☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرجل يواقع أهله وهو محرم
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← الرجل يواقع أهله وهو محرم
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 9
Hadith No.: 13244 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، قَالَ: سَأَلْتُ مُجَاهِدًا عَنِ " الْمُحْرِمِ يُوَاقِعُ امْرَأَتَهُ , فَقَالَ: كَانَ ذَلِكَ عَلَى عَهْدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ , فَقَالَ:" يَقْضِيَانِ حَجَّهُمَا , وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِحَجِّهِمَا , ثُمَّ يَرْجِعَانِ حَلَالًا كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا لِصَاحِبِهِ , فَإِذَا كَانَ مِنْ قَابِلٍ حَجَّا , وَأَهْدَيَا , وَتَفَرَّقَا مِنَ الْمَكَانِ الَّذِي أَصَابَهُمَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن یزید بن جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جو حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کرلے؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت عمر بن خطاب کے دور میں بھی ایسا ہوا تھا، آپ نے فرمایا تھا وہ دونوں حج کی قضاء کریں گے اللہ تعالیٰ ہی ان دونوں کے حج کو زیادہ جانتا ہے پھر وہ دونوں احرام کھول کر واپس لوٹ جائیں گے، ان میں سے ہر ایک دوسرے کے لیے حلال ہونے کا سبب ہے، جب اگلا سال آئے تو وہ دونوں حج کریں اور قربانی کریں اور جس جگہ یہ معاملہ پیش آیا تھا اس جگہ دونوں علیحدہ علیحدہ ہوجائیں (اور اپنا حج مکمل کریں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13546]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13546، ترقيم محمد عوامة 13244)
Hadith No.: 13245 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَهْبَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى ابْنِ عَبَّاسٍ , فَقَالَ: إنِّي وَقَعْتُ عَلَى امْرَأَتِي وَأَنَا مُحْرِمٌ , فَقَالَ:" اللَّهُ أَعْلَمُ بِحَجِّكُمَا , امْضِيَا لِوَجْهِكُمَا , وَعَلَيْكُمَا الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ , فَإِذَا انْتَهَيْتَ إلَى الْمَكَانِ الَّذِي وَاقَعْتَ فِيهِ فَتَفَرَّقَا , ثُمَّ لَا تَجْتَمِعَا حَتَّى تَقْضِيَا حَجَّكُمَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس ایک شخص آیا او عرض کیا کہ میں نے حالت احرام میں اپنی بیوی سے شرعی ملاقات کرلی ہے؟ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ ہی تمہارے حج کو زیادہ جانتا ہے تم دونوں واپس چلے جاؤ اور تم پر آئندہ سال حج کرنا ہے، پھر جب آئندہ سال تم اس جگہ پر پہنچ جاؤ جہاں پر تم نے اپنی بیوی سے شرعی ملاقات کی تھی تو تم دونوں الگ الگ ہوجانا اور جب تک تم دونوں حج مکمل نہ کرلو ایک دوسرے کے ساتھ اکٹھے نہ ہونا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13547]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13547، ترقيم محمد عوامة 13245)
Hadith No.: 13246 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " عَلَى كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بَدَنَةٌ , فَإِذَا حَجَّا مِنْ قَابِلٍ تَفَرَّقَا مِنَ الْمَكَانِ الَّذِي أَصَابَهُمَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علیای سے شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان دونوں پر اونٹ قربان کرنا ہے پھر جب وہ آئندہ سال حج کے لیے آئیں تو اس جگہ سے علیحدہ ہوجائیں جہاں پر یہ واقعہ اور کام رونما ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13548]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13548، ترقيم محمد عوامة 13246)
Hadith No.: 13247 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ خَرْشِيدٍ , أَنَّ رَجُلًا اسْتَفْتَى جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ وَالْحَسَنَ بْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ رَجُلٍ وَامْرَأَتِهِ أَهَلَّا بِالْحَجِّ ثُمَّ وَقَعَ عَلَيْهَا , فَقَالَا:" يُتِمَّانِ حَجَّهُمَا وَعَلَيْهِمَا الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ , وَإِنْ كَانَا ذَا مَيْسَرَةٍ أَهْدَى جَزُورًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن خرشید سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت جابر بن زید اور حضرت حسن بن محمد سے مسئلہ دریافت کیا کہ میاں بیوی نے حج کے لیے احرام باندھا پھر آپس میں شرعی ملاقات کرلی، آپ دونوں نے فرمایا: وہ دونوں حج مکمل کریں اور آئندہ سال حج کی قضاء لازم ہے اور اگر وہ صاحب استطاعت ہیں تو ان پر اونٹنی قربان کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13549]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13549، ترقيم محمد عوامة 13247)
