☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات نے عورتوں کو جنازے کے ساتھ جانے کی اجازت دی ہے اور ان کے چیخنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← بعض حضرات نے عورتوں کو جنازے کے ساتھ جانے کی اجازت دی ہے اور ان کے چیخنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 11411 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ :" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي جِنَازَةٍ، فَرَأَى عُمَرُ امْرَأَةً , فَصَاحَ بِهَا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعْهَا يَا عُمَرُ، فَإِنَّ الْعَيْنَ دَامِعَةٌ وَالنَّفْسَ مُصَابَةٌ وَالْعَهْدَ قَرِيبٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک جنازہ میں شریک تھے حضرت عمر نے ایک عورت کو دیکھا جو چیخ رہی تھی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر سے فرمایا: اے عمر چھوڑ دو بیشک آنکھیں اشک بار ہیں اور نفس غم میں مبتلا ہے اور عہد (وعدہ مقررہ) قریب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11631]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11631، ترقيم محمد عوامة 11411)
حدیث نمبر: 11412 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ جبار الطَّائِيِّ، قَالَ: شَهِدْتُ جِنَازَةَ أُمِّ مُصْعَبِ بْنِ الزُّبَيْرِ، وَفِيهَا ابْنُ عَبَّاسٍ، عَلَى أَتَانٍ لَهُ، فَمَرَّ وَأَحَادَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، وَابْنَ عُمَرَ، وَقَالَ: فَسَمِعُوا أَصْوَاتَ صَوَائِحَ قَالَ: قُلْتُ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ: يُصْنَعُ هَذَا وَأَنْتَ هَاهُنَا؟ قَالَ:" دَعنا مِنْكَ يَا جبار, فَإِنَّ اللَّهَ أَضْحَكَ وَأَبْكَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جبار الطائی فرماتے ہیں کہ میں حضرت ام مصعب بن زبیر کے جنازہ میں حاضر ہوا وہاں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بھی سفید گدھی پر سوار موجود تھے جس کو لگام پکڑ کر چلا جا رہا تھا۔ اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے تو انہوں نے چلانے اور چیخنے کی آواز سنی تو میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا یہاں پر یہ ہو رہا ہے اور آپ پھر بھی یہاں موجود ہیں؟ آپ نے فرمایا: اے جبارھم سے خود کو دور رکھو (ہم اس کے مکلف نہیں) بیشک اللہ تعالیٰ ہی ہنساتا ہے اور اللہ ہی رلاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11632]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11632، ترقيم محمد عوامة 11412)
حدیث نمبر: 11413 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: خَرَجَ فِي جِنَازَةٍ فَجَعَلُوا يَصِيحُونَ عَلَيْهَا فَرَجَعَ ثَابِتٌ، فَقَالَ لَهُ الْحَسَنُ:" نَدَعُ حَقًّا لِبَاطِلٍ" قَالَ:" فَمَضَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن ایک جنازے کے ساتھ نکلے تو اس میں چیخنے کی آوازیں تھی، حضرت ثابت لوٹے تو حضرت حسن نے ان سے کہا کیا آپ باطل کے لیے (کی وجہ سے) حق کو چھوڑ رہے ہیں؟ راوی کہتے ہیں (یہ سن کر) وہ جنازے کے ساتھ چل پڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11633]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11633، ترقيم محمد عوامة 11413)
حدیث نمبر: 11414 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ سَالِمًا وَالْقَاسِمَ يَمْشِيَانِ أَمَامَ الْجِنَازَةِ وَالنِّسَاءُ خَلْفَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ابی بکر فرماتے ہیں میں نے حضرت سالم اور حضرت قاسم کو دیکھا آپ جنازے کے آگے آگے چل رہے ہیں اور عورتیں جنازے کے پیچھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11634]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11634، ترقيم محمد عوامة 11414)