☽ 10 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من رخص في الأذان بالجنازة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجنائز← من رخص في الأذان بالجنازة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 11329 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ ، خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ ، يَزِيدَ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عَمِّهِ يَزِيدَ بْنِ ثَابِتٍ ، وَكَانَ أَكْبَرَ مِنْ زَيْدٍ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا وَرَدْنَا الْبَقِيعَ إذَا هُوَ بِقَبْرٍ جَدِيدٍ فَسَأَلَ عنهُ، فَقَالُوا: فُلَانَةُ، فَعَرَفَهَا قَالَ: فَقَالَ:" أَفَلَا آذَنْتُمُونِي بِهَا" قَالُوا: كُنْتُ قَائِلًا صَائِمًا فَكَرِهْنَا أَنْ نُؤْذِنَكَ، فَقَالَ:" لَا تَفْعَلُوا، لَا أَعْرِفَنَّ مَا مَاتَ مِنْكُمْ مَيِّتٌ مَا دُمْتُ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ إلَّا آذَنْتُمُونِي بِهِ , فَإِنَّ صَلَاتِي عَلَيْهِ لَهُ رَحْمَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خارجہ بن زید انپے چچا حضرت یزید بن ثابت سے روایت کرتے ہیں وہ حضرت زید سے بڑے تھے، فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نکلے، جب ہم جنت البقیع میں آئے تو وہاں پر ایک نئی قبر تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں دریافت فرمایا: لوگوں نے عرض کیا فلاں عورت کی قبر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو پہچان لیا اور فرمایا: تم نے مجھے اس کی اطلاع کیوں نہ دی؟ لوگوں نے عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود فرمایا تھا اس لیے ہم نے آپ کو اطلاع دینا ناپسند سمجھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص فوت ہوجائے تو تم ہرگز اس کا اعلان مت کرو مگر مجھے اس کے بارے میں اطلاع دیدو۔ بیشک میرا اس پر نماز پڑھنا اسکے لیے رحمت کا باعث ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11547]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11547، ترقيم محمد عوامة 11329)
Hadith No.: 11330 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، أَنَّهُ كَانَ " لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يُؤْذِنَ الرَّجُلُ حَمِيمَهُ وَصَدِيقَهُ بِالْجِنَازَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں حضرت محمد اس بات مںْ کوئی حرج نہیں سمجھتے کہ آدمی جنازے کی اطلاع رشتہ داروں اور دوستوں کو کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11548]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11548، ترقيم محمد عوامة 11330)
Hadith No.: 11331 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، كَانَ يُؤْذِنُ بِالْجِنَازَةِ , فَيَمُرُّ بِالْمَسْجِدِ , فَيَقُولُ: عَبْدُ اللَّهِ دُعِيَ , فَأَجَابَ أَوْ أَمَةُ اللَّهِ دُعِيَتْ , فَأَجَابَتْ، فَلَا يَقُومُ مَعَهَا إلَّا الْقَلِيلُ مِنْهُمْ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عروہ سے مروی ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو ایک جنازے پر بلایا گیا تو وہ مسجد سے گذرے اور یوں فرما رہے تھے کہ اللہ کا بندہ بلایا گیا ہے پس اس نے قبول کیا، یا اللہ کی لونڈی بلائی گئی پس اس نے قبول کیا، پس ان کے ساتھ ان میں سے چند لوگ ہی کھڑے ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11549]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11549، ترقيم محمد عوامة 11331)
Hadith No.: 11332 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ، عَنْ أَبِيهِ، قال: كَانَ عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ صِدِّيقًا لِلرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ، فَلَمَّا ثَقُلَ، قَالَ عَمْرٌو لِأُمِّ وَلَدٍ لِلرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ: أَعْلِمِينِي إذَا مَاتَ، فَقَالَتْ: إنَّهُ قَالَ: " إذَا أَنَا مِتّ فَلَا تُشْعِرِي بِي أَحَدًا وَسُلُّونِي إلَى رَبِّي سَلًّا" قَالَ: فَبَاتَ عَمْرٌو عَلَى دَكَاكِينِ بَنِي ثَوْرٍ حَتَّى أَصْبَحَ فَشَهِدَهُ.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو حیان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمرو بن میمون حضرت ربیع بن خیثم کے دوست تھے، جب حضرت ربیع بن خیثم پر زندگی دشوار ہوگئی تو حضرت عمرو بن میمون نے ان کے ام ولد سے کہا جب وہ فوت ہوجائیں تو مجھے اطلاع دینا۔ انہوں نے عرض کیا کہ حضرت ربیع نے کہا ہے کہ جب میں مر جاؤں تو میرے بارے میں کسی کو خبر مت دینا اور مجھے خفیہ طور پر دفن کردینا۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عمرو بن میمون نے بنی ثور کے چبوترے پر رات گذاری یہاں تک کہ صبح ہوگی پھر وہ اس کے پاس حاضر ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11550]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11550، ترقيم محمد عوامة 11332)
