☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات فرماتے ہیں کہ مسکینوں کو ایک بار کھانا کھلانا کافی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← بعض حضرات فرماتے ہیں کہ مسکینوں کو ایک بار کھانا کھلانا کافی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 12342 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " وَجْبَةٌ وَاحِدَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ کھلانا ضروری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12592، ترقيم محمد عوامة 12342)
حدیث نمبر: 12343 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّهُ قَالَ فِي كَفَّارَةِ الْمَسَاكِينِ،" يَجْمَعُهُمْ مَرَّةً فَيُشْبِعُهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ کفارہ میں مساکین کو ایک ہی بار جمع کرے اور ان کو پیٹ بھر کر کھانا کھلا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12593، ترقيم محمد عوامة 12343)
حدیث نمبر: 12344 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ مَسْلَمَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ، عَنْ إطْعَامِ الْمِسْكِينِ فِي كَفَّارَةِ الْيَمِينِ , فَقَالَ:" أَكْلَةٌ" , قُلْتُ: إنَّ الْحَسَنَ، يَقُولُ:" مَكُّوكٌ" , فَقُلْتُ: مَا تَرَى فِي مَكُّوكٍ؟ فَقَالَ:" إنَّ مَكُّوكَ بُرٍّ لَا يُغْنِي لا تُجْزِئُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن یزید ابو مسلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے قسم کے کفارہ میں مسکینوں کو کھانا کھلانے کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا کھانا کھلانا ہے میں نے عرض کیا حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ہر مسکین کے لئے ڈیڑھ صاع ہے، کیا آپ کے نزدیک ڈیڑھ صاع گندم درست نہیں ہے؟ آپ نے فرمایا ڈیڑھ صاع گندم کافی نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12594، ترقيم محمد عوامة 12344)
حدیث نمبر: 12345 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ فِي كَفَّارَةِ الْيَمِينِ" يُطْعِمُ عَشَرَةَ مَسَاكِينَ، كَمَا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى حَتَّى يُشْبِعَهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ قسم کے کفارہ میں دس مسکینوں کو کھانا کھلایا جائے گا جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتے ہیں یہاں تک کہ ان کا پیٹ بھر دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12595]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12595، ترقيم محمد عوامة 12345)
حدیث نمبر: 12346 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى ابْنُ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ" أَنَّ أَنَسًا مَرِضَ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَصُومَ , فَكَانَ يَجْمَعُ ثَلَاثِينَ مِسْكِينًا , فَيُطْعِمُهُمْ خُبْزًا وَلَحْمًا أَكْلَةً وَاحِدَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ وفات سے قبل حضرت انس بیمار ہوئے، آپ میں روزہ رکھنے کی طاقت نہ تھی، آپ نے تیس مسکینوں کو جمع کر کے ان کو ایک وقت کھانے میں روٹی اور گوشت کھلا دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12596]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12596، ترقيم محمد عوامة 12346)
حدیث نمبر: 12347 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي كَفَّارَةِ الْيَمِينِ , فَقَالَ:" يُطْعِمُهُمْ خُبْزًا وَلَحْمًا مَرَّةً وَاحِدَةً حَتَّى يُشْبِعَهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ قسم کے کفارہ میں ایک وقت کے کھانے میں روٹی اور گوشت کھلایا جائے گا یہاں تک کہ وہ سیر ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12597]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12597، ترقيم محمد عوامة 12347)