☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قبر کو کوہان نما بنایا جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← قبر کو کوہان نما بنایا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 11854 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ , وَسَالِمٍ , وَالْقَاسِمِ , قَالُوا:" كَانَ قَبْرُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ جُثًا قِبْلَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر، حضرت سالم اور حضرت قاسم فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک، حضرت صدیق اکبر، اور حضرت عمر کی قبر مبارک قبلہ کی طرف جھکی ہوئی (قبلہ رخ) تھیں اور ان پر اینٹیں گاڑ دی گئی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12088، ترقيم محمد عوامة 11854)
حدیث نمبر: 11855 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " رَأَيْتُ قُبُورَ شُهَدَاءِ أَحَدٍ قِبْلَةً قَدْ بُنِيَ عَلَيْهَا النُّصَبَاءُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ میں نے شہداء کی قبروں کو دیکھا جو جھکی ہوئی تھیں اور ان پر (عمدہ قسم کی) گھاس اگی ہوئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12089، ترقيم محمد عوامة 11855)
حدیث نمبر: 11856 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ سُفْيَانَ التَّمَّارِ، قَالَ: دَخَلَتِ الْبَيْتَ الَّذِي فِيهِ قَبْرُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" فَرَأَيْتُ قَبْرَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَبْرَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ مُسَنَّمَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان التمار فرماتے ہیں کہ میں اس مکان میں داخل ہوا جس میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر مبارک ہے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک اور حضرت ابوبکر صدیق، اور حضرت عمر کی قبر کو دیکھا وہ کوہان نما تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12090]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12090، ترقيم محمد عوامة 11856)
حدیث نمبر: 11857 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ شَيْبَةَ، عَنْ أَبِي نَعَامَةَ، قَالَ : شَهِدْتُ مَعَ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ جِنَازَةً , فَقَالَ: جَمْهِرُوهُ جَمْهِرُوهُ، يَعني سَنِّمُوهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابی نعامہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت موسیٰ بن طلحہ کے ساتھ ایک جنازے میں شریک ہوا آپ نے (جنازے کے بعد) فرمایا اس کی قبر اٹھی ہوئی کوہان نما بناؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12091، ترقيم محمد عوامة 11857)
حدیث نمبر: 11858 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " رَأَيْتُ قُبُورَ شُهَدَاءِ أُحُدٍ جُثًا مُسَنَّمَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت امام شعبی فرماتے ہیں کہ میں شہداء احد کی قبریں دیکھی وہ جھکی ہوئیں کوہان نما تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12092، ترقيم محمد عوامة 11858)
حدیث نمبر: 11859 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: ثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ رَجُلٍ، قَالَ: " رَأَيْتُ قَبْرَ ابْنِ عُمَرَ بَعْدَمَا دُفِنَ بِأَيَّامٍ مُسَنَّمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن عثمان ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دفن کرنے کے کچھ دنوں بعد ان کی قبر کو دیکھا تو وہ اٹھی ہوئی کوہان نما تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12093، ترقيم محمد عوامة 11859)