☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 26
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 12780 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ ، عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، عَاصِمٍ ، شَقِيقٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: 20" تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ , فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ" (وَالذَّهَبُ وَالْفِضَّةُ. وَلَيْسَ لِحَجَّةٍ مَبْرُورَةٍ جَزَاءٌ إِلا الْجَنَّةُ)
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حج اور عمرہ کرتے رہو، بیشک یہ دونوں فقر اور گناہوں کو اس طرح ختم اور دور کرتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی سونے، چاندی اور لوہے کے زنگ کو کرتی ہے، اور حج مبرور کی جزاء جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13061]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13061، ترقيم محمد عوامة 12780)
حدیث نمبر: 12781 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَاصِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ , فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حج اور عمرہ کرتے رہو بیشک یہ دونوں فقر اور گناہوں کو اس طرح ختم اور دور کرتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی سونے، چاندی اور لوہے کے زنگ کو دور کرتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13062]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13062، ترقيم محمد عوامة 12781)
حدیث نمبر: 12782 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، سُمَيٍّ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْعُمْرَةُ إلَى الْعُمْرَةِ كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهُمَا , وَالْحَجُّ الْمَبْرُورُ لَيْسَ لَهُ جَزَاءٌ إلَّا الْجَنَّةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عمرہ کے بعد دوسرا عمرہ کرنا درمیانی گناہوں کے لیے کفارہ ہے اور حج مبرور کی جزاء سوائے جنت کے اور کچھ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13063]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13063، ترقيم محمد عوامة 12782)
حدیث نمبر: 12783 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، مِسْعَرٌ ، وسُفْيَانُ ، مَنْصُورٍ ، أَبِي حَازِمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ وسُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ حَجَّ فَلَمْ يَرْفُثْ , وَلَمْ يَفْسُقْ رَجَعَ كَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص حج اس طرح ادا کرے کہ نہ اس میں بیوی سے شرعی ملاقات کرے اور نہ ہی کوئی گناہ کرے وہ حج سے اس طرح لوٹے گا جس طرح اس کی ماں نے اس کو (آج ہی) جنم دیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13064]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13064، ترقيم محمد عوامة 12783)
حدیث نمبر: 12784 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي الضُّحَى أَخْبَرَهُ شَيْخٌ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ أَنَّ عُمَرَ خَطَبَهُمْ عِنْدَ بَابِ الْكَعْبَةِ وَقَالَ: " مَا مِنْ أَحَدٍ يَجِيءُ إلَى هَذَا الْبَيْتِ لَا يَنْهَزُهُ غَيْرُ صَلَاةٍ فِيهِ حَتَّى يَسْتَلِمَ الْحَجَرَ , إلَّا كَفَّرَ عَنْهُ مَا كَانَ قَبْلَ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الضحیٰ فرماتے ہیں کہ مجھے ایک بوڑھے نے اس مسجد میں خبر دی کہ حضرت عمر نے کعبہ شریف کے پاس خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا: نہیں ہے کوئی شخص جو اس گھر (بیت اللہ) کی طرف آتا ہے، اس کو گھر سے کوئی اور چیز نہیں نکالتی سوائے نماز پڑھنے کے یہاں تک کہ وہ حجر اسود کو بوسہ دیدے مگر یہ عمل اس کے سابقہ تمام گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13065]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13065، ترقيم محمد عوامة 12784)
حدیث نمبر: 12785 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ شَيْخٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : " مَنْ حَجَّ هَذَا الْبَيْتَ لَا يُرِيدُ غَيْرَهُ , خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الضحیٰ فرماتے ہیں کہ مجھے ایک بوڑھے نے بتایا کہ حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں: جو شخص حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرے اس کے علاوہ اس کا کوئی مقصد یہاں آنے کا نہ ہو وہ گناہوں سے اس طرح نکل جاتا ہے جیسے اس کی والدہ نے اس کو آج ہی جنا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13066]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13066، ترقيم محمد عوامة 12785)
حدیث نمبر: 12786 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، قَالَ: كَانَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ تَحُجُّ , فَإِذَا رَجَعَتْ مَرَّتْ عَلَى عُمَرَ , فَيَقُولُ لَهَا:" أَبْقَيْتِ؟ فَتَقُولُ: نَعَمْ , فَيَقُولُ لَهَا: اسْتَأْنِفِي الْعَمَلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ مہاجرہ عورتوں میں سے ایک عورت نے حج کیا جب وہ واپس آئی تو حضرت عمر کے پاس سے گذری، حضرت عمر نے اس سے پوچھا: کیا تیرے اونٹ کے کھر گھس چکے تھے؟ اس نے کہا جی ہاں، آپ نے اس سے فرمایا: تو اس عمل کو دوبارہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13067]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13067، ترقيم محمد عوامة 12786)
