☽ 10 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في عذاب القبر، ومم هو؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجنائز← في عذاب القبر، ومم هو؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 18
Hadith No.: 12150 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، شَقِيقٍ ، مَسْرُوقٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَتْ عَلَيْهَا يَهُودِيَّةٌ فَوَهَبَتْ لَهَا طِيبًا، فَقَالَتْ: أَجَارَكَ اللَّهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ قَالَتْ: فَوَقَعَ فِي نَفْسِي مِنْ ذَلِكَ، فَلَمَّا جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إنَّ فِي الْقَبْرِ عَذَابًا؟ قَالَ:" نَعَمْ، إنَّهُمْ لَيُعَذَّبُونَ فِي قُبُورِهِمْ عَذَابًا تَسْمَعُهُ الْبَهَائِمُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میرے پاس ایک یہودیہ خاتون آئی پس اس نے آپ کو خوشبو ھبہ کی، اس نے کہا اللہ تعالیٰ آپ کو عذاب قبر سے پناہ دے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میرے دل میں اس کے بارے میں خیال آیا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا اے اللہ کے رسول! کیا قبر میں عذاب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں، بیشک وہ اپنی قبروں میں عذاب دیئے جاتے ہیں، جس کو بہائم سنتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12395]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12395، ترقيم محمد عوامة 12150)
Hadith No.: 12151 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبِيدَةُ ، مَنْصُورٍ ، إبْرَاهِيمَ ، مَسْرُوقٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِ حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی کے مثل منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12396، ترقيم محمد عوامة 12151)
Hadith No.: 12152 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ جَهَنَّمَ، تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہنم سے اللہ کی پناہ مانگو، عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگو، مسیح دجال کے فتنہ سے اللہ کی پناہ مانگو، اللہ پاک سے دنیا وآخرت کے فتنوں کی پناہ مانگو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12397]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12397، ترقيم محمد عوامة 12152)
Hadith No.: 12153 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، الْجُرَيْرِيِّ ، أَبِي نَضْرَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ ، زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ تُبْتَلَى فِي قُبُورِهَا، فَلَوْلَا أَنْ لَا تَدَافَنُوا لَدَعَوْتُ اللَّهَ أَنْ يُسْمِعَكُمْ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ الَّذِي أَسْمَعُ مِنْهُ"، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ:" تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ" قُلْنَا: نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اس امت کو قبروں میں (عذاب میں) مبتلا کیا جائے گا، اگر تم لوگ مردہ کو دفن کرنا چھوڑ نہ دو تو میں اللہ پاک سے دعا کرتا کہ وہ تمہیں بھی عذاب قبر سنواتا جو میں سنتا ہوں، پھر ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگو، ہم نے عرض کیا ہم عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12398، ترقيم محمد عوامة 12153)
Hadith No.: 12154 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَشْكُرِيِّ ، الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَشْكُرِيِّ ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ , زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اللَّهُمَّ مَتِّعني بِزَوْجِي النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَبِأَبِي أَبِي سُفْيَانَ , وَبِأَخِي مُعَاوِيَةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّكِ قَدْ سَأَلْتِ اللَّهَ لِآجَالٍ مَضْرُوبَةٍ، وَأَيَّامٍ مَعْدُودَةٍ، وَأَرْزَاقٍ مَقْسُومَةٍ أَنْ يُعَجِّلَ شَيْئًا قَبْلَ أَجَلِهِ , وَأَنْ يُؤَخِّرَ شَيْئًا عَنْ أَجَلِهِ، وَلَوْ كُنْتِ سَأَلْتِ اللَّهَ أَنْ يُعِيذَكَ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ أَوْ عَذَابٍ فِي الْقَبْرِ كَانَ خَيْرًا وَأَفْضَلَ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ حضرت ام حبیبہ نے یوں دعا مانگی، اے اللہ! مجھے میرے شوہر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، میرے والد ابو سفیان اور میرے بھائی معاویہ سے فائدہ پہنچا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک تو نے اللہ سے ان تقدیروں کے بارے میں جو طے ہوچکی اور ان دنوں کے جو گنے جا چکے اور اس رزق کا جو تقسیم ہوچکا ہے سوال کیا ہے، کوئی بھی چیز اپنی تدبیر سے نہ پہلے ہوگی، نہ مؤخر ہوگی، اگر تو اللہ تعالیٰ سے عذاب جہنم سے نجات اور عذاب قبر سے نجات کا سوال کرتی تو وہ زیادہ بہتر اور افضل ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12399]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12399، ترقيم محمد عوامة 12154)