Hadith No.: 11333 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ " لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يُؤْذِنَ بِالْمَيِّتِ صَدِيقَهُ" وَقَالَ:" إنَّمَا كَانُوا يَكْرَهُونَ نَعْيًا كَنَعْيِ الْجَاهِلِيَّةِ , أَنْعِي فُلَانًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حماد سے مروی ہے کہ حضرت ابراہیم اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے کہ مرنے کے بعد میت کے دوست کو اطلاع کی جائے۔ وہ فرماتے تھے کہ صحابہ کرام جاہلیت کی طرح اطلاع دینے کو ناپسند سمجھتے تھے کہ فلاں کو خبر دی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11551]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11551، ترقيم محمد عوامة 11333)
Hadith No.: 11334 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ النُّعْمَانِ، قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ إذَا دُعِيَ إلَى جِنَازَةٍ قَالَ:" إنَّا لَقَائِمُونَ , وَمَا يُصَلِّي عَلَى الْمَرْءِ إلَّا عَمَلُهُ"
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11552، ترقيم محمد عوامة 11334)
Hadith No.: 11335 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الْحِمْيَرِيُّ ، سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الْحِمْيَرِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُ فُقَرَاءَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ وَيَشْهَدُ جَنَائِزَهُمْ إذَا مَاتُوا قَالَ: فَتُوُفِّيَتِ امْرَأَةٌ مِنْ أَهْلِ الْعَوَالِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إذَا حَضَرَتْ فَآذِنُونِي بِهَا" قَالَ: فَأَتَوْهُ لِيُؤْذِنُوهُ فَوَجَدُوهُ نَائِمًا، وَقَدْ ذَهَبَ مِنَ اللَّيْلِ، فَكَرِهُوا أَنْ يُوقِظُوهُ وَتَخَوَّفُوا عَلَيْهِ ظُلْمَةَ اللَّيْلِ وَهَوَامَّ الْأَرْضِ، فَلَمَّا أَصْبَحَ سَأَلَ عَنْهَا، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتَيْنَاكَ لِنُؤْذِنَكَ بِهَا , فَوَجَدْنَاكَ نَائِمًا , فَكَرِهْنَا أَنْ نُوقِظَكَ , وَتَخَوَّفْنَا عَلَيْكَ ظُلْمَةَ اللَّيْلِ وَهَوَامَّ الْأَرْضِ. قَالَ: فَدَفَنَّاهَا هُنَاكَ، فَمَشَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إلَى قَبْرِهَا فَصَلَّى عَلَيْهَا , وَكَبَّرَ أَرْبَعًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوامامہ بن سھل اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اھل مدینہ کے فقراء کی عیادت فرماتے اور ان کے جنازے میں شرکت فرماتے، اھل عوالی میں سے ایک عورت مرگئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب اس کے پاس موت آجائے تو مجھے اطلاع دینا۔ جب لوگ اطلاع دینے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو آپ کو آرام کرتا ہوا پایا اور اس وقت رات کا کچھ حصہ گذر چکا تھا۔ انہوں نے اس بات کو ناپسند کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نیند سے جگایا جائے، انہوں نے خوف محسوس کیا رات کی تاریکی اور زمین کے کیڑے پتنگوں کی وجہ سے۔ جب صبح ہوئی تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت کے بارے میں دریافت فرمایا: لوگوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! ہم اطلاع دینے کے لیے حاضر ہوئے تھے لیکن ہم نے آپ کو نیند میں پایا تو جگانا مناسب نہ سمجھا اور رات کی تاریکی اور زمین کے شیر نے ہمیں خوف زدہ کردیا۔ اس لیے ہم نے اس کو دفن کردیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (یہ سن کر) ہمارے ساتھ چلے اور اس خاتون کی قبر پر تشریف لائے اور اس پر نماز پڑھی اور چار تکبیریں پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11553، ترقيم محمد عوامة 11335)