☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 13248
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 13248
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو فَسَأَلَهُ عَنْ مُحْرِمٍ وَقَعَ بِامْرَأَتِهِ , فَسَأَلَهُ , فَأَشَارَ لَهُ إلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، فَلَمْ يَعْرِفْهُ الرَّجُلُ , قَالَ شُعَيْبٌ: فَذَهَبْتُ مَعَهُ فَسَأَلَهُ , فَقَالَ:" بَطَلَ حَجُّهُ , قَالَ: فَيَقْعُدُ؟ قَالَ: لَا بَلْ يَخْرُجُ مَعَ النَّاسِ فَيَصْنَعُ مَا يَصْنَعُونَ , فَإِذَا أَدْرَكَهُ قَابِلٌ حَجَّ وَأَهْدَى" , فَرَجَعَا إلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَأَخْبَرَاهُ , فَأَرْسَلَنَا إلَى ابْنِ عَبَّاسٍ،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ ایک شخص نے حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کرلی ہے؟ آپ نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی طرف اشارہ کردیا کہ ان سے دریافت کرو، وہ شخص ان کو نہیں جانتا تھا، حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ میں اس کے ساتھ ان کے پاس گیا اور پھر ان سے دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا اس کا حج باطل ہوگیا ہے، اس نے عرض کیا تو کیا وہ بیٹھ جائے؟ آپ نے فرمایا نہیں بلکہ وہ لوگوں کے ساتھ جائے اور جس طرح لوگ کرتے ہیں اسی طرح کرتا رہے، پھر جب آئندہ سال آئے تو حج کی قضاء کرے اور قربانی کرے، حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ ہم دونوں حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آئے اور آپ کو خبر دی، پھر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما و نے ہمیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا، حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ پھر میں اس کے ساتھ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے ان سے دریافت کیا؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بھی وہی فرمایا جو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا تھا، پھر وہ شخص حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما و کے پاس واپس آیا اور آپ کو خبر دی، پھر اس شخص نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما و سے دریافت کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے؟ آپ نے فرمایا وہی جو ان دونوں حضرات کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13550]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13550، ترقيم محمد عوامة 13248)
← Previous Hadith (13247) Back to Bab Next Hadith → (13249)