☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في نبش القبور
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجنائز← في نبش القبور
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 12220 Musannaf Ibn Abi Shaibah
زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ" أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ اسْتَأْذَنَ عُثْمَانَ فِي نَبْشِ قُبُورٍ كَانَتْ فِي مَسْجِدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَذِنَ لَهُ فَنَبَشَهَا , وَأَخْرَجَهَا مِنَ الْمَسْجِدِ قَالَ: وَإِنَّمَا كَانَتْ تُرِكَتْ فِي الْمَسْجِدِ لِأَنَّهُ كَانَ فِي أَرْقَاءِ النَّاسِ قِلَّةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت نے حضرت عثمان سے اجازت مانگی کہ جو قبریں مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں ہیں ان کو اکھیڑ (کھود) دیا جائے، تو آپ نے ان کو اجازت دے دی، تو انہوں نے ان قبروں کو کھود کر مسجد سے نکال دیا (اور کہیں اور دفنا دیا) اور وہ قبریں مسجد میں اس لیے چھوڑی گئی تھی کہ لوگوں کی نرم زمینیں بہت کم تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12469]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12469، ترقيم محمد عوامة 12220)
Hadith No.: 12221 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَبِي التَّيَّاحِ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ مَسْجِدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لِبَنِي النَّجَّارِ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَامِنُونِي بِهِ" فَقَالُوا: لَا نَلْتَمِسُ بِهِ ثَمَنًا إلَّا عندَ اللَّهِ وَكَانَتْ فِيهِ قُبُورٌ مِنْ قُبُورِ الْمُشْرِكِينَ وَنَخْلٌ وَحَرْثٌ" فَأَمَرَ بِالْحَرْثِ فَسُوِّيَ وَبِالنَّخْلِ فَقُطِعَ وَبِالْقُبُورِ فَنُبِشَتْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس سے مروی ہے کہ مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بنی نجار کی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: مجھ سے اس کا ثمن لے لو، انہوں نے عرض کیا ہم اس کا ثمن اللہ تعالیٰ سے چاہتے ہیں، اور مسجد میں مشرکین کی قبریں، کھجور کے درخت اور کھیتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھیتی کو کاٹنے، درختوں کو کاٹنے اور قبروں کو کھودنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12470]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12470، ترقيم محمد عوامة 12221)
Hadith No.: 12222 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، أَنَا إسْمَاعِيلُ، أَنَا قَيْسٌ، قَالَ: رَمَى مَرْوَانُ طَلْحَةَ يَوْمَ الْجَمَلِ بِسَهْمٍ فِي رُكْبَتِهِ فَمَاتَ فَدَفَنَاهُ عَلَى شَاطِئِ الْكِلَاءِ، فَرَأَى بَعْضُ أَهْلِهِ، أَنَّهُ قَالَ: أَلَا تُرِيحُونِي مِنْ هَذَا الْمَاءِ , فَإِنِّي غَرِقْتَ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ يَقُولُهَا قَالَ:" فَنَبَشُوهُ فَاشْتَرَوْا لَهُ دَارًا مِنْ دَارِ آلِ أَبِي بَكْرَةَ بِعَشْرَةِ آلَافٍ فَدَفَنَّاهُ فِيهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ جنگ جمل میں مروان نے حضرت طلحہ کے گھٹنے پر نیزہ مارا جس سے وہ شھید ہوگئے اور ان کو بصرہ میں دفن کردیا گیا، ان کے اھل میں سے کسی نے ان کو خواب میں دیکھا انہوں نے فرمایا: کیا تم مجھے راحت نہیں پہنچاؤ گے اس پانی سے؟ بیشک مں ڈوب رہا ہوں، تین بار یہی کہا، پھر انہوں نے اس قبر کو کھودا اور ان کے لیے حضرت ابو بکرہ کے آل کے گھروں میں سے ایک گھر دس ہزار کا خرید کر اس میں ان کو دفن کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12471]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12471، ترقيم محمد عوامة 12222)