☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کر لے اور اس کے قریب نہ آ جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کر لے اور اس کے قریب نہ آ جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 12625 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، يَقُولُ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : " إنْ فَاءَ كَفَّرَ , وَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ فَهِيَ وَاحِدَةٌ وَهِيَ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر شوہر بیوی کے پاس چلا جائے تو کفارہ ادا کرے اور اگر نہ جائے تو وہ اکیلی ہے اس کو اپنے نفس پر زیادہ حق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12893]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12893، ترقيم محمد عوامة 12625)
حدیث نمبر: 12626 مصنف ابن ابی شیبہ
زِيَادًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ هَارُونَ بْنِ إبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُبَيْرٍ، أَنَّ زِيَادًا أَبْصَرَ أَبَا مُوسَى كَئِيبًا , فَقَالَ لَهُ: مَا لَكَ؟" فَذَكَرَ أَنَّهُ آلَى مِنَ امْرَأَتِهِ , فَأَمَرَهُ أَنْ يُكَفِّرَ , فَفَعَلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن جبیر فرماتے ہیں کہ زیاد نے حضرت ابو موسیٰ کو شکستہ خاطر دیکھا، آپ نے اس سے پوچھا کیا ہوا ہے؟ ذکر کیا کہ اس نے اپنی بیوی سے ایلاء کرلیا ہے، آپ نے اس کو حکم دیا کہ وہ کفارہ ادا کرے تو اس نے ایسا ہی کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12894]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12894، ترقيم محمد عوامة 12626)
حدیث نمبر: 12627 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ عَلْقَمَةَ , وَأَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُمْ قَالُوا فِي الرَّجُلِ إذَا آلَى مِنَ امْرَأَتِهِ ثُمَّ أَتَاهَا قَبْلَ أَنْ يَبَرَّ يَمِينَهُ , قَالَ:" يُكَفِّرُ يَمِينَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ اور حضرت عبد اللہ نے اصحاب فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے پھر قسم پوری ہونے سے قبل ہی اس کے پاس آجائے تو وہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12895]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12895، ترقيم محمد عوامة 12627)
حدیث نمبر: 12628 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: " إذَا فَاءَ الْمُولِي كَفَّرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ جب ایلاء کرنے والا بیوی کے پاس چلا جائے تو وہ کفارہ ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12896]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12896، ترقيم محمد عوامة 12628)
حدیث نمبر: 12629 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " إذَا آلَى الرَّجُلُ مِنَ امْرَأَتِهِ ثُمَّ فَاءَ إِلَيْهَا فَعَلَيْهِ الْكَفَّارَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے اور پھر اس کے پاس چلا جائے تو اس پر کفارہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12897]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12897، ترقيم محمد عوامة 12629)
حدیث نمبر: 12630 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ كَانَ " يَرَى عَلَيْهِ الْكَفَّارَةَ فِي يَمِينِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اس پر قسم کا کفارہ نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12898]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12898، ترقيم محمد عوامة 12630)