حدیث نمبر: 12787 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، مُجَاهِدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: بَيْنَمَا عُمَرُ جَالِسًا عِنْدَ الْبَيْتِ إذْ قَدِمَ رِجَالٌ مِنَ الْعِرَاقِ حُجَّاجًا , فَطَافُوا بِالْبَيْتِ وَسَعَوْا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ , فَدَعَاهُمْ عُمَرُ , فَقَالَ:" أَنْهَزَكُمْ إلَيْهِ غَيْرُهُ , فَقَالُوا: لَا , فَقَالَ: أَبْقَيْتُمْ , قَالُوا: نَعَمْ , فَقَالَ: أَدْبَرْتُمْ , قَالُوا: نَعَمْ , قَالَ: أَمَا لَا , فَاسْتَأْنِفُوا الْعَمَلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر بیت اللہ کے پاس تشریف فرما تھے کہ عراق سے کچھ لوگ حج کے لیے آئے اور وہ بیت اللہ کا طواف اور صفا ومروہ کی سعی کرنے لگے، حضرت عمر نے ان کو بلایا اور ان سے پوچھا: کیا تمہیں حج کے علاوہ کسی اور عمل نے بیت اللہ کی طرف نکالا ہے؟ انہوں نے جواب دیا نہیں، آپ نے دریافت فرمایا: کیا تمہارے اونٹوں کے کھر لمبے سفر کی مشقت کی وجہ سے گھس گئے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا، ہاں، آپ نے دریافت فرمایا: کیا تمہارے اونٹوں کی پیٹھیں زخمی ہوگئی ہیں؟ انہوں نے کہا جی ہاں، آپ نے فرمایا: اگر تمہارا جواب ہاں میں ہے تو تم عمل لے کر لوٹے (اور اگر تمہارا نہیں میں ہوتا تو تم لوگ خسارے میں تھے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13068]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13068، ترقيم محمد عوامة 12787)
حدیث نمبر: 12788 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، الْأَعْمَشُ ، حَبِيبٍ ، بِأَبِي ذَرٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ حَبِيبٍ , أَنّ قَوْمًا مَرُّوا بِأَبِي ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ , فَقَالَ لَهُمْ:" مَا أَنْصَبكُمْ إلَّا الْحَجُّ , فَاسْتَأْنِفُوا الْعَمَلَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ حضرت ابو ذر غفاری کے پاس سے ربذہ مقام پر گذرے، آپ نے ان کو کہا کہ کیا تم لوگوں کو سوائے حج کے کسی اور چیز نے نہیں تھکایا؟ عمل کو دوبارہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13069]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13069، ترقيم محمد عوامة 12788)
حدیث نمبر: 12789 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ , أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ , قَالَ: " ذَلِكَ لِقَوْمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے یہی بات ایک قوم کو کہی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13070]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13070، ترقيم محمد عوامة 12789)
حدیث نمبر: 12790 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ حُسَيْنٍ، عَنْ كَعْبٍ، قَالَ: رَأَى قَوْمًا مِنَ الْحَاجِّ , فَقَالَ:" لَوْ يَعْلَمُ هَؤُلَاءِ مَا لَهُمْ بَعْدَ الْمَغْفِرَةِ لَقَرَّتْ عُيُونُهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب نے کچھ حاجیوں کو دیکھا تو فرمایا: اگر یہ لوگ اس بات کو جان لیں کہ ان کے لیے مغفرت کے بعد کیا (انعام) ہے تو یہ مطمئن اور خوش ہوجائیں اور ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13071]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13071، ترقيم محمد عوامة 12790)
حدیث نمبر: 12791 مصنف ابن ابی شیبہ
عُثْمَانُ ، وَأَبُو ذَرٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: أُبَلِّغَكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " اسْتَقْبِلُوا الْعَمَلَ بَعْدَ الْحَجِّ"؟ قَالَ: لَا , وَلَكِنْ عُثْمَانُ وَأَبُو ذَرٍّ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبیب بن زبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کہا: کیا آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ حدیث پہنچی ہے کہ حج کے بعد از سر نو عمل کرو؟ انہوں نے کہا نہیں، لیکن حضرت عثمان اور حضرت ابو ذر ایسا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13072]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13072، ترقيم محمد عوامة 12791)
حدیث نمبر: 12792 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ كَعْبٍ، قَالَ: " إذَا كَبَّرَ الْحَاجُّ , وَالْمُعْتَمِرُ , وَالْغَازِي كَبَّرَ الرَّبْوُ الَّذِي يَلِيهِ ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ حَتَّى يَنْقَطِعَ فِي الْأُفُقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ جب حاجی یا عمرہ کرنے یا کوئی غازی والا تکبیر کہتا ہے تو اس کے قریب والا فرشتہ اعمال لے کر اوپر کی طرف جاتا ہے تکبیر کہتا پھر اس کے ساتھ والا اور پھر اس کے ساتھ والا یہاں تک کہ وہ تکبیر آسمان کو چیر (پھاڑ کر) کر عرش تک پہنچ جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13073]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13073، ترقيم محمد عوامة 12792)
