☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات فرماتے ہیں عورت کی میت کو امام کے قریب رکھا جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← بعض حضرات فرماتے ہیں عورت کی میت کو امام کے قریب رکھا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 11696 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ سَالِمٍ، وَالْقَاسِمِ، قَالَا: " النِّسَاءُ مِمَّا يَلِي الْإِمَامَ وَالرِّجَالُ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم اور حضرت قاسم فرماتے ہیں عورت کی میت کو امام کے قریب اور مردوں کے جنازے کو قبلہ کے قریب رکھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11923]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11923، ترقيم محمد عوامة 11696)
حدیث نمبر: 11697 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" الرِّجَالُ بَيْنَ يَدَيِ النِّسَاءِ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں مردوں کی میت کو عورتوں کے سامنے رکھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11924]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11924، ترقيم محمد عوامة 11697)
حدیث نمبر: 11698 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ بَكْرٍ، قال: كَانَ مَسْلَمَةُ بْنُ مَخْلَدٍ بِمِصْر قَالَ: فَجَاءُونَا بِرِجَالٍ وَنِسَاءٍ، فجعلوا لَا يَدْرُونَ كَيْفَ يَصْنَعُونَ؟ فَقَالَ مَسْلَمَةُ: " سُنَّتُكُمْ فِي الْمَوْتِ , سُنَّتُكُمْ فِي الْحَيَاةِ" قَالَ:" فَجُعِلَ النِّسَاءُ مِمَّا يَلِي الْإِمَامَ , وَالرِّجَالُ أَمَامَ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ حضرت مسلمہ بن مخلد مصر میں تھے، ہمارے پاس مرد اور عورتیں (ان کے جنازے) لائے گئے، ان لوگوں کو معلوم نہیں تھا کہ ان کو کیسے رکھ کر جنازہ ادا کیا جائے۔ حضرت مسلمہ نے فرمایا تمہارے مرنے کا طریقہ تمہاری زندگی کے طریقہ کی طرح ہے۔ انہوں نے عورتوں کے جنازے کو امام کے قریب اور مردوں کو ان کے آگے رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11925]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11925، ترقيم محمد عوامة 11698)