☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کافر یا قیدی ایک بار شھادت کا اقرار کرے اور پھر فوت ہو جائے تو کیا اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← کافر یا قیدی ایک بار شھادت کا اقرار کرے اور پھر فوت ہو جائے تو کیا اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 11991 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أَصْحَابِهِ عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي السَّبِيِّ يُسْبَى مِنْ أَرْضِ الْعَدُوِّ , قَالَ:" إذَا أَقَرَّ بِالتَّوْحِيدِ وَالسَّجْدَتَيْنِ صُلِّيَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے دریافت کیا گیا جس قیدی کو دشمن کی زمین سے پکڑا کیا گیا ہو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا اگر وہ توحید اور شہادتین کا اقرار کرتا ہو تو اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12231]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12231، ترقيم محمد عوامة 11991)
حدیث نمبر: 11992 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ خَيْثَمَةَ، قَالَ: " إذْ صَلَّى مَرَّةً صُلِّيَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ جب اس نے ایک بار نماز ادا کی ہو تو اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12232، ترقيم محمد عوامة 11992)
حدیث نمبر: 11993 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا قَالَ: لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ صُلِّيَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب وہ لا الہ الا اللہ پڑھ لے تو اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12233، ترقيم محمد عوامة 11993)
حدیث نمبر: 11994 مصنف ابن ابی شیبہ
شَرِيكٌ ، عبد اللَّهِ بْنِ عِيسَى ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عبد اللَّهِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ شَابٌّ يَهُودِيٌّ يَخْدُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرِضَ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُهُ، فَقَالَ:" أَفَتَشْهَدُ أَنْ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟" قَالَ: فَجَعَلَ يَنْظُرُ إلَى أَبِيهِ، فَقَالَ: قُلْ كَمَا يَقُولُ لَكَ مُحَمَّدٌ، قَالَ: ثُمَّ مَاتَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک یہودی نوجوان تھا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا وہ بیمار ہوگیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی عیادت کے لیے تشریف لائے اور فرمایا: کیا تو گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس یہودی نے اپنے باپ کی طرف دیکھا اس کے والد نے کہا اسی طرح کہو جیسا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ رہے ہیں، اس نے اسی طرح کہا اور اس کا انتقال ہوگیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اپنے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12234]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12234، ترقيم محمد عوامة 11994)
حدیث نمبر: 11995 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سَهْلٍ السَّرَّاجِ، قال: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ، سُئِلَ عَنْ قَوْمٍ أَقْبَلُوا بِسَبْيٍ فَكَانُوا إِذَا أَمَرُوهُمْ أَنْ يُصَلُّوا صَلُّوا , وَإِذَا لَمْ يَأْمُرُوهُمْ لَمْ يُصَلُّوا , فَمَاتَ رَجُلٌ مِنْهُمْ، فَقَالَ:" تَبَيَّنَ لَكُمْ أَنَّهُ مِنْ أَصْحَابِ الْجَحِيمِ" فَقَالُوا: لَا مَا تَبَيَّنَ لَنَا قَالَ:" اغْسِلُوهُ , وَكَفِّنُوهُ , وَحَنِّطُوهُ , وَصَلُّوا عَلَيْهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سھل بن سراج فرماتے ہیں کہ محمد بن سیرین سے سوال کیا گیا کہ کچھ لوگ تیری بنا کر لائے گئے۔ ان کی حالت پر کہی کہ اگر انہیں نماز کا کہا جاتا تو نماز پڑھتے، اگر نہ کہا جاتا تو نہ پڑھتے۔ ان میں سے ایک شخص کا انتقال ہوگیا ہے، لیکن اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی؟ فرمایا کیا تم پر ظاہر ہوگیا ہے کہ یہ جہنمی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا نہیں تو فرمایا اس کو غسل دو، کفن پہناؤ، خوشبو لگاؤ اور اس کی نماز جنازہ ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12235]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12235، ترقيم محمد عوامة 11995)
حدیث نمبر: 11996 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أبي عَبْدِ اللَّهِ الشَّقَرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ عندَ الشَّعْبِيِّ: إنِّي أَجْلِبُ الرَّقِيقَ , فَيَمُوتُ بَعْضُهُمْ , أَفَأُصَلِّي عَلَيْهِ؟ فَقَالَ:" إنْ صَلَّى فَصَلِّ عَلَيْهِ , وَإِنْ لَمْ يُصَلِّ فَلَا تُصَلِّ عَلَيْهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایک شخص نے حضرت شعبی سے عرض کیا میں غلاموں کو جمع کرتا ہوں ان میں سے کوئی مرجاتا ہے تو کیا میں اس کی نماز جنازہ ادا کروں؟ آپ نے فرمایا اگر وہ نماز ادا کرتا ہو اس کی نماز جنازہ ادا کرو وگرنہ مت ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12236]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12236، ترقيم محمد عوامة 11996)
حدیث نمبر: 11997 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " إذَا تَشَهَّدَ الْكَافِرُ وَهُوَ فِي السُّوقِ صُلِّيَ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر کافر حالت نزع میں شھادت کا اقرار کرے تو اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12237]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12237، ترقيم محمد عوامة 11997)