حدیث نمبر: 12793 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ مِرْدَاسَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ اللَّيْثِيِّ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو , فَحَدَّثَنَا، قَالَ: " مَا مِنْ أَحَدٍ يُهِلُّ إلَّا قَالَ اللَّهُ لَهُ: أَبْشِرْ" , فَقَالَ مِرْدَاسُ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ , فَوَاللَّهِ مَا يُبَشَّرُ اللَّهُ إلَّا بِالْجَنَّةِ , قَالَ: مَنْ أَنْتَ يَا ابْنَ أَخِي؟ قَالَ: أَنَا مِرْدَاسُ , قَالَ:" قَدْ كَانَ خِيَارُنَا يَتَبَايَعُونَ عَلَى ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مرداس بن عبد الرحمن اللیثی فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس گیا آپ نے بیان کیا جو شخص حج میں تہلیل کہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے فرماتے ہیں اس کو خوشخبری دے دو، حضرت مرداس کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے ابو محمد! اللہ کی قسم اللہ کی بشارت جنت کے سوا اور کیا ہوسکتی ہے، آپ نے فرمایا: بھتیجے تو کون ہے؟ میں نے عرض کیا مرداس، آپ نے فرمایا: ہمارے بڑے (جو ہم سے بہتر تھے) اسی پر موافقت فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13074]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13074، ترقيم محمد عوامة 12793)
حدیث نمبر: 12794 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: " تَلَقُّوُا الْحَاجَّ , وَالْعُمَّارَ , وَالْغُزَاةَ فَلْيَدْعُوا لَكُمْ قَبْلَ أَنْ يَتَدَنَّسُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن سعد سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے فرمایا: حج کرنے والے، عمرہ کرنے والے اور غازی سے درخواست (تلقین) کرو کہ وہ گندگی (گناہ) میں مبتلا ہونے سے پہلے تمہارے لیے دعا کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13075]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13075، ترقيم محمد عوامة 12794)
حدیث نمبر: 12795 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ضَمْرَةَ السَّلُولِيِّ، عَنْ كَعْبٍ، قَالَ: " الْحَاجُّ , وَالْمُعْتَمِرُ , وَالْمُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَفْدُ اللَّهِ , سَأَلُوا فَأُعْطُوا , وَدَعَوْا فَأُجِيبُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ حاجی، عمرہ کرنے والا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا اللہ کے وفد (قاصد) میں سے ہیں وہ جو سوال کرتے ہیں ان کو عطا کیا جاتا ہے اور دعا کرتے ہیں تو ان کی دعا قبول کی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13076]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13076، ترقيم محمد عوامة 12795)
حدیث نمبر: 12796 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي يَعْلَى , أَنَّ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ لَقِيَ قَوْمًا حُجَّاجًا, فَقَالُوا: إنَّا نُرِيدُ مَكَّةَ , فَقَالَ: " إنَّكُمْ مِنْ وَفْدِ اللَّهِ , فَإِذَا قَدِمْتُمْ مَكَّةَ فَاجْمَعُوا حَاجَاتِكُمْ , فَسَلُوهَا اللَّهَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کی حاجیوں کی ایک جماعت سے ملاقات ہوئی انہوں نے کہا ہم مکہ جارہے ہیں آپ نے فرمایا: تم لوگ اللہ تعالیٰ کے قاصدوں میں سے ہو، جب تم مکہ پہنچو تو اپنی ساری ضروریات کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے سوال کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13077]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13077، ترقيم محمد عوامة 12796)
حدیث نمبر: 12797 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ قَالَ: " كُنَّا نَتَلَقَّى الْحَاجَّ بِالْقَادِسِيَّةِ فَنُصَافِحُهُمْ قَبْلَ أَنْ يُفَارِقُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبیب بن ابو ثابت فرماتے ہیں کہ قادسیہ میں ہماری حاجیوں سے ملاقات ہوتی تو اس سے قبل کہ وہ قریب آتیں ہم خود اس سے مصافحہ کرنے کے لئے آگے ہوجاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13078]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13078، ترقيم محمد عوامة 12797)
حدیث نمبر: 12798 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَائِشَةَ ابْنَةِ طَلْحَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ابْنَةِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَى النِّسَاءِ جِهَادٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ , جِهَادٌ لَا قِتَالَ فِيهِ , الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے خدمت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں عرض کیا: کیا عورتوں پر جہاد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں، ایسا جہاد ہے جس میں لڑنا نہیں ہے یعنی حج اور عمرہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13079]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13079، ترقيم محمد عوامة 12798)
حدیث نمبر: 12799 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، الْقَاسِمِ بْنِ الْفَضْلِ ، أَبِي جَعْفَرٍ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْحَجُّ جِهَادُ كُلِّ ضَعِيفٍ"
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13080، ترقيم محمد عوامة 12799)