Hadith No.: 13248 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو فَسَأَلَهُ عَنْ مُحْرِمٍ وَقَعَ بِامْرَأَتِهِ , فَسَأَلَهُ , فَأَشَارَ لَهُ إلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، فَلَمْ يَعْرِفْهُ الرَّجُلُ , قَالَ شُعَيْبٌ: فَذَهَبْتُ مَعَهُ فَسَأَلَهُ , فَقَالَ:" بَطَلَ حَجُّهُ , قَالَ: فَيَقْعُدُ؟ قَالَ: لَا بَلْ يَخْرُجُ مَعَ النَّاسِ فَيَصْنَعُ مَا يَصْنَعُونَ , فَإِذَا أَدْرَكَهُ قَابِلٌ حَجَّ وَأَهْدَى" , فَرَجَعَا إلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَأَخْبَرَاهُ , فَأَرْسَلَنَا إلَى ابْنِ عَبَّاسٍ،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ ایک شخص نے حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کرلی ہے؟ آپ نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی طرف اشارہ کردیا کہ ان سے دریافت کرو، وہ شخص ان کو نہیں جانتا تھا، حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ میں اس کے ساتھ ان کے پاس گیا اور پھر ان سے دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا اس کا حج باطل ہوگیا ہے، اس نے عرض کیا تو کیا وہ بیٹھ جائے؟ آپ نے فرمایا نہیں بلکہ وہ لوگوں کے ساتھ جائے اور جس طرح لوگ کرتے ہیں اسی طرح کرتا رہے، پھر جب آئندہ سال آئے تو حج کی قضاء کرے اور قربانی کرے، حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ ہم دونوں حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آئے اور آپ کو خبر دی، پھر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما و نے ہمیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا، حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ پھر میں اس کے ساتھ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے ان سے دریافت کیا؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بھی وہی فرمایا جو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا تھا، پھر وہ شخص حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما و کے پاس واپس آیا اور آپ کو خبر دی، پھر اس شخص نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما و سے دریافت کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے؟ آپ نے فرمایا وہی جو ان دونوں حضرات کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13550]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13550، ترقيم محمد عوامة 13248)
Hadith No.: 13249 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَا: " يَمْضِيَانِ لِوَجْهِهِمَا , وَيَقْضِيَانِ حَجَّهُمَا , وَيَرْجِعَانِ حَيْثُ أَحَبَّا , فَإِذَا كَانَ قَابِلٌ أَهَلَّا مِنْ حَيْثُ كَانَا أَهَلَّا بِحَجِّهِمَا الَّذِي أَفْسَدَا وَأَهْدَيَا وَتَفَرَّقَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب ایسے شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ چلیں اور اپنے حج کو مکمل کریں اور جہاں سے چاہیں لوٹ جائیں، پھر جب آئندہ سال آئے تو وہاں سے حج کے لیے احرام باندھیں جہاں سے انہوں نے فاسد کیا تھا اور دو قربانیاں کریں اور دونوں جدا ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13553، ترقيم محمد عوامة 13249)
Hadith No.: 13250 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، وَعَطَاءٍ، قَالَا: " يُتِمَّانِ عَلَى حَجِّهِمَا , وَعَلَى كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا دَمٌ , وَإِنْ كَانَ وَاحِدًا أَجُزْأَهُمَا , وَعَلَيْهِمَا الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ , وَلَا يَتَفَرَّقَانِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ دونوں حج مکمل کریں اور ہر ایک پر ایک دم ہے اگرچہ ایک ان دونوں کی طرف سے کافی ہو، اور ان پر آئندہ سال حج کرنا ہے لیکن وہ دونوں آئندہ سال علیحدہ علیحدہ نہ ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13554، ترقيم محمد عوامة 13250)
Hadith No.: 13251 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ " كَانَ لَا يَعْرِفُ التَّفْرِيقَ فِي الرَّجُلِ إذَا وَقَعَ وَهُوَ مُحْرِمٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے متعلق جو بیوی سے حالت احرام میں شرعی ملاقات کرے جدا ہونا ضروری نہیں سمجھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13555، ترقيم محمد عوامة 13251)
Hadith No.: 13252 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، وَحَمَّادٍ، قَالَا: " يَقْضِيَانِ نُسُكَهُمَا وَعَلَيْهِمَا هَدْيٌ , وَيَحُجَّانِ مِنْ قَابِلٍ , فَإِذَا أَتَيَا الْمَكَانَ الَّذِي وَقَعَ بِهَا لَمْ يَجْتَمِعَا حَتَّى يُحِلَّا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم اور حضرت حماد ایسے شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ اپنا حج مکمل کریں ان پر دو قربانیاں ہیں اور آئندہ سال حج کی قضائ، پھر جب وہ آئندہ سال اس جگہ پر پہنچ جائیں جہاں یہ معاملہ رونما ہوا تھا تو علیحدہ علیحدہ ہوجائیں پھر جب تک احرام نہ کھول لیں آپس میں ملاقات نہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13556، ترقيم محمد عوامة 13252)