Hadith No.: 12155 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، عُثْمَانَ الشَّحَّامِ ، مُسْلِمِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عُثْمَانَ الشَّحَّامِ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ كَانَ يَدْعُو فِي أَثَرِ الصَّلَاةِ:" اللَّهُمَّ إنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ , وَالْفَقْرِ , وَعَذَابِ الْقَبْرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسلم بن ابی بکرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے بعد یوں دعا فرماتے: اے اللہ! میں کفر، فقر اور عذاب قبر سے پناہ مانگتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12400]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12400، ترقيم محمد عوامة 12155)
Hadith No.: 12156 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، إسْرَائِيلَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَتَعَوَّذُ بِاللَّهِ مِنَ الْجُبْنِ , وَالْبُخْلِ , وَعَذَابِ الْقَبْرِ , وَفِتْنَةِ الصَّدْرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بزدلی، بخل، عذاب قبر اور دل کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12401]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12401، ترقيم محمد عوامة 12156)
Hadith No.: 12157 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ابْنُ نُمَيْرٍ ، الْأَعْمَشِ ، الْمِنْهَالِ ، زَاذَانَ ، الْبَرَاءِ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَ ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْهَالِ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ , فَانْتَهَيْنَا إلَى الْقَبْرِ , وَلَمَّا يُلْحَدْ، وَجَلَسَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ كَأَنَّمَا عَلَى رُءُوسِنَا الطَّيْرُ، وَفِي يَدِهِ عُودٌ يَنْكُتُ بِهِ فِي الْأَرْضِ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ: " اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء فرماتے ہیں کہ ہم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک انصاری کے جنازے پر گئے، جب ہم قبرستان پہنچے اور لحد ابھی تک تیار نہ ہوئی تھی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما ہوئے ہم بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اردگرد اس طرح بیٹھ گئے جس طرح ہمارے سروں پر پرندے ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ مبارک میں ایک لکڑی تھی جس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زمین کو کرید رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور فرمایا: عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12402]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12402، ترقيم محمد عوامة 12157)
Hadith No.: 12158 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَاصِمِ ، أَبِي عُثْمَانَ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمِ عن أَبِي عُثْمَانَ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، قَالَ: لَا أَقُولُ لَكُمْ إلَّا مَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " اللَّهُمَّ إنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ , وَالْكَسَلِ , وَالْجُبْنِ , وَالْبُخْلِ , وَعَذَابِ الْقَبْرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں تمہارے سامنے بیان نہیں کرتا مگر جو میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں، عاجزی، سستی، بزدلی، بخل اور عذاب قبر سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12404]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12404، ترقيم محمد عوامة 12158)
