☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص حج قران کی نیت سے نکلے پھر وہ محصور کر دیا جائے، تو اس پر آئندہ سال کیا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی شخص حج قران کی نیت سے نکلے پھر وہ محصور کر دیا جائے، تو اس پر آئندہ سال کیا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 12946 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ , عَنْ مَنْصُورٍ , وَلَيْثٌ , عَنْ مُجَاهِدٍ فِي الرَّجُلِ يَجْمَعُ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَيُحْصَرُ، قَالَ:" يَبْعَثُ بِهَدْيٍ يُحِلُّ بِهِ , ثُمَّ وَيَجِيءُ مِنْ قَابِلٍ بِمَا كَانَ أَهَلَّ بِهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو حج اور عمرہ کرنے کی نیت سے نکلے پھر وہ محصور کردیا جائے تو وہ ھدی بھیج کر حلال ہوجائے گا اور پھر آئندہ سال وہیں سے احرام باندھے گا جہاں سے اس نے احرام کھولا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13237]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13237، ترقيم محمد عوامة 12946)
حدیث نمبر: 12947 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ مِسْعَرٍ , عَنْ حَمَّادٍ , عَنْ إبْرَاهِيمَ , وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَا:" عَلَيْهِ عُمْرَتَانِ وَحَجَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اس پر آئندہ سال دو عمرے اور ایک حج ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13238]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13238، ترقيم محمد عوامة 12947)
حدیث نمبر: 12948 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا غُنْدَرٌ , عَنْ شُعْبَةَ , عَنْ حَمَّادٍ فِي رَجُلٍ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ فَأُحْصِرَ، قَالَ:" يَبْعَثُ بِالْهَدْيِ , فَإِذَا بَلَغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ أَحَلَّ وَعَلَيْهِ حَجَّةٌ وَعُمْرَتَانِ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو حج اور عمرہ کا اکٹھا احرام باندھے پھر وہ محصور کردیا جائے تو وہ ھدی بھیج دے گا جب ھدی اپنے مقام تک پہنچ جائے تو وہ احرام کھول دے گا اور اس پر آئندہ سال دو عمرے اور ایک حج ہے اور حضرت حکم فرماتے ہیں اس پر آئندہ سال تین عمرے اور ایک حج ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13239]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13239، ترقيم محمد عوامة 12948)