☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص نذر مانے کہ اس پر ایک مہینے کے روزے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← کوئی شخص نذر مانے کہ اس پر ایک مہینے کے روزے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 12634 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي رَجُلٍ جَعَلَ عَلَيْهِ صَوْمَ شَهْرٍ , قَالَ:" إِنْ سَمَّى شَهْرًا مَعْلُومًا فَلْيَصُمْهُ وَلْيُتَابِعْ , وَإِذَا لَمْ يُسَمِّ شَهْرًا مَعْلُومًا وَلَمْ يَنْوِهِ فَلْيَسْتَقْبِلِ الْأَيَّامَ، فَلْيَصُمْ ثَلَاثِينَ يَوْمًا , وَإِنْ صَامَ عَلَى الْهِلَالِ وَأَفْطَرَ عَلَى رُؤْيَتِهِ فَكَانَتْ تِسْعَةً وَعِشْرِينَ يَوْمًا أَجْزَأَهُ ذَلِكَ , وَإِنْ فَرَّقَ إذَا اسْتَقْبَلَ الْأَيَّامَ"
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12902، ترقيم محمد عوامة 12634)
حدیث نمبر: 12635 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، فِي " الرَّجُلِ يَجْعَلُ عَلَيْهِ صَوْمَ شَهْرٍ , قَالَ: هُوَ أَعْلَمُ بِمَا جَعَلَ وَجَعَلَهُ بَيِّنَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کہے مجھ پر ایک مہینے کے روزے ہیں تو وہ زیادہ جانتا ہے جو اس نے کہا ہے اور اس کی نیت کا اعتبار ہے (اس کی نیت پر محمول کریں گے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12903]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12903، ترقيم محمد عوامة 12635)
حدیث نمبر: 12636 مصنف ابن ابی شیبہ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص نذر مانے کہ مجھ پر ایک مہینے کے روزے ہیں اور مہینوں میں سے کوئی مہینہ متعین نہ کرے تو اگر وہ چاہے تو لگاتار رکھے اور اگر چاہے تو جدا جدا دنوں میں رکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12904]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12904، ترقيم محمد عوامة 12636)
حدیث نمبر: 12637 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ مَيْمُونٍ، قَالَ: " النَّذْرُ فِي الصِّيَامِ مُتَتَابِعٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ نذر اگر روزوں کی ہو تو وہ لگاتار رکھے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12906]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12906، ترقيم محمد عوامة 12637)
حدیث نمبر: 12638 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، قال: سَأَلْتُ عَطَاءً، وَحَدَّثَنِي مَنْ سَأَلَ إبْرَاهِيمَ، عَنْ رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ يَصُومَ شَهْرًا , قَالا يَصُومُ ثَلاثِينَ يَعْنِي مُتَفَرِّقًا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا اور مجھے اس شخص نے بتایا جس نے حضرت ابراہیم سے دریافت کیا تھا ایک شخص نذر مانتا ہے کہ مجھ پر ایک ماہ کے روزے ہیں؟ دونوں نے فرمایا: وہ تیس روزے رکھے گا یعنی جدا جدا لگاتار رکھنا ضروری نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12907]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12907، ترقيم محمد عوامة 12638)