Hadith No.: 12159 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرٍ ، أُمِّ مُبَشِّرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا فِي حَائِطٍ مِنْ حَوَائِطِ بَنِي النَّجَّارِ, فِيهِ قُبُورٌ مِنْهُمْ , قَدْ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ. قَالَ: فَخَرَجَ , فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: " أَسْتَعِيذُ بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: وَلِلْقَبْرِ عَذَابٌ؟ قَالَ:" إنَّهُمْ لَيُعَذَّبُونَ فِي قُبُورِهِمْ عَذَابًا تَسْمَعُهُ الْبَهَائِمُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام مبشر فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اس وقت میں بنو نجار کی دیواروں میں سے ایک دیوار کے پاس تھی جس میں زمانہ جاہلیت کے لوگوں کی قبریں تھیں، (جو زمانہ جاہلیت میں انتقال کرچکے تھے) فرماتی ہیں کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکلے میں نے سنا آپ فرما رہے تھے، لوگو! عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگو، میں نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول! قبر میں عذاب بھی ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک ان کو قبروں میں عذاب دیا جاتا ہے جس کو تمام جانور سنتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12405]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12405، ترقيم محمد عوامة 12159)
Hadith No.: 12160 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، شُعْبَةَ ، عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، أَبِيهِ ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، أَبِي أَيُّوبَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ صَوْتًا حِينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ:" هَذِهِ أَصْوَاتُ الْيَهُودِ تُعَذَّبُ فِي قُبُورِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ایوب فرماتے ہیں کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غروب آفتاب کے وقت ایک (چیخ کی) آواز سنی تو فرمایا: یہ یہودیوں کے (چیخنے کی) آواز ہے جن کو قبروں میں عذاب ہو رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12406]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12406، ترقيم محمد عوامة 12160)
Hadith No.: 12161 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، هِشَامٍ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَتَعَوَّذُ مِنَ الْجُبْنِ , وَالْبُخْلِ , وَفِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ , وَعَذَابِ الْقَبْرِ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بزدلی، بخل، زندگی اور موت کے فتنوں سے اور عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12407]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12407، ترقيم محمد عوامة 12161)
Hadith No.: 12162 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَفَّانُ ، وُهَيْبٌ ، مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، أُمِّ خَالِدٍ بِنْتِ خَالِدٍ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ أُمِّ خَالِدٍ بِنْتِ خَالِدٍ ، أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَتَعَوَّذُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام خالد بنت خالد فرماتی ہیں کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عذاب قبر سے پناہ مانگتے ہوئے سنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12408]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12408، ترقيم محمد عوامة 12162)
Hadith No.: 12163 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو أُسَامَةَ ، هِشَامٍ ، فَاطِمَةَ ، أَسْمَاءَ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَاءَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" وَقَدْ أُوحِيَ إلَيَّ أَنَّكُمْ تُفْتَنُونَ فِي الْقُبُورِ مثل أَوْ قَرِيبًا مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، ثُمَّ يُؤْتَى أَحَدُكُمْ فَيُقَالُ لَهُ: مَا عِلْمُكَ بِهَذَا الرَّجُلِ؟ قَالَ: فَأَمَّا الْمُؤْمِنُ فَيَقُولُ: مُحَمَّدٌ , هُوَ رَسُولُ اللَّهِ جَاءَنَا بِالْبَيِّنَاتِ , وَالْهُدَى فَأَجَبْنَا , وَاتَّبَعنا، فَيُقَالُ: نَمْ صَالِحًا , فَقَدْ عَلِمْنَا أَنَّكَ مُؤْمِنٌ بِاللَّهِ، وَأَمَّا الْمُنَافِقُ أَوِ الْمُرْتَابُ , لَا أَدْرِي أَيَّ ذَلِكَ قَالَتْ أَسْمَاءُ , فَيَقُولُ: لَا أَدْرِي سَمِعْتُ النَّاسَ قَالُوا قَوْلًا فَقُلْتُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسمائ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مرِی طرف وحی کی گئی ہے کہ بیشک تم لوگ قبروں میں آزمائے جاؤ گے (فتنہ میں مبتلا کئے جاؤ گے) اسی کے مثل یا مسیح دجال کے فتنہ کے قریب، پھر تم میں سے ایک کو لایا جائے گا اس کو کہا جائے گا، اس شخص کے بارے میں تو کیا جانتا ہے؟ فرمایا مؤمن شخص کہے گا، یہ محمد ہں ں، اللہ کے رسول ہیں، جو ہمارے پاس واضح دلائل اور ھدایت لے کر آئے ہم نے اس کو قبول کیا اور ان کی اتباع کی، اس کو کہا جائے گا امن و سلامتی سے سو جا ہمیں معلوم تھا کہ تو اللہ پر ایمان لانے والا ہے، بہر حال منافق اور شک کرنے والا، (کہے گا) مجھے نہیں معلوم یہ کون ہیں، حضرت اسمائ فرماتی ہیں وہ کہے گا، مجھے نہیں معلوم میں نے لوگوں کو ایک بات کہتے ہوئے سنا تو میں نے بھی وہ کہہ دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12409]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12409، ترقيم محمد عوامة 12163)
