☽ 10 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يكبر على الجنازة خمسا
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجنائز← من كان يكبر على الجنازة خمسا
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 8
Hadith No.: 11566 Musannaf Ibn Abi Shaibah
زَيْدِ بْنِ أَرَقْمَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرَقْمَ ،" أَنَّهُ صَلَّى عَلَى مَيِّتٍ فَكَبَّرَ عَلَيْهِ خَمْسًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کی نماز جنازہ میں پانچ تکبیرات پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11789]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11789، ترقيم محمد عوامة 11566)
Hadith No.: 11567 Musannaf Ibn Abi Shaibah
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، زَيْدٌ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ:" كَانَ زَيْدٌ يُكَبِّرُ عَلَى جَنَائِزِنَا، وَأَنَّهُ كَبَّرَ عَلَى جِنَازَةٍ خَمْسًا" فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت زید ہمارے جنازوں پر چار تکبیریں پڑھا کرتے تھے، پھر انہوں نے ایک جنازے پر پانچ تکبیریں پڑھیں۔ ہم نے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (اسی طرح) تکبیریں پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11790]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11790، ترقيم محمد عوامة 11567)
Hadith No.: 11568 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، وَالْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْمِنْهَالِ، عَنْ زَاذَانَ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ ، " كَبَّرَ عَلَى رَجُلٍ مِنْ بَنِي أَسَدٍ خَمْسًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بلعدان کے ایک شخص کی نماز جنازہ میں پانچ تکبیریں پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11791]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11791، ترقيم محمد عوامة 11568)
Hadith No.: 11569 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ، أَنَّهُ قَدِمَ مِنَ الشَّامِ، فَقَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ:" إنِّي رَأَيْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ وَأَصْحَابَهُ بِالشَّامِ يُكَبِّرُونَ عَلَى الْجَنَائِزِ خَمْسًا، فَوَقِّتْهَا لَنَا وَقْتَهَا نُتَابِعُكُمْ عَلَيْهِ" قَالَ: فَأَطْرَقَ عَبْدُ اللَّهِ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ: " كَبِّرُوا مَا كَبَّرَ إمَامُكُمْ لَا وَقْتَ وَلَا عَدَدَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ بن قیس فرماتے ہیں کہ میں شام سے واپس آیا تو میں نے حضرت عبد اللہ سے کہا: میں نے شام میں حضرت معاذ بن جبل اور ان کے ساتھیوں کو دیکھا وہ نماز جنازہ میں پانچ تکبیریں پڑھتے ہیں۔ ہمارے لیے ایک عدد مقرر کردیں تاکہ ہم اس کی اتباع کریں۔ آپ تھوڑی دیر سر جھکا کر خاموش رہے پھر فرمایا: جتنی تمہارا امام تکبیریں کہے تم بھی اتنی تکبیریں کہو کوئی عدد مقرر نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11792]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11792، ترقيم محمد عوامة 11569)
Hadith No.: 11570 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ ، يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ ، مَوْلًى لِحُذَيْفَةَ ، حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ عَنْ مَوْلًى لِحُذَيْفَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ،" أَنَّهُ كَبَّرَ عَلَى جِنَازَةٍ خَمْسًا
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے غلام فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ جنازے پر پانچ تکبیریں پڑھیں۔ حضرت وکیع کے علاوہ سب راوی اس بات کا بھی اضافہ فرماتے ہیں کہ پھر انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11793]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11793، ترقيم محمد عوامة 11570)
Hadith No.: 11571 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ كَاتِبٍ لِعَلِيٍّ،" أَنَّ عَلِيًّا كَبَّرَ عَلَى جِنَازَةٍ خَمْسًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک جنازہ پر پانچ تکبیرات پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11795]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11795، ترقيم محمد عوامة 11571)
Hadith No.: 11572 Musannaf Ibn Abi Shaibah
زَيْدِ بْنِ أَرَقْمَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ النُّعْمَانِ، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ زَيْدِ بْنِ أَرَقْمَ عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ عَلَيْهَا خَمْسًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ایوب بن نعمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی آپ نے اس میں پانچ تکبیریں پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11796]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11796، ترقيم محمد عوامة 11572)
Hadith No.: 11573 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ سَلْعٍ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ، قَالَ:" كَانَ عَلِيٌّ يُكَبِّرُ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ سِتًّا، وَعَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسًا، وَعَلَى سَائِرِ النَّاسِ أَرْبَعًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ اصحاب بدر کے جنازے میں چھ تکبیریں پڑھتے، دوسرے صحابہ کرام کے جنازوں میں پانچ تکبیریں پڑھتے اور عام لوگوں کی نماز جنازہ میں چار تکبیریں پڑھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11797]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11797، ترقيم محمد عوامة 11573)