☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يحلف لا يصل رحمه ما يؤمر به؟
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← في الرجل يحلف لا يصل رحمه ما يؤمر به؟
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 3
حديث رقم: 12523 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي رَجُلٍ حَلَفَ أَنْ لَا يَصِلَ رَحِمَهُ , قَالَ:" يَصِلُ رَحِمَهُ وَيُكَفِّرُ يَمِينَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے دریافت کیا گیا ایک شخص نے حلف اٹھایا کہ وہ صلہ رحمی نہیں کرے گا، آپ نے فرمایا وہ صلہ رحمی کرے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے، حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ وہ صلہ رحمی کرے لیکن قسم کا کفارہ نہیں ہے اگر میں اسے قسم کا کفارہ دینے کا حکم دیتا تو میں اسے اس کی بات پوری کرنے کا حکم دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12783]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12783، ترقيم محمد عوامة 12523)
حديث رقم: 12524 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ نَبَاتَةَ، سَمِعَهُ يُحَدِّثُ، أَنَّ أَخَوَيْنِ كَانَا شَرِيكَيْنِ , وَأَنَّ أَحَدَهُمَا أَرَادَ مُفَارَقَةَ أَخِيهِ , فَقَالَ: كُلُّ مَمْلُوكٍ لَهُ حُرٌّ أَوْ عَتِيقٌ إنْ لَمْ يُفَارِقْ أَخَاهُ وَأَنَّ أُمَّهُ أَمَرَتْهُ أَلا يُفَارِقَ أَخَاهُ , فَسَأَلْتُ الْحَسَنَ , أَوْ سُئِلَ وَهُوَ يَسْمَعُ ذَلِكَ، فَقَالَ:" لِيُكَفِّرْ يَمِينَهُ وَلْيَصِلْ رَحِمَهُ وَيُشَارِكْ أَخَاهُ" , أَوْ كَمَا قَالَ:
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کثیر بن نباتہ سے مروی ہے کہ دو بھائی آپس میں شریک تھے ان میں سے ایک نے اپنے بھائی سے جدا ہونے کا ارادہ کیا اور کہا کہ میں اگر اپنے بھائی سے جدا نہ ہوا تو میرا ہر مملوک آزاد ہے، جبکہ اس کی والدہ نے اس کو بھائی سے جدا نہ ہونے کا حکم دیا، میں نے حضرت حسن سے دریافت کیا یا وہ خود اس معاملہ کو سن رہے تھے تو ان سے سوال کیا گیا، آپ نے فرمایا وہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے اور صلہ رحمی کرتا رہے اور اپنے بھائی کے ساتھ شریک رہے یا جس طرح انہوں نے فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12785]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12785، ترقيم محمد عوامة 12524)
حديث رقم: 12525 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي رَجُلٍ حَلَفَ لَا يُكَلِّمُ أَبَاهُ وَأَخَاهُ شَهْرَيْنِ، قَالَ:" مَعْصِيَةٌ، يُلَطِّفُهُ وَيَدْخُلُ عَلَيْهِ وَلَا يُكَلِّمُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے قسم اٹھائی ہے کہ وہ اپنے باپ یا بھائی سے دو ماہ تک کلام نہ کرے گا، آپ نے فرمایا: وہ اس کے ساتھ مہربانی کرے اور اس کے پاس جاتا بھی رہے بس کلام نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12787، ترقيم محمد عوامة 12525)