Hadith No.: 12164 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، مُجَاهِدًا ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا ، يُحَدِّثُ عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَبْرَيْنِ، فَقَالَ: " إنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ , وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ، أَمَّا أَحَدُهُمَا فَكَانَ يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَكَانَ لَا يَسْتَبْرِئُ مِنْ بَوْلِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ دو قبروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ان دونوں کو عذاب ہو رہا ہے، اور ان کو کسی بڑے کام کی وجہ سے عذاب نہیں ہو رہا، ان میں سے ایک چغل خور تھا اور دوسرا پیشاب کی چھینٹوں سے نہیں بچتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12410]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12410، ترقيم محمد عوامة 12164)
Hadith No.: 12165 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشِ ، زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ حَسَنَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ حَسَنَةَ ، قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِ جَالِسَيْنِ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ دَرَقَةٌ أَوْ شَبَهُهَا , فَاسْتَتَرَ بِهَا , ثُمَّ بَالَ وَهُوَ جَالِسٌ , فَقُلْنَا: تَبُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَمَا تَبُولُ الْمَرْأَةُ! قَالَ: فَجَاءَنَا فَقَالَ: " أَوَمَا عَلِمْتُمْ مَا أَصَابَ صَاحِبَ بَنِي إسْرَائِيلَ، كَانَ الرَّجُلُ مِنْهُمْ إذَا أَصَابَهُ الشَّيْءُ مِنَ الْبَوْلِ قَرَضَهُ بِالْمِقْرَاضِ، فَنَهَاهُمْ عَنْ ذَلِكَ , فَعُذِّبَ فِي قَبْرِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن حسنہ فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت عمرو بن العاص بیٹھے ہوئے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چمڑہ کی ڈھال یا اس کے مشابہ کوئی چیز تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پردہ فرمایا اور بیٹھ کر قضائے حاجت کی، ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو اس طرح (چھپ کر) قضائے حاجت فرمائی ہے جس طرح عورت کرتی ہے! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: کیا تمہیں نہیں معلوم بنی اسرائیل کے صاحب پر کیا گذری؟ ان میں سے کسی شخص کے کپڑوں کو اگر پیشاب کا قطرہ لگ جاتا تو وہ اس کو قینچی سے کاٹ دیتا، پس ان کو روکا اس سے تو ان کو قبر میں عذاب ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12412]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12412، ترقيم محمد عوامة 12165)
Hadith No.: 12166 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، سَعْدٍ
حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ سَعْدٍ ، أَنَّهُ قَالَ لِبَنِيهِ:" يَا بَنِيَّ، تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ بِكَلِمَاتٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ بِهِنَّ، فَذَكَرَ عَذَابَ الْقَبْرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد سے مروی ہے کہ حضرت سعد نے اپنے بیٹے کو فرمایا: اے بیٹے! ان کلمات سے اللہ سے پناہ مانگو جن سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پناہ مانگتے تھے، پھر آپ نے عذاب قبر کا ذکر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12413]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12413، ترقيم محمد عوامة 12166)
Hadith No.: 12167 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، سَعْدٍ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ , عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ سَعْدٍ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مِثْلَهُ.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد سے اسی کے مثل منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12414]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12414، ترقيم محمد عوامة 12167)