☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل والمرأة يجعل عليهما نذرا أنا يحج ولم يكن حج
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الحج← في الرجل والمرأة يجعل عليهما نذرا أنا يحج ولم يكن حج
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 7
حديث رقم: 12885 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ , عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ قَاعِدًا فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ , فَقَالَتْ: إنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَحُجَّ وَلَمْ أَحُجَّ قَبْلَ هَذِهِ الْحَجَّةِ قَطُّ , قَالَ:" هَذِهِ حَجَّةُ الْإِسْلَامِ , فَالْتَمِسِي مَا تُوفِينَ بِهِ عَنْ نَذْرِكِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا، آپ کے پاس ایک خاتون آئی اور اس نے عرض کیا: میں نے حج کرنے کی نذر مانی تھی لیکن میں نے اس حج سے پہلے کبھی حج نہیں کیا؟ آپ نے فرمایا: یہ اسلام کا حج ہے پس تو اس چیز کی طرف متوجہ ہو جو تیری نذر پوری کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13170، ترقيم محمد عوامة 12885)
حديث رقم: 12886 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَفْصٌ , عَنْ هِشَامٍ , عَنْ وَاصِلٍ مَوْلَى أَبِي عُيَيْنَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي شَيْخٌ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ , وَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ , فَقَالَتْ: إنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَحُجَّ وَلَمْ أَحُجَّ حَجَّةَ الْإِسْلَامِ , فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" قَضَيْتِهِمَا وَرَبِّ الْكَعْبَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک عورت نے آ کر دریافت کیا میں نے نذر مانی تھی کہ میں حج کروں گی اور میں نے اسلام کا حج ابھی تک نہیں کیا، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا: رب کعبہ کی قسم تو نے دونوں کو ادا کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13171]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13171، ترقيم محمد عوامة 12886)
حديث رقم: 12887 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ , عَنْ خَالِدٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ , أَنَّ رَجُلًا نَذَرَ أَنْ يَحُجَّ وَلَمْ يَحُجَّ , قَالَ:" يُجْزِئُ عَنْهُ الْفَرِيضَةَ وَالنَّذْرَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے حج کرنے کی نذر مانی ہے اور اس نے حج نہیں کیا ہوا، آپ نے فرمایا: اس کے فرض حج اور نذر کی طرف سے وہ ایک حج ہی کافی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13172، ترقيم محمد عوامة 12887)
حديث رقم: 12888 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا الْمُحَارِبِيُّ , عَنْ لَيْثٍ , عَنْ مُجَاهِدٍ فِي رَجُلٍ كَانَتْ عَلَيْهِ يَمِينٌ فِي الْحَجِّ وَلَمْ يَحُجَّ حَجَّةَ الْإِسْلَامِ فَيُسِّرَ لَهُ الْحَجُّ , قَالَ:" يُجْزِئُ عَنْهُمَا , فَإِنْ قَدَرَ عَلَى شَيْءٍ فَلْيَحُجَّ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کسی شخص نے حج کرنے کی قسم اٹھائی ہے اور اس نے (ایک دفعہ) اسلام کا حج ابھی تک نہ کیا ہو پھر اس کو حج کا موقع مل جائے تو وہ ایک حج دونوں کی طرف سے ادا ہوجائے گا، پھر بعد میں اگر وہ کسی چیز پر قادر ہوجائے تو اس کو چاہئے کہ دوبارہ حج کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13173]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13173، ترقيم محمد عوامة 12888)
حديث رقم: 12889 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ سُفْيَانَ , عَنْ أَبِي الرَّبِيعِ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ,
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت لیث اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جس کے ذمہ اسلام کا حج اور نذر بھی ہو اور وہ (ایک دفعہ) اسلام کا حج ادا کرلے تو وہ دونوں کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13174]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13174، ترقيم محمد عوامة 12889)
حديث رقم: 12890 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ , عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ , عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قَالَ لَهُ رَجُلٌ: إنَّ عَلَيَّ نَذْرًا بِالْحَجِّ وَلَمْ أَحُجَّ حَجَّةَ الْإِسْلَامِ , فَبِأَيِّهِمَا أَبْدَأُ، قَالَ:" ابْدَأْ بِحَجَّةِ الْإِسْلَامِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میں نے حج ادا کرنے کی نذر مانی ہے لیکن میں نے ابھی تک اسلام کا حج نہیں کیا ہوا، تو میں پہلے کون سا حج ادا کروں؟ آپ نے فرمایا اسلام کے حج سے ابتداء کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13176، ترقيم محمد عوامة 12890)
حديث رقم: 12891 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ شُعْبَةَ , عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، قَالَ: سَمِعْتُ إنْسَانًا يَقُولُ فِي رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ يَحُجَّ وَلَمْ يَحُجَّ، قَالَ:" يَبْدَأُ بِالْفَرِيضَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلیمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو فرماتے ہوئے سنا ایک شخص نے حج ادا کرنے کی نذر مانی ہے اور اس نے ابھی تک اسلام کا ایک دفعہ کا حج ادا نہیں کیا ہوا تو وہ فرض حج سے ابتداء کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13177]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13177، ترقيم محمد عوامة 12891)