☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
میت پر نوحہ کرنے (چیخ وپکار) اور گریبان چاک کرنے سے منع کیا گیا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← میت پر نوحہ کرنے (چیخ وپکار) اور گریبان چاک کرنے سے منع کیا گیا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 11456 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ ، مَسْرُوقٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَطَمَ الْخُدُودَ , وَشَقَّ الْجُيُوبَ , وَدَعَا بِدُعَاءِ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ."
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ ہم میں سے نہیں جو گالوں پر طمانچے مارے، اور گریبان چاک کرے اور جاہلیت کی طرح (جاہلوں کی طرح) پکارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11677]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11677، ترقيم محمد عوامة 11456)
حدیث نمبر: 11457 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانَ ، زُبَيْدٍ ، إبْرَاهِيمَ ، مَسْرُوقٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ , قَالَ: " لَيْسَ مِنَّا مَنْ ضَرَبَ الْخُدُودَ , وَشَقَّ الْجُيُوبَ , وَدَعَا بِدَعْوَى أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا: وہ ہم میں سے نہیں جو چہروں پر مارے، گریبان چاک کرے اور جاہلوں کی طرح پکارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11678، ترقيم محمد عوامة 11457)
حدیث نمبر: 11458 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي مُوسَى
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ عِيَاضٍ الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: لَمَّا أُغْمِيَ عَلَى أَبِي مُوسَى صَاحَتِ امْرَأَتُهُ، فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ: مَا عَلِمْتِ مَا قُلْتُ لَكِ؟ قَالَ: فَلَمَّا مَاتَ لَمْ تَصِحْ عَلَيْهِ، فَقُلْنَا: مَا قَالَ لَكِ؟ قَالَتْ: قَالَ: " لَيْسَ مِنَّا مَنْ خَرَقَ , أَوْ حَلَقَ , أَوْ سَلَقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عیاض اشعری فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو موسیٰ پر غشی طاری ہوئی تو ان کی اہلیہ نے چیخنا شروع کردیا، جب ان کو افاقہ ہوا تو انہوں نے اپنی اہلیہ سے فرمایا کیا تمہیں نہیں معلوم میں نے آپ سے کیا کہا تھا؟ فرماتی ہیں پھر جب ان کا انتقال ہوا تو اس نے ان پر واویلا نہیں کیا، ہم نے عرض کیا ابو موسیٰ نے آپ سے کیا کہا تھا؟ اہلیہ نے فرمایا انہوں نے کہا تھا وہ ہم میں سے نہیں جو گلے پر (چہرے پر) مارے، یا گریبان چاک کرے یا چیخے چلائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11679]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11679، ترقيم محمد عوامة 11458)
حدیث نمبر: 11459 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، إبْرَاهِيمَ ، سَهْمِ بْنِ مِنْجَابٍ ، الْقَرْثَعِ الضَّبِّيِّ ، أَبُو مُوسَى
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنْ سَهْمِ بْنِ مِنْجَابٍ ، عَنِ الْقَرْثَعِ الضَّبِّيِّ ، قَالَ: لَمَّا ثَقُلَ أَبُو مُوسَى صَاحَتْ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ، فَقَالَ لَهَا: أَمَا عَلِمْتِ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: بَلَى، ثُمَّ سَكَتَتْ، فَقِيلَ لَهَا: بَعْدُ أَيُّ شَيْءٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: فَقَالَتْ:" إنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ مَنْ حَلَقَ , وَخَرَقَ , وَسَلَقَ."
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قرثع فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو موسیٰ پر زندگی ثقیل ہوگئی تو ان کی اہلیہ نے چیخنا شروع کردیا۔ انہوں نے ان سے فرمایا کیا تجھے نہیں معلوم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا فرمایا ہے؟ کہا کیوں نہیں پھر خاموش ہوگئی۔ بعد میں ان سے پوچھا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا فرمایا تھا۔ انہوں نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے اس پر جو گریبان چاک کرے، گلے یا چہرے پر مارے اور چیخے اور چلائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11680، ترقيم محمد عوامة 11459)
حدیث نمبر: 11460 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، قَالَ: لَمَّا مَاتَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَاجْتَمَعْنَ نِسْوَةُ بَنِي الْمُغِيرَةِ يَبْكِينَ عَلَيْهِ، فَقِيلَ لِعُمَرَ: أَرْسِلْ إلَيْهِنَّ فَانْهَهُنَّ لَا يَبْلُغُكَ عنهُنَّ شَيْءٌ تَكْرَهُهُ , قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ : " وَمَا عَلَيْهِنَّ أَنْ يُهْرِقْنَ مِنْ دُمُوعِهِنَّ عَلَى أَبِي سُلَيْمَانَ مَا لَمْ يَكُنْ نَقْعٌ أَوْ لَقْلَقَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ جب حضرت خالد بن ولید کا انتقال ہوا تو بنی مغیرہ کی عورتوں نے جمع ہو کر رونا شروع کردیا۔ لوگوں نے حضرت عمر سے عرض کیا۔ آپ ان کی طرف پیغام بھیجیں اور ان کو اس سے منع کریں کیا آپ تک ان کی طرف سے وہ چیز نہیں پہنچی جو ناپسندیدہ ہو! حضرت عمر نے فرمایا ان پر آنسو بہانے میں کوئی گناہ نہیں جو وہ ابو سلیمان پر بہا رہی ہیں جب تک کہ وہ اپنے سروں پر مٹی نہ ڈالیں اور بہت زیادہ چیخیں اور شور نہ مچائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11681، ترقيم محمد عوامة 11460)
حدیث نمبر: 11461 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، الْقَاسِمُ ، وَمَكْحُولٌ ، أَبِي أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: ثَنَا الْقَاسِمُ ، وَمَكْحُولٌ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ :" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ الْخَامِشَةَ وَجْهَهَا وَالشَّاقَّةَ جَيْبَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ سے مرویے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چہروں کو نوچنے والے اور گریبان چاک کرنے والوں پر لعنت فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11682]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11682، ترقيم محمد عوامة 11461)
حدیث نمبر: 11462 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، وَعَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَطَاءٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَعَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " نُهِيتُ عَنْ صَوْتٍ عندَ مُصِيبَةٍ، وَخَمْشِ وُجُوهٍ وَشَقِّ جُيُوبٍ وَرَنَّةِ شَيْطَانٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں مصیبت پر چیخنے، چہروں کو نوچنے، گریبان چاک کرنے اور شیطان کی طرح چیخنے چلانے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11683]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11683، ترقيم محمد عوامة 11462)
حدیث نمبر: 11463 مصنف ابن ابی شیبہ
إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، هُرَيْمٌ ، مُجَالِدٍ ، الشَّعْبِيِّ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ: ثَنَا هُرَيْمٌ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ مِنَّا مَنْ حَلَقَ وَسَلَقَ وَخَرَقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا: وہ ہم میں سے نہیں جو گریبان چاک کرے، چیخے چلائے اور چہروں، گالوں پر مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11684]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11684، ترقيم محمد عوامة 11463)