☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص اپنے خادم کو طمانچہ مارے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← کوئی شخص اپنے خادم کو طمانچہ مارے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 12754 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، فِرَاسٍ ، أَبِي صَالِحٍ ، زَاذَانَ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ أَعْتَقَ عَبْدًا لَهُ , ثُمَّ أَخَذَ مِنَ الْأَرْضِ شَيْئًا , فَقَالَ: مَا لِي مِنْ أَجْرِهِ مثل هَذَا , سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ لَطَمَ عَبْدَهُ فَكَفَّارَتُهُ عِتْقُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زاذان سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنا غلام آزاد کیا اور پھر زمین سے کچھ اٹھایا اور فرمایا میرے لیے اس کے برابر بھی اجر نہیں ہے میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو شخص اپنے غلام کو طمانچہ مارے اس کا کفارہ اس کو آزاد کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 13030]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13030، ترقيم محمد عوامة 12754)
حدیث نمبر: 12755 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ إدْرِيسَ ، حُصَيْنٍ ، هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، سُوَيْدُ بْنُ مُقَرِّنٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، قَالَ: عَجِلَ شَيْخٌ فَلَطَمَ خَادِمًا لَهُ , فَقَالَ سُوَيْدُ بْنُ مُقَرِّنٍ " أَعَجَزَ عَلَيْكَ إلَّا حُرُّ وَجْهِهَا؟ لَقَدْ رَأَيْتنِي سَابِعَ سَبْعَةٍ مِنْ بَنِي مُقَرِّنٍ مَا لَنَا خَادِمٌ إلَّا وَاحِدَةً لَطَمَهَا أَصْغَرُنَا , فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُعْتِقَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ھلال بن یساف سے مروی ہے کہ ایک بوڑھے نے اپنے خادم کو طمانچہ مار دیا، حضرت سوید بن مقرّن نے فرمایا: تیرے پاس اب اسے آزاد کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں مجھے یاد ہے ہم اپنے باپ مقرن کے سات بچے تھے اور ہماری ایک خادمہ تھی جسے ہم میں سے سب سے چھوٹے نے تھپڑ مارا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم اسے آزاد کردیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 13031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13031، ترقيم محمد عوامة 12755)