☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب قبروں کے پاس سے گزرے تو ان کو سلام کرے، اور کچھ حضرات نے اس میں رخصت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← جب قبروں کے پاس سے گزرے تو ان کو سلام کرے، اور کچھ حضرات نے اس میں رخصت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 11904 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ زَاذَانَ، قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ إذَا دَخَلَ الْمَقَابِرَ , قَالَ: السَّلَامُ عَلَى مَنْ فِي هَذِهِ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ، أَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ , وَنَحْنُ لَكُمْ تَبَعٌ , وَإِنَّا بِكُمْ لَلَاحِقُونَ , وَإِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إلَيْهِ رَاجِعُونَ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زاذان فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ کسی قبرستان میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے۔ اس جگہ کے مومنوں اور مسلمانوں تم پر سلامتی ہو، تم پہلے چلے گئے ہم تمہارے بعد آئیں گے اور تم سے مل جائیں گے۔ ہم سب اللہ کے لیے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12140، ترقيم محمد عوامة 11904)
حدیث نمبر: 11905 مصنف ابن ابی شیبہ
سَلْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَجْلَحِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَرِيكٍ، عَنْ جُنْدُبٍ الْأَزْدِيِّ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ سَلْمَانَ إلَى الْحِيرَةِ حَتَّى إذَا انْتَهَيْنَا إلَى الْقُبُورِ , الْتَفَتَ عَنْ يَمِينِهِ فَقَالَ:" السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ , أَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ , وَنَحْنُ لَكُمْ تَبَعٌ , وَإِنَّا عَلَى آثَارِكُمْ وَارِدُونَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جندب الازدی فرماتے ہیں کہ میں حضرت سلمان کے ساتھ حیرہ کی طرف گیا جب ہم قبرستان پہنچے تو آپ اپنی داہنی جانب متوجہ ہوئے اور دعا پڑھی: اس جگہ کے مومن مردوں اور عورتوں! تم پر سلامتی ہو، تم پہلے چلے گئے ہم بعد میں آئیں گے اور تمہارے نشان قدم پر چلتے ہوئے آئیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12141]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12141، ترقيم محمد عوامة 11905)
حدیث نمبر: 11906 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ خَيْثَمَةَ، وَالْمُسَيِّبِ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ وہ (صحابہ کرام) قبروں کو سلام کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12142]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12142، ترقيم محمد عوامة 11906)
حدیث نمبر: 11907 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " لَا أَعْلَمُ بَأْسًا أَنْ يَأْتِيَ الرَّجُلُ الْقَبْرَ يُسَلِّمُ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ کوئی شخص قبر پر آئے اور اس کو سلام کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12144]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12144، ترقيم محمد عوامة 11907)
حدیث نمبر: 11908 مصنف ابن ابی شیبہ
سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ: أَنَّهُ رَأَى سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، لَا يَمُرُّ بِلَيْلٍ وَلَا نَهَارٍ بِقَبْرٍ إلَّا سَلَّمَ عَلَيْهِ , وَنَحْنُ مُسَافِرُونَ مَعَهُ يَقُولُ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ. فَقُلْتُ لَهُ فِي ذَلِكَ , فَأَخْبَرَنِيهِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَانَ يَصْنَعُ ذَلِكَ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن عقبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سلام بن عبد اللہ کو دیکھا دن ہو یا رات وہ جس قبر کے پاس سے بھی گزرتے تو اسکو سلام کرتے، اور ہم آپ کے ساتھ سفر کر رہے تھے، آپ فرماتے السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ میں نے آپ سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ تو مجھے اس کے بارے میں بتلایا کہ ان کے والد صاحب اس طرح کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12145]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12145، ترقيم محمد عوامة 11908)
حدیث نمبر: 11909 مصنف ابن ابی شیبہ
مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، سُفْيَانُ ، عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُهُمْ إذَا خَرَجُوا إلَى الْمَقَابِرِ، فَكَانَ قَائِلُهُمْ يَقُولُ:" السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ , وَإِنَّا إنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لَلَاحِقُونَ، أَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ , وَنَحْنُ لَكُمْ تَبَعٌ، وَنَسْأَلُ اللَّهَ لَنَا وَلَكُمُ الْعَافِيَةَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام کو تعلیم دی تھی کہ جب وہ قبرستان جائیں تو یوں کہیں: اس جگہ کے مومن اور مسلم لوگو! تم پر سلامتی ہو، اگر اللہ نے چاہا تو ہم تمہارے ساتھ آ ملنے والے ہیں، تم پہلے گئے ہم بعد میں آئیں گے، ہم اللہ سے اپنے لیے اور تمہارے لیے عافیت کا سوال کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12146]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12146، ترقيم محمد عوامة 11909)
حدیث نمبر: 11910 مصنف ابن ابی شیبہ
عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ قُرَّةَ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَانَ يَرْجِعُ مِنْ ضَيْعَتِهِ فَيَمُرُّ بِقُبُورِ الشُّهَدَاءِ، فَيَقُولُ:" السَّلَامُ عَلَيْكُمْ , وَإِنَّا بِكُمْ لَلَاحِقُونَ" ثُمَّ يَقُولُ لِأَصْحَابِهِ:" أَلَا تُسَلِّمُونَ عَلَى الشُّهَدَاءِ , فَيَرُدُّونَ عَلَيْكُمْ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب وہ ضیعہ (گاؤں) سے واپس آئے تو شھداء کی قبروں کے پاس سے گزرے تو کہنے لگے۔ السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَإِنَّا بِکُمْ لَلاَحِقُونَ پھر اپنے ساتھیوں سے فرمایا: تم نے شہداء کو سلام کیوں نہ کیا تاکہ وہ تمہیں جواب دیتے؟۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12147]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12147، ترقيم محمد عوامة 11910)
حدیث نمبر: 11911 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الْحَسَنِ الْجَارِي، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ الْجَارِي، قَالَ: قَالَ لِي أَبُو هُرَيْرَةَ :" يَا عَبْدَ اللَّهِ , إذَا مَرَرْتَ بِالْقُبُورِ قَدْ كُنْتَ تَعْرِفُهُمْ , فَقُلْ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَصْحَابَ الْقُبُورِ، وَإِذَا مَرَرْتُ بِالْقُبُورِ لَا تَعْرِفُهُمْ , فَقُلْ: السَّلَامُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن سعد الجاری فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے عبد اللہ! جب تم کسی ایسی قبر کے پاس سے گزرو جس کو تم جانتے ہو تو یوں کہو: السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ أَصْحَابَ الْقُبُورِ اور جب کسی ایسی قبر پر گزر ہو جس کو تم نہیں جانتے تو یوں کہو: السَّلاَمُ عَلَی الْمُسْلِمِینَ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12148]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12148، ترقيم محمد عوامة 11911)
حدیث نمبر: 11912 مصنف ابن ابی شیبہ
هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، الْحُكْمُ بْنُ فُضَيْلٍ ، يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَتِيكِ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَبِي مُوَيْهِبَةَ
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، ثَنَا الْحُكْمُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ عَتِيكِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِي مُوَيْهِبَةَ , مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أُمِرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَخْرُجَ إلَى الْبَقِيعِ , فَيُصَلِّيَ عَلَيْهِمْ , أَوْ يُسَلِّمَ عَلَيْهِمْ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مویھبہ جو رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غلام تھے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ آپ جنت البقیع جائیں اور مردوں پر نماز پڑھیں یا ان پر سلام پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12149]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12149، ترقيم محمد عوامة 11912)