☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 26
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 12800 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ:، قَالَ عُمَرُ : " يُغْفَرُ لِلْحَاجِّ , وَلِمَنِ اسْتَغْفَرَ لَهُ الْحَاجُّ بَقِيَّةَ ذِي الْحِجَّةِ , وَالْمُحَرَّمِ , وَصَفَرٍ , وَعَشْرٍ مِنْ شَهْرِ رَبِيعٍ الْأَوَّلِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ حاجی کی اور جس کے لیے حاجی مغفرت طلب کرے اس کی مغفرت کردی جاتی ہے ذوالحجہ، محرم، صفر اور ربیع الاول کے دس دن تک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13081]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13081، ترقيم محمد عوامة 12800)
حدیث نمبر: 12801 مصنف ابن ابی شیبہ
شَرِيكٌ ، جَابِرٍ ، مُجَاهِدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ , عَنْ جَابِرٍ , عَنْ مُجَاهِدٍ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْحَاجِّ , وَلِمَنِ اسْتَغْفَرَ لَهُ الْحَاجُّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! حاجی کی مغفرت فرما اور اس شخص کی جس کے لیے حاجی مغفرت طلب کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13082]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13082، ترقيم محمد عوامة 12801)
حدیث نمبر: 12802 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلَابَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ , عَنْ أَيُّوبَ , عَنْ أَبِي قِلَابَةَ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْحَاجُّ وَفْدُ اللَّهِ , وَالْحَاجُّ وَافِدُ أَهْلِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حاجی اللہ کے پاس قاصد بن کر آنے والا ہے اور حاجی اپنے گھر والوں کا قاصد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13083]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13083، ترقيم محمد عوامة 12802)
حدیث نمبر: 12803 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَنَا هَمَّامٌ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " النَّفَقَةُ فِي الْحَجِّ كَالنَّفَقَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ الدِّرْهَمُ بِسَبْعِمِائَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عباد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حج کے سفر میں خرچ کرنے والا ایسا ہی ہے جیسے اللہ کی راہ (جہاد) میں خرچ کرنا، یعنی ایک درھم کے بدلے سات سو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13084]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13084، ترقيم محمد عوامة 12803)
حدیث نمبر: 12804 مصنف ابن ابی شیبہ
شَرِيكٌ ، عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا شَرِيكٌ , عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ , عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ , فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الذُّنُوبَ وَالْفَقْرَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن ربیعہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا: حج اور عمرہ کرتے رہو (ان کے درمیان متابعت رکھو) بیشک یہ دونوں فقر اور گناہوں کو اس طرح ختم کرتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی لوہے کے زنگ کو ختم کرتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13085]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13085، ترقيم محمد عوامة 12804)
حدیث نمبر: 12805 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ , عَنِ ابْنِ سُوقَةَ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " مَا أَتَى هَذَا الْبَيْتَ طَالِبٌ حَاجَةً لِدِينٍ , أَوْ دُنْيَا إلَّا رَجَعَ بِحَاجَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ کوئی دین ودنیا کی ضرورت کا طالب اس گھر میں نہیں آتا مگر وہ اپنی ضرورت (پوری کر کے) لوٹتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13086]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13086، ترقيم محمد عوامة 12805)