☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محرم کا نہانا اور اپنا سر دھونا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← محرم کا نہانا اور اپنا سر دھونا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 13002 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، إبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي أَيُّوبَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: اخْتَلَفَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَالْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ فِي الْمُحْرِمِ يَغْسِلُ رَأْسَهُ , قَالَ: فَأَرْسِلُونِي إلَى أَبِي أَيُّوبَ , فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ بَيْنَ قَرْنَيِ الْبِئْرِ يَغْتَسِلُ , فَقُلْتُ: إنَّ ابْنَ أَخِيكَ ابْنَ عَبَّاسٍ أَرْسَلَنِي إلَيْكَ , يَقُولُ: كَيْفَ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْسِلُ رَأْسَهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ؟" فَأَخَذَ مِنَ الْمَاءِ , فَصَبَّهُ عَلَى رَأْسِهِ , ثُمَّ أَقْبَلَ وَأَدْبَرَ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْسِلُ رَأْسَهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ , فَرَجَعْتُ إلَيْهِمَا فَأَخْبَرْتُهُمَا بِقَوْلِهِ , فَقَالَ الْمِسْوَرُ: لَا أُخَالِفُكَ أَبَدًا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حنین کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت مسور بن مخرمہ کا محرم کا سر دھونے کے متعلق اختلاف ہوگیا، انہوں نے مجھے حضرت ابو ایوب کے پاس بھیجا، میں ان کے پاس آیا تو وہ کنویں پر نہا رہے تھے، میں نے ان سے عرض کیا مجھے آپ کے بھتیجے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آپ کے پاس بھیجا ہے اور فرمایا ہے کہ آپ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حالت احرام میں کس طرح سر دھوتے ہوئے دیکھا ہے؟ آپ نے پانی لیا اور اس کو اپنے سر پر ڈالا پھر وہ آگے اور پیچھے ہوئے اور فرمایا: میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حالت احرام میں اس طرح سر دھوتے ہوئے دیکھا، پھر میں ان حضرات کی طرف واپس آیا اور ان کو خبر دی جو انہوں نے کہا تھا، حضرت مسور نے فرمایا میں اب کبھی بھی آپ سے اختلاف نہیں کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13295، ترقيم محمد عوامة 13002)
حدیث نمبر: 13003 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ لِي عُمَرُ: " تَعَالَ مَعِي حَتَّى أُبَاقِيكَ فِي الْمَاءِ أَيُّنَا أَصْبَرُ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھ سے فرمایا: آؤ سر پانی میں رکھتے ہیں دیکھتے ہیں ہم میں زیادہ صبر کرنے والا کون ہے، حالانکہ اس وقت ہم دونوں حالت احرام میں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13296، ترقيم محمد عوامة 13003)
حدیث نمبر: 13004 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَلَبَّدْتُ رَأْسِي بِغَسَلٍ أَوْ بِغَرًا , وَأَنَا مُحْرِمٌ فَشَّقَّ عَلَيَّ فَسَأَلْتُهَا , فَقَالَتْ:" اغْمِسْ رَأْسَكَ فِي الْمَاءِ مِرَارًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معبد کہتے ہیں کہ میں اپنی خالہ حضرت میمونہ کے ساتھ نکلا میں نے اپنے سر پر شہد یا کوئی گوند لگا دی اور اس وقت میں حالت احرام میں تھا، اس نے مجھے مشقت میں ڈال دیا میں نے حضرت میمونہ سے دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا اپنے سر کو کئی بار پانی میں ڈال۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13297]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13297، ترقيم محمد عوامة 13004)
حدیث نمبر: 13005 مصنف ابن ابی شیبہ
لِابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُسْلِمٍ الْقَرِّيِّ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : " أَصُبُّ عَلَى رَأْسِي الْمَاءَ وَأَنَا مُحْرِمٌ؟ قَالَ: لَا بَأْسَ بِهِ , إنَّ اللَّهَ يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ سورة البقرة آية 222"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسلم القری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کیا میں حالت احرام میں اپنے سر پر پانی ڈال سکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا اس میں تو کوئی حرج نہیں، بیشک اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں { اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ } اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں اور پاک صاف رہنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13298]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13298، ترقيم محمد عوامة 13005)
حدیث نمبر: 13006 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَغْتَسِلَ الْمُحْرِمُ فِي الْمَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں محرم کے پانی سے غسل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13299]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13299، ترقيم محمد عوامة 13006)
حدیث نمبر: 13007 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبَّادٌ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ التَّيْمِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ " أَيَغْتَسِلُ الْمُحْرِمُ؟ فَقَالَ: وَهَلْ يَزِيدُ ذَلِكَ إلَّا شَعَثًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ التیمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کیا محرم غسل کرسکتا ہے؟ آپ نے فرمایا: اس سے تو بال اور زیادہ پراگندہ ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13300]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13300، ترقيم محمد عوامة 13007)
حدیث نمبر: 13008 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَغْسِلَ الْمُحْرِمُ رَأْسَهُ , وَيَتَغَطَّسَ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں محرم کے سر دھونے اور پانی میں غوطہ لگانے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13301، ترقيم محمد عوامة 13008)
حدیث نمبر: 13009 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِيَاثٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " الْمُحْرِمُ يَغْتَسِلُ بِالْمَاءِ إنْ شَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں محرم چاہے تو پانی سے غسل کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13302، ترقيم محمد عوامة 13009)
حدیث نمبر: 13010 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حدثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَغْتَسِلَ الْمُحْرِمُ بِالْمَاءِ مِنْ غَيْرِ جَنَابَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں جنابت کے علاوہ بھی محرم کے غسل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13303، ترقيم محمد عوامة 13010)
حدیث نمبر: 13011 مصنف ابن ابی شیبہ
عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " صَبَبْتُ عَلَى سَالِمٍ مَاءً وَهُوَ مُحْرِمٌ , فَنَهَانِي أَنْ أَصُبَّ عَلَى رَأْسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن عمر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم پر پانی ڈالا اس وقت آپ محرم تھے آپ نے مجھے اپنے سر پر پانی ڈالنے سے منع کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13304]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13304، ترقيم محمد عوامة 13011)
حدیث نمبر: 13012 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يَغْتَسِلَ الْمُحْرِمُ مِنْ غَيْرِ جَنَابَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں جنابت کے علاوہ بھی محرم کے نہانے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13305]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13305، ترقيم محمد عوامة 13012)
حدیث نمبر: 13013 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " كُنَّا نَكُونُ بِالْخَلِيجِ مِنَ الْبَحْرِ بِالْجُحْفَةِ , فَنَتَغَامَسُ فِيهِ وَعُمَرُ يَنْظُرُ إلَيْنَا , فَمَا يَعِيبُ ذَلِكَ عَلَيْنَا وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم لوگ جحفہ مقام پر سمندر سے نکلی ہوئی چھوٹی نہر میں نہا رہے تھے اور غوطے لگا رہے تھے، حضرت عمر ہمیں دیکھ رہے تھے انہوں نے اس پر کوئی روک ٹوک نہ فرمائی حالانکہ ہم سب محرم تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13306]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13306، ترقيم محمد عوامة 13013)