتَتْ , فَأَتَى ابْنَ عُمَرَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ , فَجَعَلَ عَلَيْهِ ثَلَاثًا مِنَ الْغَنَمِ" وَحَكَمَ مَعَهُ رَجُلٌ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ ایک شخص نے کبوتر اور اس کے بچوں پر دروازہ بند کیا اور منیٰ اور عرفات چلا گیا پھر جب واپس لوٹا تو وہ کبوتر اور بچے مرچکے تھے، وہ شخص حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے ذکر کیا آپ نے اس پر تین بکریوں کا دینا لازم قرار دیا اور ایک اور شخص نے ان کے ساتھ حکم لگایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13688]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13688، ترقيم محمد عوامة 13378)
حدیث نمبر: 13379 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: " نَزَلْنَا مَنْزِلًا فَأَغْلَقْتُ بَابَ الْمَنْزِلِ عَلَى حَمَامَةٍ فَمَاتَتْ , فَسَأَلْتُ عَطَاءً، فَقَالَ: فِيهَا شَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن السائب سے مروی ہے کہ ہم لوگ ایک گھر میں آئے اور گھر میں ایک کبوتر کو قید کردیا جس سے کبوتر مرگیا، ہم نے حضرت عطاء سے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا اس میں بکری دیناپڑے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13689]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13689، ترقيم محمد عوامة 13379)
حدیث نمبر: 13380 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ:" عَلَيْهِ شَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ اس پر بکری لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13690]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13690، ترقيم محمد عوامة 13380)
حدیث نمبر: 13381 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " مَنْ قَتَلَ حَمَامَةً مِنْ حَمَامِ مَكَّةَ فَعَلَيْهِ شَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو شخص مکہ کے کبوتروں میں سے کوئی کبوتر مار دے اس پر بکری لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13691]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13691، ترقيم محمد عوامة 13381)
حدیث نمبر: 13382 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" عَلَيْهِ شَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں اس پر بکری لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13692]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13692، ترقيم محمد عوامة 13382)
حدیث نمبر: 13383 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ مُحْرِزٍ، قَالَ: " أَغْلَقْتُ بَابِي بِمَكَّةَ، ثُمَّ فَتَحْتُهُ فَإِذَا طَيْرَيْنِ قَدْ مَاتَا , فَسَأَلْتُ طَاوُسًا، فَقَالَ: اذْبَحْ شَاتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن محرز فرماتے ہیں کہ میں نے مکہ میں اپنا دروازہ بند کردیا جب میں نے اس کو دوبارہ کھولا تو دو پرندے مرچکے تھے، میں نے حضرت طاؤس سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا: دو بکریاں ذبح کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13693]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13693، ترقيم محمد عوامة 13383)
حدیث نمبر: 13384 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي " طَيْرِ الْحَرَمِ: شَاةٌ شَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں حرم کے ہر پرندے (کبوتر) کے بدلے ایک ایک بکری دینا لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13694]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13694، ترقيم محمد عوامة 13384)
حدیث نمبر: 13385 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، فِي " الدُّبْسِيِّ وَالْقُمْرِيِّ وَالْأَخْضَرِ: شَاةٌ شَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں الدبسی پرندہ (جو لال اور کالے رنگ کا ہوتا ہے) اور خوبصورت آواز والا کبوتر اور الأخضر پرندہ (جو عربوں کے ہاں منحوس سمجھا جاتا ہے) کے بدلے بکری لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13695]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13695، ترقيم محمد عوامة 13385)
