☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حالت اعتکاف میں کوئی شخص بیوی سے شرعی ملاقات کر لے تو اس پر کیا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← حالت اعتکاف میں کوئی شخص بیوی سے شرعی ملاقات کر لے تو اس پر کیا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 12585 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي مَعْبَدٍ، أَنَّهُ كَانَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنْ أَهْلِهِ اعْتِكَافٌ شَهْرًا فِي الْمَسْجِدِ , فَاعْتَكَفَتْ تِسْعَةً وَعِشْرِينَ يَوْمًا , ثُمَّ حَاضَتْ فَرَجَعَتْ إلَى أَهْلِهَا، ثُمَّ طَهُرَتْ فَوَقَعَ عَلَيْهَا زَوْجُهَا، قَالَ: فَجِئْتُ سَالِمًا، وَالْقَاسِمَ، فَقَالَا: اذْهَبْ إلَى سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ثُمَّ ائْتِنَا , قَالَ: فَذَهَبْتُ إلَى سَعِيدٍ فَسَأَلْتُهُ , فَقَالَ:" جَاءَا حَدًّا مِنْ حُدُودِ اللَّهِ , وَأَخْطَأَ السُّنَّةَ , وَعَلَيْهَا أَنْ تَسْتَأْنِفَ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن معبد فرماتے ہیں کہ ان کے اھل میں سے ایک عورت مہینے کے لیے مسجد میں اعتکاف بیٹھی، وہ انتیس دن بیٹھی تھی کہ اس کو حیض آگیا تو وہ اپنے گھر واپس آگئی پھر وہ پاک ہوئی تو اس کے شوہر نے اس سے شرعی ملاقات کرلی، حضرت موسیٰ کہتے ہیں کہ میں حضرت سالم اور حضرت قاسم کے پاس آیا، آپ دونوں نے مجھ سے فرمایا: پہلے حضرت سعید بن المسیب کے پاس جا پھر ہمارے پاس آنا، میں حضرت سعید بن المسیب کے پاس آیا اور آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، آپ نے فرمایا: دونوں نے حدود اللہ میں خیانت کی ہے اور سنت کے خلاف کیا ہے، عورت پر لازم ہے کہ وہ پھر دوبارہ اعتکاف بیٹھے (شروع سے) حضرت موسیٰ فرماتے ہیں کہ میں پھر حضرت سالم اور حضرت قاسم کے پاس گیا آپ کو بتایا جو انہوں نے کہا تھا، دونوں حضرات نے فرمایا یہی ہماری بھی رائے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12851]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12851، ترقيم محمد عوامة 12585)
حدیث نمبر: 12586 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " إذَا جَامَعَ الْمُعْتَكِفُ أَبْطَلَ اعْتِكَافَهُ وَاسْتَأْنَفَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ معتکف جماع کرلے تو اس کا اعتکاف باطل ہوگیا اور وہ دوبارہ اعتکاف بیٹھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12853]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12853، ترقيم محمد عوامة 12586)
حدیث نمبر: 12587 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، فِي " الْمُعْتَكِفِ إذَا جَامَعَ قَالَ: يَتَصَدَّقُ بِدِينَارَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر معتکف جماع کرلے تو وہ دو دینار صدقہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12854]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12854، ترقيم محمد عوامة 12587)
حدیث نمبر: 12588 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي رَجُلٍ غَشِيَ امْرَأَتَهُ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ" أَنَّهُ بِمَنْزِلَةِ الَّذِي غَشِيَ فِي رَمَضَانَ , عَلَيْهِ مَا عَلَى الَّذِي غَشِيَ فِي رَمَضَانَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص معتکف ہے اور اس کی بیوی پر غشی طاری ہوگئی، فرمایا وہ اسی طرح ہے جیسے رمضان میں کسی پر غشی طاری ہو اور اس پر وہی ہے جو رمضان میں غشی طاری ہونے والے پر ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12855]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12855، ترقيم محمد عوامة 12588)
حدیث نمبر: 12589 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" يَقْضِي اعْتِكَافَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں وہ اعتکاف کی قضا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12856]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12856، ترقيم محمد عوامة 12589)
حدیث نمبر: 12590 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ:" كَانُوا يُجَامِعُونَ وَهُمْ مُعْتَكِفُونَ , حَتَّى نزلت: وَلا تُبَاشِرُوهُنَّ وَأَنْتُمْ عَاكِفُونَ فِي الْمَسَاجِدِ سورة البقرة آية 187
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام حالت اعتکاف میں مجامعت کیا کرتے تھے یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی { وَ لَا تُبَاشِرُوْھُنَّ وَ اَنْتُمْ عٰکِفُوْنَ فِی الْمَسٰجِدِ } [البقرۃ ١٨٧] [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12857]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12857، ترقيم محمد عوامة 12590)
حدیث نمبر: 12591 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " مَنْ أَصَابَ امْرَأَتَهُ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ فَعَلَيْهِ مِنَ الْكَفَّارَةُ، مثل مَا عَلَى الَّذِي يُصِيبُ فِي رَمَضَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جو حالت اعتکاف میں بیوی کے ساتھ ہمبستری کرلے تو اس پر وہی کفارہ ہے جو رمضان میں ہمبستری کرنے والے پر ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12858]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12858، ترقيم محمد عوامة 12591)
حدیث نمبر: 12592 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا جَامَعَ الْمُعْتَكِفُ اسْتَقْبَلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب معتکف جماع کرلے تو وہ نئے سرے سے اعتکاف بیٹھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12859]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12859، ترقيم محمد عوامة 12592)
حدیث نمبر: 12593 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ:" فِي امْرَأَةٍ نَذَرَتْ أَنْ تَعْتَكِفَ خَمْسِينَ يَوْمًا , فَاعْتَكَفَتْ أَرْبَعِينَ يَوْمًا , ثُمَّ جَاءَ زَوْجُهَا فَأَرْسَلَ إلَيْهَا فَأَتَتْهُ , قَالَ: تُتِمُّ مَا بَقِيَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے دریافت کیا گیا کہ ایک عورت نے نذر مانی کہ وہ پچاس دن اعتکاف بیٹھے گی، پھر وہ چالیس اعتکاف بیٹھی تھی کہ اس کا شوہر آگیا اور اس کی طرف پیغام بھیجا تو وہ اس کے پاس آگئی، آپ نے فرمایا جو دن باقی رہ گئے ہیں ان کو مکمل کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12860]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12860، ترقيم محمد عوامة 12593)
حدیث نمبر: 12594 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي " الرَّجُلِ يَغْشَى امْرَأَتَهُ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ قَالَ: يُحَرِّرُ مُحَرَّرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ آدمی معتکف ہو اور اس کی بیوی پر غشی طاری ہوجائے، فرمایا وہ غلام آزاد کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12861]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12861، ترقيم محمد عوامة 12594)