☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات فرماتے ہیں قسم تب تک یمین نہیں بنتی جب تک ساتھ اللہ کی قسم نہ کہے (باللہ نہ کہے)
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← بعض حضرات فرماتے ہیں قسم تب تک یمین نہیں بنتی جب تک ساتھ اللہ کی قسم نہ کہے (باللہ نہ کہے)
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 12466 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: إذَا قَالَ الرَّجُلُ:" أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ , فَلَيْسَ بِشَيْءٍ" , فَإِذَا قَالَ:" أُقْسِمُ عَلَيْكَ، بِاللَّهِ , فَهِيَ كَفَّارَةُ يَمِينٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کہے میں تجھے قسم دیتا ہوں تو اس پر کچھ نہیں ہے، اور جب وہ کہے تجھے اللہ کے نام کے ساتھ قسم دی گئی ہے تو یہ کفارہ یمین ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12723]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12723، ترقيم محمد عوامة 12466)
حدیث نمبر: 12467 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " لَا يَكُونُ الْقَسَمُ يَمِينًا حَتَّى يَقُولَ: أُقْسِمُ بِاللَّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سنا آپ فرماتے ہیں کہ قسم تب تک یمین نہیں ہے جب تک یوں نہ کہے، میں قسم دیتا ہوں اللہ کے نام کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12724]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12724، ترقيم محمد عوامة 12467)
حدیث نمبر: 12468 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: إذَا قَالَ الرَّجُلُ:" أَقْسَمْتُ أَوْ شَهِدْتُ أَوْ حَلَفْتُ وَلَمْ يَقُلْ: بِاللَّهِ , فَلَيْسَ بِشَيْءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص یوں کہے میں قسم کھاتا ہوں یا میں گواہی دیتا ہوں اور اللہ کا نام نہ لے تو اس پر کچھ بھی نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12725]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12725، ترقيم محمد عوامة 12468)
حدیث نمبر: 12469 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: إذَا قَالَ الرَّجُلُ:" أَقْسَمْتُ أَوْ أَشْهَدُ أَوْ أَحْلِفُ , فَلَيْسَ بِيَمِينٍ حَتَّى يَقُولَ: بِاللَّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص یوں کہے میں قسم کھاتا ہوں یا میں گواہی دیتا ہوں یا میں حلف اٹھاتا ہوں تو جب تک اللہ کے نام کے ساتھ نہ ہو وہ یمین نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12726]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12726، ترقيم محمد عوامة 12469)
حدیث نمبر: 12470 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن الحنفیہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کہے میں قسم اٹھاتا ہوں تو جب تک اللہ کے نام کے ساتھ نہ ہو وہ یمین نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12727]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12727، ترقيم محمد عوامة 12470)