☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 13059 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " إذَا أَصَابَتِ الْمُحْرِمَ جَنَابَةٌ فَلْيَصُبَّ الْمَاءَ عَلَى رَأْسِهِ صَبًّا , وَلَا يَعْرُكْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حضرت مکحول کہتے ہیں کہ جب محرم کو جنابت لاحق ہوجائے وہ اپنے سر پر پانی بہاتے وقت اس کو نہ ہاتھ سے ملے اور نہ ہی رگڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13352]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13352، ترقيم محمد عوامة 13059)
حدیث نمبر: 13060 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الْمُحْرِمِ إذَا اغْتَسَلَ , قَالَ:" يُشَرِّبُ الْمَاءَ رَأْسَهُ , وَلَا يُدَلِّكُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ محرم شخص اگر غسل کرے تو سر پر پانی ویسے ہی بہا دے اس کو ہاتھ سے نہ ملے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13353]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13353، ترقيم محمد عوامة 13060)
حدیث نمبر: 13061 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُ " كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يَغْسِلَ الْمُحْرِمُ رَأْسَهُ , وَيَكْرَهُ أَنْ يُشِدَّ دَلْكَ رَأْسَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن محرم شخص کے غسل کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے لیکن نہاتے وقت سر کو ہاتھ سے بہت زیادہ ملنے کو ناپسند کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13354]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13354، ترقيم محمد عوامة 13061)
حدیث نمبر: 13062 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ " كَانَ يَصُبُّ الْمَاءَ عَلَى رَأْسِهِ وَلَا يَحُكُّهُ , يَمْسَحُ يَدَهُ عَلَيْهِ مَسْحًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ جب محرم ہونے کی حالت میں غسل کرتے تو سر پر پانی ڈالتے تو اس کو ہاتھ سے نہ ملتے بلکہ صرف معمولی مسح کرتے (اس پر ہلکا سا ہاتھ پھیرتے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13355]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13355، ترقيم محمد عوامة 13062)
حدیث نمبر: 13063 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ " يَصُبُّ عَلَى رَأْسِهِ الْمَاءَ وَهُوَ مُحْرِمٌ , وَلَا يَحُكُّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الاعلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو حالت احرام میں غسل کرتے ہوئے دیکھا وہ سر پر پانی تو بہا رہے تھے لیکن اس کو ہاتھ سے مل نہیں رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13356]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13356، ترقيم محمد عوامة 13063)