☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی چیز بیت اللہ کے لیے ھدیہ کی جائے تو اس کا کیا کیا جائے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← کوئی چیز بیت اللہ کے لیے ھدیہ کی جائے تو اس کا کیا کیا جائے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 12494 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ لَيْثٍ عَنْ طَاوُسٍ، وَعَطَاءٍ، وَمُجَاهِدٍ , قَالُوا: " مَا كَانَ هُدِيَ إلَى الْبَيْتِ فَلْيَشْتَرِ بِهِ بُدْنًا فَيَتَصَدَّقَ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس، حضرت عطاء اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جو چیز بیت اللہ کے لیے ھدیہ کی جائے تو اس کو بیچ کر اونٹ خریدا جائے گا اور اس کو صدقہ کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12753]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12753، ترقيم محمد عوامة 12494)
حدیث نمبر: 12495 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً، عَنْ سَبْعَةِ دَرَاهِمَ بَعَثَتْ بِهَا امْرَأَتُهُ هَدِيَّةً إلَى الْبَيْتِ , قَالَ عَطَاءٌ:" إنَّ بَيْتَكُمْ هَذَا غَنِيٌّ عَنْ دَرَاهِمِكُمْ , وَلَكِنْ أَعْطُوهَا لِفُقَرَائِكُمْ , إنَّمَا الْبُدْنُ هَدَايَا الْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علاء بن المسیب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ ایک عورت نے سات درھم بیت اللہ کے لیے ھدیہ بھیجے ہیں؟ حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ تمہارا گھر (بیت اللہ) تمہارے دراھم سے مستغنی ہے، لیکن یہ اس کے فقراء کو عطا کرو، بیشک اونٹ بیت اللہ کے ھدیہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12754]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12754، ترقيم محمد عوامة 12495)