حدیث نمبر: 13386 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ شَيْخٍ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ، أَنَّ " حَمَامًا كَانَ عَلَى الْبَيْتِ فَخَرَّتْ عَلَى يَدِ عُمَرَ , فَأَشَارَ بِيَدِهِ , فَطَارَ , فَوَقَعَ عَلَى بَعْضِ بُيُوتِ أَهْلِ مَكَّةَ، فَجَاءَتْ حَيَّةٌ فَأَكَلَتْهُ , فَحَكَمَ عُمَرُ عَلَى نَفْسِهِ شَاةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم مکہ کے ایک شیخ سے روایت کرتے ہیں کہ گھر پر ایک کبوتر بیٹھا ہوا تھا جو حضرت عمر کے ہاتھ پر گرپڑا حضرت عمر نے ہاتھ سے اشارہ کیا تو وہ اڑ کر مکہ کے کسی گھر پر جا بیٹھا جہاں اس کو سانپ نے کھالیا، حضرت عمر نے اپنے اوپر بکری لازم کرلی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13696]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13696، ترقيم محمد عوامة 13386)
حدیث نمبر: 13387 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى، عَنْ صَالِحِ بْنِ الْمَهْدِيِّ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ، قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ عُثْمَانَ فَقَدِمْنَا بِمَكَّةَ , فَفَرَشْتُ لَهُ فِي بَيْتٍ فَرَقَدَ , فَجَاءَتْ حَمَامَةٌ فَوَقَعَتْ فِي كُوَّةٍ عَلَى فِرَاشِهِ , فَجَعَلَتْ تَبْحَثُ بِرِجْلَيْهَا , فَخَشِيتُ أَنْ تَنْثُرَ عَلَى فِرَاشِهِ فَيَسْتَيْقِظَ , فَأَطَرْتُهَا فَوَقَعَتْ فِي كُوَّةٍ أُخْرَى , فَخَرَجَتْ حَيَّةٌ فَقَتَلَتْهَا , فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ عُثْمَانُ أَخْبَرْتُهُ , فَقَالَ:" أَدِّ عَنْكَ شَاةً" , فَقَالَ: إنَّمَا أَطَرْتُهَا مِنْ أَجْلِكَ، قَالَ:" وَعَنِّي شَاةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صالح کے والد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کے ساتھ حج کیا میں نے ان کے لیے ایک گھر میں بستر بچھایا تو وہ لیٹ گئے، اتنے میں ایک کبوتر آیا اور بستر کے اوپر روشندان میں آ بیٹھا اور اس نے اپنے پاؤں سے کھودنا شروع کردیا مجھے ڈر ہوا کہ یہ مٹی وغیرہ بستر پر گرائے گا جس کی وجہ سے حضرت عثمان جاگ جائیں گے، میں نے اس کبوتر کو اڑا دیا تو وہ دوسرے روشندان میں جا بیٹھا، ایک سانپ نکلا اور اس کو مار ڈالا، پھر جب حضرت عثمان نیند سے بیدار ہوئے تو میں نے یہ بات بتائی، آپ نے فرمایا اپنی طرف سے بکری ادا کرو، میں نے عرض کیا کہ میں نے تو آپ کی وجہ سے اس کو بھگایا تھا، آپ نے فرمایا پھر میری طرف سے بھی بکری ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13697]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13697، ترقيم محمد عوامة 13387)
حدیث نمبر: 13388 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " أَوَّلُ مَنْ فَدَى طَيْرَ الْحَرَمِ بِشَاةٍ عُثْمَانُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے جس شخص نے حرم کے پرندوں کا فدیہ دیا وہ حضرت عثمان تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13698]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13698، ترقيم محمد عوامة 13388)
حدیث نمبر: 13389 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي " حَمَامِ الْحَرَمِ: إذَا قُتِلَ بِمَكَّةَ فَفِيهِ شَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ اگر حرم کے کبوتروں کو مکہ میں مار دیا جائے تو اس پر بکری دینا لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13699]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13699، ترقيم محمد عوامة 13389)
حدیث نمبر: 13390 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ، وحَمَّادٍ، قَالَا: سَأَلْنَا إبْرَاهِيمَ عَنْ " رَجُلٍ أَخَذَ بِيَدِهِ فَرْخًا، قَالَ: فَأَرَادَ أَنْ يَرُدَّهُ فَمَاتَ، فَقَالَ: هُوَ ضَامِنٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت ابراہیم سے دریافت کیا کہ ایک شخص نے پرندے کے بچوں کو پکڑا پھر واپس رکھنے کا ارادہ کیا تو وہ بچے مرگئے، آپ نے فرمایا وہ شخص ان بچوں کا ضامن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13700]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13700، ترقيم محمد عوامة 13390)