☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جنازے کی چارپائی اٹھاتے وقت کس جانب سے پہل کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← جنازے کی چارپائی اٹھاتے وقت کس جانب سے پہل کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 11393 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يَعْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ فِي جِنَازَةٍ , فَحَمَلُوا بِجَوَانِبِ السَّرِيرِ الْأَرْبَعِ، فَبَدَأَ بِالْمَيَامِنِ ثُمَّ تَنَحَّى عنهَا , فَكَانَ مِنْهَا بِمُزْجِرِ كَلْبٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہالازدی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو جنازہ میں دیکھا آپ نے چارپائی کے چاروں طرف سے اٹھایا اور داہنی جانب پہلے کندھا دیا پھر وہاں سے ہٹ کر الگ ہوگئے۔ قریب رہے زیادہ دور نہ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11613]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11613، ترقيم محمد عوامة 11393)
حدیث نمبر: 11394 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا تُبَالِي بِأَيِّ جَوَانِبِ السَّرِيرِ بَدَأْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ چارپائی کے جس مرضی جانب سے ابتداء کرو کوئی حرج نہیں ہے، [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11614]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11614، ترقيم محمد عوامة 11394)
حدیث نمبر: 11395 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ مِنْدَلٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي الْمُغِيرَةِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " إِنِ اسْتَطَعْتَ فَابْدَأْ بِالْقَائِمَةِ الَّتِي تَلِي يَدَ الْيُمْنَى ثُمَّ أَطِفْ بِالسَّرِيرِ، وإِلا فَكُنْ مِنْهُ قَرِيبًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عباس ارشاد فرماتے ہیں اگر استطاعت اور قدرت ہو تو چارپائی کے داہنی جانب (کے پائیوں) سے ابتداء کرے، پھر چارپائی کے قریب ہوجائے، وگرنہ اس کے قریب ہوجا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11615]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11615، ترقيم محمد عوامة 11395)
حدیث نمبر: 11396 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إيَاسٍ، قَالَ: رَأَيْتُ الْحَسَنَ " تَبِعَ جِنَازَةً فَحَمَلَ، فَوَضَعَ السَّرِيرَ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْسَرِ، فَحُوِّلَ , فَحَمَلَ مُقَدَّمَ السَّرِيرِ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ ثُمَّ تَأَخَّرَ , فَوَضَعَ مُؤَخِّرَ السَّرِيرِ عَلَى شِقِّهِ الأَيْمَنِ ثُمَّ تَحَوَّلَ فَوَضَعَ مُؤَخَّرَ السَّرِيرِ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْسَرِ، ثُمَّ خَلَّى عَنْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن ایاس فرماتے ہیں کہ میں حضرت حسن کو ایک جنازے کے پیچھے اس کو اٹھا کر جاتے دیکھا، آپ نے چار پائی اپنے بائیں کندھے پر رکھا، پھر پلٹے اور چارپائی کے اگلے حصہ کو اپنی داہنی کندھا پر رکھا، پھر پیچھے آئے اور چارپائی کے پچھلے حصے کو داہنی کندھا پر رکھا پھر دوبارہ پلٹے اور چارپائی کے پچھلے حصہ کو بائیں کندھے پر رکھا پھر اس کو (دوسروں کیلئے) چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11616]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11616، ترقيم محمد عوامة 11396)